Asma Nouman

Asma Nouman "Welcome to my page, where we explore the rich fabric of life's experiences! � Join me for

الحمد اللّہ ❤️پیش خدمت ہے جونئیر کے ہاتھوں سے بنا کروشیے پرس 😀❤️خوبصورت ، کھلی ڈلی گنجائش والا پرس آپ اپنی مرضی سے رنگ ا...
04/09/2025

الحمد اللّہ ❤️

پیش خدمت ہے جونئیر کے ہاتھوں سے بنا کروشیے پرس 😀❤️

خوبصورت ، کھلی ڈلی گنجائش والا پرس

آپ اپنی مرضی سے رنگ اور سائز کا انتخاب کر سکتے ہیں

اس پرس کی قیمت
900

الحمد اللّہ ❤️نومی جی کے قول کے مطابق 😁❤️جس چیز کو کھانے کا دل جب کر رہا ہو اسے اسی وقت بنانے یا کھانے کی پوری کوشش کروں...
04/09/2025

الحمد اللّہ ❤️

نومی جی کے قول کے مطابق 😁❤️
جس چیز کو کھانے کا دل جب کر رہا ہو اسے اسی وقت بنانے یا کھانے کی پوری کوشش کروں بناء وقت کا سوچے ، کیونکہ اپنی پسندیدہ چیز کھانے کی طلب پوری کر کے آپ اپنے آپ کو جو ذہنی سکون دوں گے اس خوشی کا اندازہ آپ اسی وقت لگا پاؤ گے جب اپنا من طلب کھانا کھاؤ گے 😀❤️

بس پھر مجھے رات کو کھانے میں طلب ہوئی بلوں والے پراٹھے آملیٹ کی 😁

کہتے صبح ناشتے کا انتظار مت کرو اٹھو ابھی بناؤ اور ابھی کھاؤ 😀

بس یہ کہہ کر وہ باہر نکل گئے اور میں سوچ میں پڑ گئی کہ بناؤ یا نا بناؤ 🤦🏻 اور پھر فیصلہ کیا کہ بنا لیتی ہوں 😁 اٹھی فریج سے آٹا نکالا اور کچن میں پہنچی جیسے ہی پراٹھے کے لیے پیڑہ بنانے لگی تو نومی جی ہاتھ میں شاپر لیے کچن میں نمودار ہوئے اور کہتے یہ لو تمہارے لچھے پراٹھے کے لیے پٹھانوں کے تندور سے ایک پیڑے کا آٹا لے کر آیا ہوں اس کا بناؤ صحیح چس آئے گی بنانے کی بھی اور کھانے کی بھی 😀 میدے والا آٹا ہوتا ہے نا ان کا

بس پھر زیادہ سا دیسی گھی ڈال کر پیڑہ بنایا بلوں والا
لیکن فرائی کرتے ہوئے میں نے ہاتھ روک لیا دیسی گھی ڈالنے میں کہ رات کا وقت ہے معدے کے ساتھ زیادتی نا ہو جائے 😁
کرنچی پراٹھا بنایا ساتھ دو انڈوں کا آملیٹ اور چائے
میٹھے کی کمی کو پورا کیا جیم سے 😁 کبھی کھا کر دیکھنا پراٹھا آملیٹ اور جیم ساتھ چائے آئے ہائے 🔥🔥🔥

آرام سے بیٹھ کر کھایا اور اللّہ پاک کا شکر ادا کیا پھر دل ہی دل میں نومی جی کو ڈھیروں دعائیں دیں صحت تندرستی ، زندگی اور کامیابی کی 🤲🏻❤️

اللّہ پاک ہم سب کو اپنے گھروں میں خوش اور آباد رکھے ، صحت سلامتی کے ساتھ 🤲🏻❤️

سبحان اللّہ ❤️میرے رب کے علاوہ کون ہے جو ایسے قدرت کے شاہکار بنا سکتا ہے ❤️زرہ دیکھیں تو کیا نظارہ ہے بادلوں کا نیلے  آس...
04/09/2025

