M.Ramzan

M.Ramzan صلی اللّٰہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلّم ❤️❤️
🕋🌹Online Quran tutor🌹🕋
💹🌹Social media Marketing🌹💹

16/03/2024
23/01/2024

*استاذ، گھڑی اور طالب علم:*

ایک طالب علم خوفِ خدا رکھنے والے کسی استاذ کا شاگرد تھا۔ جو بعد میں کسی درسگاہ میں استاذ بن گیا۔
استاد بننے کے بعد ایک دن وہ اپنے اس استاذ صاحب سے ملنے کے لیے گیا اور ان کو بتایا کہ آپ کی وجہ سے آج آپ کی طرح میں بھی استاذ بن گیا ہوں۔
استاذ نے پوچھا کہ وہ کیسے؟
تو شاگرد نے بتایا کہ ؛
ایک دن *میں نے اپنے کلاس فیلو کی گھڑی چرا لی تھی* ،
تو آپ نے دروازے بند کروا کے تلاشی لینے کا کہا تھا، مجھے لگا کہ آج میں پھنس گیا، پھر آپ نے فرمایا کہ اب سب بچے اپنی اپنی آنکھیں بند کر لیں، پھر آپ نے سب بچوں کی تلاشی لے لی، اور ان کی ابھی آنکھیں بند تھیں، 💯
پھر میری باری آئی تو آپ نے گھڑی میری جیب سے نکال لی اور پھر میرے بعد والوں کی بھی تلاشی لی،
تب میں نے عزتِ نفس اور زندگی کا سبق سیکھ لیا۔💯
استاد کی آنکھوں میں اجنبیت دیکھ کر شاگرد نے پوچھا کہ استاد محترم! آپ مجھے کیسے بھول گئے؟ استاد نے جواب دیا : بیٹا اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے بھی اپنی آنکھیں بند کی ہوئی تھیں۔ 🌹🌹

لہذا ہر شخص خواہ کسی بھی منصب پر ہو اسے چاہیے کہ وہ اپنے ماتحتوں کی عزتِ نفس کا خاص خیال رکھے تاکہ بعد میں وہ آپ کو اچھے الفاظ کے ساتھ یاد کرے🌹🌹🌹۔

