18/09/2025
گوجرانوالہ()سابق ایس ایچ او گل شیر ڈار کے بیٹے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد وسیم ڈار مختصر علالت کے بعد وفات پا گئے ۔ مرحوم کے جسد خاکی کو پولیس ایف آئی اے کے دستہ نے قبرستاں کلاں میں سلامی دی اور پورے اعزازت کیساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں سرکاری آفسروں 'اہلکاروں سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے معزز شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ دریں اثناء مرحوم محمد وسیم ڈار کی بخشش و مغفرت کیلئے بلدیہ عظمیٰ گوجرانوالہ کی جامع مسجد میں خصوصی دعائے خیر کی گئی امام مسجد قاری ندیم احمد ندیم بین الاقوامی اسلامی سکالر نے دعا کروائی جبکہ چیف کارپوریشن آفیسر حیدر علی چٹھہ 'آفس سپرنٹنڈنٹ محمد علی 'موذن قاری محمد حامد 'محمد شہباز 'محمد ابرار بٹ 'محمد اسد 'محمد عرفان 'محمد ماجد 'عثمان 'محمد عمران اور مرحوم کے عزیزوں 'رشتہ داروں نے خصوصی شرکت کی ۔