05/05/2025
دو چاند سے ٹکڑے بچھڑ گئے ۔
اوور اسپیڈ کا خونی انجام! دو کم عمر طالبعلم جاں بحق
نوشہرہ ورکاں: گوجرانوالہ روڈ پر امیر مارکی گھمن والہ کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی، حادثے میں دو 14 سالہ طالبعلم محمد حنظلہ اور محمد عادل موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
دونوں مقامی مدرسے میں زیر تعلیم تھے اور ناشتے کے لیے گھر سے نکلے تھے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت رسپانس کیا مگر دونوں نوجوان پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
یہ حادثہ ایک بار پھر یہ یاد دلاتا ہے کہ اوور اسپیڈ صرف لمحوں کی بے احتیاطی نہیں، زندگی کا چراغ بھی گل کر سکتی ہے۔
والدین اور نوجوانوں سے گزارش ہے:
رفتار پر قابو رکھیں… کیونکہ زندگی سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔
شیئر کریں تاکہ یہ پیغام مزید زندگیوں کو بچا سکے۔