سبحان اللّہ ❤️

میرے رب کے علاوہ کون ہے جو ایسے قدرت کے شاہکار بنا سکتا ہے ❤️

زرہ دیکھیں تو کیا نظارہ ہے بادلوں کا نیلے آسمان پر ☁️🌫️🌤️ ❤️

میرے کمرے کی کھڑکی جو میری رونق کا سامان ہے گھر میں بس ایک دم کھڑکی کھولی اور گردن گھما کر دائیں طرف دیکھا تو اس حسین نظارے کو دیکھ کر حیران رہ گئی ❤️ فوراً سے موبائل پکڑا اور ڈرتے ڈرتے باتھ کھڑکی سے باہر نکال کر کچھ تصویریں کھینچ لیں اور دل میں دعا کہ موبائل نا ہاتھ سے نکل کر گلی کو پیارا ہو جائے 😁🙏🏻
ویسے تھوڑی ہمت کرتی تو چھت پر جا کر بھی تصویریں بنا سکتی تھی لیکن بس سستی 🤦🏻😁😂

آپ سب اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے مجھے بتائیں کہ آپ کو کون سی تصویر سب سے زیادہ پسند آئی ہے

اور آگر پوسٹ اور تصویروں پسند آئیں تو اسے شئیر بھی ضرور کر دینا 😀👍🏻












دنیا داری بھی رکھ رکھاؤ بھی مار ڈالیں گے یہ دباؤ بھی حاسدوں کی جلی کٹی بھی سنو اور اوپر سے مسکراؤ بھی پھر کریں اعتبار ،،...
03/09/2025

دنیا داری بھی رکھ رکھاؤ بھی
مار ڈالیں گے یہ دباؤ بھی
حاسدوں کی جلی کٹی بھی سنو
اور اوپر سے مسکراؤ بھی
پھر کریں اعتبار ،،،،، چھوڑو بھی
کیا کہا پھر سے پیار ؟ جاؤ بھی









الحمد اللّہ ❤️موسم نے انگڑائی کیا لی ،  گندی مندی چیجیاں کھانے کو دل کرنے لگ جاتا ہے 😁بس پھر نومی  باہر نکلے اور قریبی ب...
03/09/2025

الحمد اللّہ ❤️

موسم نے انگڑائی کیا لی ، گندی مندی چیجیاں کھانے کو دل کرنے لگ جاتا ہے 😁

بس پھر نومی باہر نکلے اور قریبی بازار سے ملنے والی ساری
آئلی اور صحت کے لیے نقصان دہ چیزیں اٹھا لائے 🤦🏻😁😂
خیر اتنی بری بھی نہیں ہوتی سستے میں اچھا چسکا لگ جاتا ہے 😁 کبھی کبھی کھانے سے کچھ نہیں ہوتا 😁👍🏻

ساتھ چائے بنائی تھی اس کی تصویر لینا یاد نہیں رہی ایسے ہی یقین رکھیں 😂👍🏻

اللّہ پاک ہم سب پر اپنا کرم اور فضل بنائے رکھے اور اپنے سوا کسی کا محتاج نا کرے آمین ثم آمین 🤲🏻 ❤️







Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Mhr Hasnat Ahmad, Aaimy Malik, Abid Afridi, Zakriya Awan ...
03/09/2025

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Mhr Hasnat Ahmad, Aaimy Malik, Abid Afridi, Zakriya Awan Zakriya Awan, Haji G Haji G, Mahira Khan, Abdul Rahim, Malang Khan

خوش آمدید میرے پیج پر امید ہے آپ کو میرا کونٹینٹ پسند آئے گا ، اگر آپ سب کو کوئی بھی پوسٹ اپنے اپنے ذوق کے مطابق اچھی لگے تو لائک اور شیئر ضرور کر دیا کریں
شکریہ 😀

