
05/09/2025
الحمد للہ! آج کا دن تمام دنوں سے افضل ہے کہ اسی دن رحمت اللعالمین، خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اس دنیا میں تشریف لائے۔ آپ ﷺ کی ولادتِ باسعادت سے کائنات کو روشنی، انسانیت کو رہنمائی اور دلوں کو سکون نصیب ہوا۔
عید میلاد النبی ﷺ کا پیغام یہ ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ کے مطابق ڈھالیں، اخوت، محبت اور بھائی چارے کو عام کریں۔
یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ حقیقی کامیابی نبی کریم ﷺ کی اطاعت اور ان کی سنت پر عمل کرنے میں ہے۔
آئیے اس بابرکت موقع پر ہم سب مل کر دعا کریں:
اللہ تعالیٰ امتِ مسلمہ کو اتحاد، عزت اور کامیابی عطا فرمائے اور ہمیں نبی کریم ﷺ کی سچی محبت و اطاعت نصیب کرے۔ آمین۔ 🌹