Daily Jeway Gujranwala

Daily Jeway Gujranwala Daily Jeway Gujranwala is a regional Urdu newspaper that is popular throughout the division due to its standard and timely news.

The people of the Gujranwala division consider it their representative newspaper.

10/12/2023
https://youtu.be/yAYHcugZHP8
16/08/2023

https://youtu.be/yAYHcugZHP8

Join us in reliving the spectacular moments of Kuwait's 76th Independence Day celebration, a commemoration of freedom, unity, and friendship! The event was g...

https://youtu.be/G3wKFLZByoQ
07/07/2023

https://youtu.be/G3wKFLZByoQ

In a shocking development, Imran Khan, the Chairman of the Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) party, has been named as an accused in the high-profile case involv...

https://youtu.be/ExmGvCGAhOs    7 روزہ انٹرنیشنل پیرس ائر شو ، لاکھوں فرانسیسی شہریوں و سیاحوں کی آمد، ''پیرس ائر شو ''ک...
28/06/2023

https://youtu.be/ExmGvCGAhOs
7 روزہ انٹرنیشنل پیرس ائر شو ، لاکھوں فرانسیسی شہریوں و سیاحوں کی آمد، ''پیرس ائر شو ''کا افتتاح فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے کی

Witness the breathtaking extravaganza at the 7-day International Paris Air Show, where millions of French citizens and tourists flock to the event. The illus...

https://youtu.be/Sm7bEvGrpPA    گوجرانوالہ میں راجن پوری نسل کے بکروں کی دھوم،ہیوی ویٹ بکرے ہرنگاہ کا مرکز
28/06/2023

https://youtu.be/Sm7bEvGrpPA گوجرانوالہ میں راجن پوری نسل کے بکروں کی دھوم،ہیوی ویٹ بکرے ہرنگاہ کا مرکز

Welcome to Gujranwala, the home of extraordinary Rajanpuri breed goats! Prepare to be amazed as we delve into the world of Harangah, the center of heavyweigh...

گوجرانوالہ ۔ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی زیرصدارت دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے سٹیک ہولڈرز کااجلاس، قیمتوں میں ا...
04/05/2023

گوجرانوالہ ۔ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی زیرصدارت دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے سٹیک ہولڈرز کااجلاس، قیمتوں میں اضافے کے فیصلہ محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، کسان نمائندوں کی طرف سے تیار کی گئی رپورٹس اور ملحقہ اضلاع، ڈویژنل ہیڈکوارٹرز سے میں موجودہ قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا تاکہ درست قیمتوں کے تعین سے شہریوں اور کسانوں کو درکار ریلیف فراہم کیا جاسکے. اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور فوڈ اتھارٹی کے افسران دودھ میں پانی، کیمیکل اور دیگر ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کریں۔
ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دودھ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ قابل قبول نہیں، نئی قیمتوں کا تعین محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ اور فارمرز کی رپورٹس کا جائزہ لے کر آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا،نئی قیمتوں کے تعین سے قبل ملحقہ اضلاع اور ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں موجودہ قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گااورقیمتوں کے تعین میں تمام حقائق کو مد نظر رکھا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ دودھ بنیادی اور ہر گھر کی ضرورت ہے اس میں ناجائز منافع خوری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،انہوں نیاسسٹنٹ کمشنرز، فوڈ اتھارٹی، لائیو اسٹاک اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن آج سے تیز کردیا جائے اور گوجرانوالہ میں دودھ کی قیمت کے بڑھانے کے سلسلہ میں شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے سخت ایکشن لیا جائے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (جنرل)شبیر حسین بٹ،(ہیڈکوارٹر) ماریہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر صائمہ ارم، ڈپٹی ڈائریکٹر (زراعت) ڈاکٹر جاوید اختر پڈھیار، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی، گوجرانوالہ کسان اتحاد، دودھ فروش ایسوسی ایشن کے نمائندوں سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

https://youtu.be/WSpELHWwB3E
04/05/2023

https://youtu.be/WSpELHWwB3E

Join us as we celebrate International Labor Day with the Pakistani community in Kuwait. The Pakistani Embassy organized a grand ceremony chaired by Ambassado...

گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر) یار مددگاراین جی او کی جانب سے ریسکیو 1122 گوجرانوالہ کے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی اور بہترین خد...
05/04/2023

گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر) یار مددگاراین جی او کی جانب سے ریسکیو 1122 گوجرانوالہ کے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی اور بہترین خدمات فراہم کرنے کے اعتراف میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔یار مدد گار این جی او (رضوان خواجہ اور انکی ٹیم) کی جانب سے ریسکیو 1122 گوجرانوالہ کے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی اور بہترین خدمات فراہم کرنے پر تمام ریسکیو اسٹیشنز پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیاء، ایمرجنسی آفیسر آپریشنز انجینئر تیمور حسن چٹھہ، ریسکیوسیفٹی آفیسر انجم شہزاد، دیگر افسران اور ریسکیورز نے شرکت کی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی رضوان خواجہ سماجی شخصیت تھے۔ اس موقع پر رضوان خواجہ کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 ایک مثالی سروس ہے اور ہمارے معاشرے میں بہترین خدمات سرانجام دینے والے ہمارے ریسکیو1122کے یہ بہادر اور پر عزم جوان اس سے بہت زیادہ کے حقدار ہیں۔ہم اپنے ان حقیقی ہیروزکا انکی بے مثال خدمات کا حق ادا نہیں کر سکے لیکن ہمارے دلوں میں ان ہیروز کیلئے جو پیار اور عزت ہے وہ الفاظ میں بتانا شائدممکن نہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیاء نے کہا کہ ریسکیو1122ایک عوامی ادارہ ہے جو دن رات لوگوں کو بروقت ریلیف اور مدد فراہم کرتاہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ ماہِ رمضان کے بابرکت مہینے میں جہاں لوگ سحر اور افطار کے اوقات میں گھر پر ہوتے ہیں وہیں پر ریسکیو اہلکار لوگوں کی خدمت کرنے میں مصروف ہیں۔ریسکیو آفس سیالکوٹ روڈ اور عزیز کراس میں پروفیسر نائیلہ ریاض بٹ اپنے بہادر ریسکیو آفیسرز کے لیے افطاری کے کر پہچیں۔ ریسکیو آفس چن دا قلعہ میں شاید محمود بٹ افطاری لے کر پہنچے اور نوجوانوں کے ساتھ افطار کیا۔

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )گندم خریداری کا پورا عمل مکمل شفاف اور منظم بنایا جائیگا ،تمام سینٹر انچارج اور سینٹرکوآرڈینیٹرز...
05/04/2023

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )گندم خریداری کا پورا عمل مکمل شفاف اور منظم بنایا جائیگا ،تمام سینٹر انچارج اور سینٹرکوآرڈینیٹرز کسانوں کو تصدیق شدہ گرداوری لسٹوں کے مطابق باردانہ کا اجراء یقینی بنائیں۔گندم خریداری مہم میں کسی قسم کی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔تمام اسسٹنٹ کمشنرز خریداری مہم کی خود نگرانی کریں تا کہ حکومت پنجاب کی گندم خریداری پالیسی اور مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل نے گندم خریداری مہم 2023 کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر گوجرانوالہ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وزیرآباد نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع گوجرانوالہ اور وزیرآباد میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 23 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا ہے اور اس سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں گوجرانوالہ میں 19 گندم خریداری مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں،حکومت پنجاب نے گندم کا اس سال ریٹ 3900 مقرر کیا ہے اس کے علاوہ اس سال گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں بھی اضافہ متوقع ہے جس سے مقررہ ہدف کا حصول مزید آسان ہو گا۔ اس سلسلہ میں باردانہ بھی موصول ہو چکا ہے جو کہ کسانوں کو جاری کر دیا ہے.انہوں نے بتایا کہ مقررہ ہدف کے مطابق باردانہ کے بیگ (204536) دستیاب ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر نے بتایا کہ بارشوں سے قبل تک کی رپورٹ کے مطابق فی ایکڑ 31 من تک گندم کی پیداوار متوقع تھی اور بارشوں کی وجہ سے پیداوار متاثر ہونے کا اندیشہ ہے.

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام متعلقہ افسران اپنے فرائض بخوبی سرانجام دیں، انتظامات کو موئژ طریقے سے قبل از وقت مکمل کریں. مقررہ ہدف کے حصول کے لیے تمام افسران اپنے گندم خریداری مراکز پر خود موجود رہیں اور باردانہ کے اجراء سے وصولی تک کے تمام عمل کی مکمل نگرانی کریں اور شفاف خریداری کے عمل کو یقینی بنائیں. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں مارکیٹ کمیٹی،محکمہ خوراک اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے میٹنگ کریں اور انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے گندم خریداری پالیسی پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ تمام سینٹرز پرتعینات ڈیٹا انٹری اور کمپیوٹر آپریٹرز کی ٹریننگ بروقت مکمل اور انہیں ڈیٹا انٹری کے لیے کمپیوٹرز فراہم کریں ۔تمام سینٹرز پر سکیورٹی کیمرے،پینے کا صاف اور ٹھنڈا پانی، بیٹھنے کے لیے سایہ دار جگہ، ٹینٹ اور کرسیوں سمیت دیگر سہولیات فراہم کریں۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر عرفات مجتبی بھروانہ، اسسٹنٹ کمشنرز (سٹی وقاص سکندری، صدر توصیف حسین، نوشہرہ ورکاں اظہر طارق، کامونکی عثمان سکندر ہنجرا، وزیرآباد محمد سلیم آسی)، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر جاوید اختر پڈھیار، ڈی او ایم ایس ہیلتھ اتھارٹی گوجرانوالہ ڈاکٹر معیذ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز (گوجرانوالہ، وزیرآباد)، سنٹر کوارڈینیٹرز اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔

Address

Trust Plaza
Gujranwala
52250

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Jeway Gujranwala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Jeway Gujranwala:

Share