19/09/2025
تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی شاندار کارکردگی
قمار بازی میں ملوث 20کس ملزمان گرفتار ، منشیات فروشی میں ملوث 03کس ملزمان گرفتار
جبکہ 01 کس ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم بھی گرفت میں۔
قمار بازی میں ملوث ملزمان کے قبضہ سے07لاکھ13ہزار840 روپے نقدی اور موبائل فونز برآمد ۔
منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے قبضہ سے 02 کلو 700 گرام ہیروئن اور1 کلو 480 گرام چرس برآمد۔
ملزمان کی گرفتاری پرسماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔
نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے قمار بازی اور منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔
سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم
گوجرانوالہ (19 ستمبر 2025ء)سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کےخلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں انہی احکامات کے پیش نظر ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاؤن محمود الحسن کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن انسپکٹر عرفان منور و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیم نے دوران گشت و ناکہ بندی اور تلاش بد رویہ گان اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قمار بازی میں ملوث 20کس ملزمان گرفتار ، منشیات فروشی میں ملوث 03کس ملزمان گرفتار جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم بھی گرفتار کر لیا۔۔قمار بازی میں ملوث ملزمان کے قبضہ سے07 لاکھ 13ہزار 840 روپے نقدی اور موبائل فونز برآمد جبکہ منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے قبضہ سے 02 کلو 700 گرام ہیروئن اور 1 کلو 480 گرام چرس برآمد کر لی۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم باور حسین کے قبضہ سے 9MMپسٹل برآمد کر لیا۔ منشیات فروشی میں ملوث ملزمان میں شکیل الرحمان، عامر اور کاشف شامل ہیں جبکہ قمار بازی میں امجد، یوسف، لقمان، بابر، ارسلان وغیرہ شامل ہیں۔ سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔ اس موقع پرسٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے قمار بازی اور منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔ سی پی او نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن انسپکٹر عرفان منور اور انکی پولیس
کی ٹیم کو شاباش دی