19/01/2024

اللّٰہ کیلئے بندوں سے پیار ۔

ﮔﺎﮨﮏ ﻧﮯ ﺩﮐﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮ ﮐر ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ : ﮐﯿﻠﻮﮞ ﮐﺎ ﮐﯿﺎ ﺑﮭﺎﺅ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﮨﮯ؟ ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ : ﮐﯿﻠﮯ 12 ﺩﺭﮨﻢ ﺍﻭﺭ ﺳﯿﺐ 10 ﺩﺭﮨﻢ۔
ﺍﺗﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻋﻮﺭﺕ ﺑﮭﯽ ﺩﮐﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ : ﻣﺠﮭﮯ ﺍﯾﮏ ﮐﯿﻠﻮ ﺳﯿﺐ ﺍﻭﺭ ﮐﯿﻠﮯ ﭼﺎﮨﯿﺌﮟ، ﮐﯿﺎ ﺑﮭﺎﺅ ﮨﮯ؟ ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ : ﮐﯿﻠﮯ 3 ﺩﺭﮨﻢ ﺍﻭﺭ ﺳﯿﺐ 2 ﺩﺭﮨﻢ۔ ﻋﻮﺭﺕ ﻧﮯ ﺍﻟﺤﻤﺪ ﻟﻠﮧ ﭘﮍﮬﺎ۔
ﺩﮐﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻠﮯ ﺳﮯ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮔﺎﮨﮏ ﻧﮯ ﮐﮭﺎ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﻏﻀﺒﻨﺎﮎ ﻧﻈﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ، ﺍﺱ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮐﮧ ﮐﭽﮫ ﺍﻭﻝ ﻓﻮﻝ ﮐﮩﺘﺎ : ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﮔﺎﮨﮏ ﮐﻮ ﺁﻧﮑﮫ ﻣﺎﺭﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﮭﻮﮌﺍ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﻮ ﮐﮩﺎ۔
ﻋﻮﺭﺕ ﺧﺮﯾﺪﺍﺭﯼ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺧﻮﺷﯽ ﺧﻮﺷﯽ ﺩﮐﺎﻥ ﺳﮯ ﻧﮑﻠﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺑﮍﺑﮍﺍﺋﯽ : ﺍﻟﻠﮧ ﺗﯿﺮﺍ ﺷﮑﺮ ﮨﮯ، ﻣﯿﺮﮮ ﺑﭽﮯ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﮐﮭﺎ ﮐﺮ ﺑﮩﺖ ﺧﻮﺵ ﮨﻮﻧﮕﮯ۔
ﻋﻮﺭﺕ ﮐﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ، ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺳﮯ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮔﺎﮨﮏ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﻣﺘﻮﺟﮧ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ : ﺍﻟﻠﮧ ﮔﻮﺍﮦ ﮨﮯ، ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺗﺠﮭﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺩﮬﻮﮐﺎ ﺩﯾﻨﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯽ۔
ﯾﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﭼﺎﺭ ﯾﺘﯿﻢ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﯽ ﻣﺎﮞ ﮨﮯ۔ ﮐﺴﯽ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﮐﺴﯽ ﻗﺴﻢ ﮐﯽ ﻣﺪﺩ ﻟﯿﻨﮯ ﮐﻮ ﺗﯿﺎﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ۔ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﺌﯽ ﺑﺎﺭ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﮨﺮ ﺑﺎﺭ ﻧﺎﮐﺎﻣﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﮨﮯ۔ ﺍﺏ ﻣﺠﮭﮯ ﯾﮩﯽ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﺳﻮﺟﮭﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺟﺐ ﮐﺒﮭﯽ ﺁﺋﮯ ﺗﻮ ﺍﺳﮯ ﮐﻢ ﺳﮯ ﮐﻢ ﺩﺍﻡ ﻟﮕﺎ ﮐﻮ ﭼﯿﺰ ﺩﯾﺪﻭﮞ۔ ﻣﯿﮟ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺑﮭﺮﻡ ﻗﺎﺋﻢ ﺭﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﻟﮕﮯ ﮐﮧ ﻭﮦ ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﻣﺤﺘﺎﺝ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ۔ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﺗﺠﺎﺭﺕ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﯽ ﮐﯽ ﺭﺿﺎ ﻭ ﺧﻮﺷﻨﻮﺩﯼ ﮐﺎ ﻃﺎﻟﺐ ﮨﻮﮞ۔
ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ : ﯾﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﮨﻔﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺭ ﺁﺗﯽ ﮨﮯ۔ ﺍﻟﻠﮧ ﮔﻮﺍﮦ ﮨﮯ ﺟﺲ ﺩﻥ ﯾﮧ ﺁ ﺟﺎﺋﮯ، ﺍُﺱ ﺩﻥ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﮑﺮﯼ ﺑﮍﮪ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﻏﯿﺒﯽ ﺧﺰﺍﻧﮯ ﺳﮯ ﻣﻨﺎﻓﻊ ﺩﻭ ﭼﻨﺪ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔
ﮔﺎﮨﮏ ﮐﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺁﻧﺴﻮ ﺁ ﮔﺌﮯ، ﺍُﺱ ﻧﮯ ﺑﮍﮪ ﮐﺮ ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﮐﮯ ﺳﺮ ﭘﺮ ﺑﻮﺳﮧ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ : ﺑﺨﺪﺍ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺗﻮﮞ ﮐﻮ ﭘﻮﺭﺍ ﮐﺮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺟﻮ ﻟﺬﺕ ﻣﻠﺘﯽ ﮨﮯ ﺍﺳﮯ ﻭﮨﯽ ﺟﺎﻥ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ﺟﺲ ﻧﮯ ﺁﺯﻣﺎﯾﺎ ﮨﻮ۔

