07/11/2023
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری کا یہ سلسلہ 10 نومبر تک جاری رہے گا۔ اس حوالے سے پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا۔
بارش برسانے والا مغربی سسٹم پاکستان میں داخل
پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بارشوں اور برفباری کے پیش نظر اقدامات کیے جائیں۔ حساس علاقوں میں سیاح اور مسافر محتاط رہیں۔