01/10/2025
اگر ریپ کے بعد نہا لیا جائے تو ایک ثبوت ختم ہو جاتا ہے اور اگر وہ کپڑے دھو لیے جاۓ تو ایک اور ثبوت مٹ جاتا ہے یہ وہ ایجوکیشنل پوائنٹس ہیں جو کیس نمبر 9 میں ہائ لائٹ کیے گئے ہیں یہی وہ پوائنٹس ہیں جو بڑی بڑی مگر مچھییں استعمال کر کے بچ جاتی ہیں عوام کی آگہی کیلئے ٹیلی ویژن سے بڑا کوئ میڈیم نہیں ہے اسلئے ساس بہو ، نند دیورانی کی لڑائ دیکھانے کے علاوہ عوام کو شعور کیلئے ایسے ڈرامے بننے چاہیے والدین کو بھی چاہیے کہ اپنے بچوں کو ایسی تعلیم بھی دیں بچوں کو بتائیں کہ گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ کیا یوتا ہے ہمارے ہاں لوگ ایسے ٹاپک پر بات کرنے سے شرماتے ہیں جبکہ آج کل کے زمانے میں بچوں کو یہ سب سکھانا بھی ضروری ہے کہ انہیں پتا ہو کہ ان کیلئے کیا صحیح ہے اور کیا غلط ۔