15/01/2024

*گدھے کی آوازیں😓*
ایک شخص نے ایک بزرگ
کو اپنا واقعہ سنایا؛ کہ ایک مرتبہ جنگل بیابان میں مجھے رات ہوگئی ، ہر طرف سناٹا طاری تھا، دُور دُور تک آبادی کا نام ونشان نہ تھا، کچھ دور دوجھونپڑیاں نظر آئیں۔ میں نے وہاں پہنچ کر بلند آواز سے سلام کیا۔ جھونپڑی سے ایک نوجوان عورت اور ایک بڑھیا باہر آئی۔ میں نے کہا: میں مسافرہوں، کیا رات کے کھانے کو کچھ مل سکتا ہے؟ نوجوان عورت نے کہا: اللہ عزوجل کی قسم ! اس ویران جنگل میں ہمارے پاس ایسی کوئی چیز نہیں جس سے ضیافت کی جاسکے اور نہ ہی ہمارے پاس کوئی حلال جانور ہے جسے ذبح کر کے تمہاری مہمانی کی جاسکے۔“ میں نے کہا: " پھر تم دونوں اس ویران جنگل میں کس طرح گزر بسر کرتی ہو؟ اس نے کہا: اللہ عزوجل کی عطاء اس کے نیک بندوں اور مسافروں کے سہارے ہماری زندگی کے دن گزر ر ہے ہیں۔ یہ سن کر میں وہاں سے کچھ دور ایک جگہ ٹھہر گیا۔ جب آدھی رات گزرگئی تو اچانک ایک سمت سے گدھے کے پینے کی آواز آنے لگی۔ خدا کی قسم ! صبح تک وہ آواز مجھے سنائی دیتی رہی ، نیند مجھ سے کوسوں دور تھی ۔ میں نے وہ رات جاگ کر گزاری۔ صبح ہوتے ہی میں اس سمت چل دیا جہاں سے آواز آرہی تھی ، وہاں پہنچا تو ایک عجیب وغریب منظر دیکھ کر میں حیران رہ گیا، وہاں ایک قبر تھی جس میں ایک گدھا گردن تک دفن تھا۔ اس کے سر اور پیٹھ سے بیٹی ہٹ چکی تھی، اس بھیانک منظر کو دیکھ کر مجھ پر کپکپی طاری ہوگئی۔ میں وہاں سے واپس آگیا اور ان دونوں عورتوں کے پاس پہنچ کر گدھے اور قبر کے متعلق پوچھا۔ انہوں نے کہا: "اگر تم اس کے متعلق نہ پوچھو تو کیا حرج ہے؟ میں نے کہا: ” میں اس بھیانک منظر کے متعلق ضرور دریافت کروں گا، برائے کرم ! مجھے صورتحال سے آگاہ کرو ۔“ عورت نے کہا: اچھا! اگر تم سنا ہی چاہتے ہو تو سنو! خدا کی قسم وہ گدھا جو تم نے قبر میں دفن دیکھا ، وہ میراشوہر اور اس بڑھیا کا بیٹا تھا۔ قسم ہے اس ذات کی جس نے گذشتہ رات تمہیں یہ منظر دکھایا میرا یہ شوہر اپنی ماں کا بہت زیادہ نافرمان تھا۔ میں نے اس سے زیادہ ماں کا نافرمان دنیا میں کوئی نہ دیکھا۔ جب بھی اس کی ماں اسے کسی بری بات سے منع کرتی تو وہ اسے اس طرح بد کلامی کرتا، اور کہتا : " دفع ہو جا! کیا گدھی کی طرح چیخ و پکار کر رہی ہے، جا! مجھے تیری بات نہیں سنی ۔ آخر کار دکھیاری ماں نے تنگ آکر کہا " الله تعالی تجھے گدھے کی طرح بنادے۔ جب سے نا فرمان مر گیا تو ہم نے اسے دفنا دیا ۔ اس پاک پرودگار کی قسم جس نے ہمیں اس ویران جنگل کا مکین بنایا جس دن ہم نے اسے دفنایا اسی دن سے یہ گدھے کی شکل اختیار کر گیا۔ ماں کا نافرمان اور اپنی ماں کو گدھی کہنے والا اب روزانہ اپنی قبر میں گدھے کی طرح چیختا ہے اور ہر رات اس کی قبر سے یہ آواز سنائی دیتی ہے۔ ( الامان والحفیظ )
*(عیون الحکایات📒)*
آہ کتنا بد نصیب ہے وہ شخص جو اپنی ماں کو بُرا بھلا کہے اور وہ بھی اس بات پر کہ اسے برے کام سے کیوں منع کیا جا رہا ہے۔ ایسے نافرمانوں کا انجام بھی پھر ایسا بھیانک ہوتا ہے کہ زمانے کے لئے عبرت کی علامت بن جاتا ہے۔ بعض اوقات انسان کی عبرت کے لئے برزخ کے مناظر ظاہر کر دیئے جاتے ہیں تاکہ گناہوں پر مصر رہنے والے ان ہولناک مناظر سے عبرت حاصل کریں اور تو بہ کی طرف مائل ہوں۔ والدین کا مقام و مرتبہ دینِ اسلام نے بہت زیادہ معظم بنایا، الله و رسول عزوجل و صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں والدین کی اطاعت کا حکم دیا، بد بخت و نامراد ہے وہ شخص جس سے اس کے والدین
ناراض ہوں۔ والدین کی ناراضی میں اللہ عزوجل کی ناراضگی ہے۔ والدین سے حسنِ سلوک کی بارہا تاکید کی گئی ہے بلکہ اُن کو ”اُفّ تک کہنے سے منع کیا گیا ہے۔ جو لوگ والدین کی نافرمانی کرتے ہیں وہ آخرت میں تو سزا کے مستحق ہیں ہی لیکن دنیا میں بھی انہیں نشان عبرت بنا دیا جاتا ہے،
اس تحریر کو لکھتے ہوئے میرے ہاتھ کانپ رہے تھے، دل دہل رہا تھا، لہجہ اداس تھا اور خیالات کی وادیوں میں غمگین لہریں تھی کہ کوئی اس طرح بھی کرتا ہے والدین سے اللہ عزوجل ہمیں والدین کی نافرمانی سے محفوظ رکھے اور ان کا مطیع وفرمانبردار بنائے۔

12/01/2024

❤️اسلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ ❤️

🌹تمام اہل اسلام کو جمعۃ المبارک مبارک ہو 🌹

🌹سلام میں پہل کرنے والا شخص
اللّٰہ تعالیٰ کا سب سے زیادہ قریبی ھے۔🌹

🌹 *صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّم*🌹

فرمانِ مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم ❤️🌹❤️🌹❤️
10/01/2024

فرمانِ مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم ❤️🌹❤️🌹❤️

Address

Main Bazaar
Gujranwala
52071

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when M.Ramzan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share