یہ لیں جی چاہے بچوں کو دیں کھیلنے کو یا رکھیں سجاوٹ کے لیے اور اگر ہمیشہ اپنے کچھ رشتہ داروں کی یاد تازہ رکھنا چاہتے ہیں...
02/09/2025

یہ لیں جی چاہے بچوں کو دیں کھیلنے کو یا رکھیں سجاوٹ کے لیے
اور اگر ہمیشہ اپنے کچھ رشتہ داروں کی یاد تازہ رکھنا چاہتے ہیں تو اس کروشیے سے بنے جانور کو فوراً سے پہلے خرید لیں 😁
دیکھیں تو صحیح کتنی حسین آنکھیں 👀 ہیں اور خوبصورت جسم 💃🏻 دیکھ کر پیار آ جائے لیکن قریب جانے پر فطرت سے مجبور 🐍😁😂

یا اپنی مرضی سے رنگ منتخب کر کے بنوا لیں 😀👍🏻








02/09/2025

سمجھ داری یہ نہیں ہوتی کہ آپ کو سب پتا ہو ، بلکہ کیا چیز آپ نے نظر انداز کرنی ہے یہ آپ جانتے ہوں

الحمد اللّہ ❤️رات جانا ہوا گارڈن ٹاؤن واپسی پر نومی جی کہتے کیا سپیشل پیپلز کالونی جانا چائے پینے ادھر راستے سے ہی پی لی...
02/09/2025

الحمد اللّہ ❤️

رات جانا ہوا گارڈن ٹاؤن واپسی پر نومی جی کہتے کیا سپیشل پیپلز کالونی جانا چائے پینے ادھر راستے سے ہی پی لیتے ہیں
بس پر وہی مین ہائی وے پر جو پہلا کوئٹہ ہوٹل نظر آیا تو بریک لگا لی بائیک کی
نیو کوئٹہ الجنت ہوٹل کے نام سے

چائے کا آرڈر دیا اور ساتھ ایک چیز پراٹھا

پراٹھا بن کر سامنے آیا تو ہنسی نکل گئی بھائی نے بڑے شوق سے پراٹھے کو مچھلی کی شکل دے کر بنایا 😂👍🏻

بس پھر میں نے دم والی طرف سے پراٹھا شروع کیا اور نومی جی نے سری کی طرف سے 😁😂 ویسے مجھے مچھلی چیز پراٹھے میں نمک تھوڑا زیادہ محسوس ہوا لیکن نومی جی کے مطابق یہ نمک چیز کی وجہ سے لگ رہا ہے تمہیں زیادہ

ساتھ چائے پی مزے کی بات چائے کے کپ بھی مچھلی والے ڈیزائن سے متاثر تھے 😁😂
چائے جو پتی کی وجہ سے مزہ تو ویسا ہی دی رہی تھی لیکن دودھ پتلا ہونے کی وجہ سے چائے پتلی اور ہاضمہ دار تھی 😁😂

خیر پیپلز کالونی والی کوئٹہ ہوٹل کی برانچ کا آج تک کوئی جوڑ نہیں لگا ان کی سادہ چائے بھی کمال کی ہے بس کپ چھوٹا ہوتا ہے

سردیوں والی فیلنگ آنے لگی ہے ابھی سے زیادہ بارشیں ہونے کی وجہ سے تو چائے ہو اور بار بار ہو 😁👍🏻

اللّہ پاک ہم سب کو صحت تندرستی ایمان والی لمبی زندگی عطا فرمائے، رزق میں برکت اور کشادگی عطا کرے اور اپنے سوا کبھی کسی کا محتاج نا کرے
آمین ثم آمین









01/09/2025

رات کے اس وقت گوجرانولہ میں آسمان روشن اور کھلی فضا ٹھنڈی تیز ہوا کے ساتھ ❤️

Address

Gujranwala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Asma Nouman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Asma Nouman:

Share