Tayyab ki Baat

Tayyab ki Baat Islamic Content Creator | Motivational Content Creator | Blogger | Social Media Influencer | Humanitarian | Podcaster

27/08/2025

اپنی غلطی تسلیم کرنے سے بندے کی عزت اور مقام میں کمی نہیں ہوتی۔۔۔۔۔


#عزت #موٹیویشن #نصیحت

27/08/2025

اختلاف کو اختلاف کی حد تک رکھیں اسے دشمنی میں تبدیل مت کریں۔ چاہے وہ سیاسی ہو، مذہبی ہو، یا پھر آپس کا کوئی اختلاف ہو۔۔

25/08/2025

24/08/2025

بازو نہیں… مگر حوصلہ پہاڑوں جیسا۔۔۔۔۔
ایسے نوجوان ہی پاکستان کے اصل ہیروز ہیں۔۔۔


#حوصلہ #محنت

23/08/2025

دوسروں ممالک میں پاکستانیوں کے ساتھ ایسا سلوک کیوں؟

#پاکستانی #پاکستان




23/08/2025

کامیابی کا راز۔۔۔۔۔۔۔


#چیونٹی #حوصلہ #کامیابی #محنت #ہمت #موٹیویشنل

آج یہ منظر دیکھ کر دل کانپ گیا…یاد رکھو! حالات بدلنے میں دیر نہیں لگتی، آج جو دوسروں کو ذلیل سمجھ رہا ہے، کل وہ خود اسی ...
23/08/2025

آج یہ منظر دیکھ کر دل کانپ گیا…
یاد رکھو! حالات بدلنے میں دیر نہیں لگتی، آج جو دوسروں کو ذلیل سمجھ رہا ہے، کل وہ خود اسی حال میں بھی آ سکتا ہے۔

دنیا کا نظام بدلتے دیر نہیں لگتی، دولت، طاقت اور رتبہ سب عارضی ہیں…
اصل عزت انسان کو انسان سمجھنے میں ہے۔
🙏 اپنے نوکروں، مزدوروں اور غریبوں کو حقیر نہ جانو، کیونکہ عزت دینا ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

لنگر خانے: بھیک کی عادت یا پھر نیکی؟پاکستان کے شہروں میں آج جگہ جگہ "لنگر خانے" اور "مفت کھانے" کے بینرز لٹکے دکھائی دیت...
23/08/2025

لنگر خانے: بھیک کی عادت یا پھر نیکی؟
پاکستان کے شہروں میں آج جگہ جگہ "لنگر خانے" اور "مفت کھانے" کے بینرز لٹکے دکھائی دیتے ہیں۔ بظاہر یہ نیکی کا کام محسوس ہوتا ہے، مگر اگر اس کے اثرات پر غور کریں تو حقیقت اتنی خوشنما نہیں۔

کل تک جو مزدور صبح سویرے روزی کمانے کے لیے نکلتا تھا، آج وہ لنگر کی لائن میں کھڑا نظر آتا ہے۔ نتیجہ یہ نکلا کہ بازار میں ہنرمند مزدور، مستری، بڑھئی، باورچی اور کاریگر تیزی سے کم ہوتے جا رہے ہیں۔ محنت کی جگہ اب انتظار، اور کام کی جگہ اب خیرات نے لے لی ہے۔

رسول اللہ ﷺ کی تعلیم

ایک انصاری صحابی نے رسول اللہ ﷺ سے مدد مانگی۔ آپ ﷺ نے ان کے گھر کا حال پوچھا۔ انہوں نے بتایا کہ بس ایک کپڑا اور ایک لکڑی کا پیالہ ہے۔ آپ ﷺ نے وہ دونوں چیزیں نیلام کیں، پیسے دیے اور فرمایا:
"ایک درہم سے کھانا لو اور دوسرے سے کلہاڑی خریدو۔"

پھر کلہاڑی لا کر اس پر دستہ لگایا اور فرمایا:
"اب جنگل میں جا کر لکڑیاں کاٹو اور بیچو۔ پندرہ دن تک میرے پاس نہ آنا۔"

وہ صحابی محنت پر لگ گئے، کچھ ہی دنوں میں کھانا بھی تھا اور کپڑے بھی۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"یہ اس سے بہتر ہے کہ قیامت کے دن تمہارا چہرہ سوال کرنے کی وجہ سے داغ دار آئے۔"
(ابو داؤد)

یہ واقعہ بتاتا ہے کہ نبی کریم ﷺ نے بھیک کے بجائے محنت کو ترجیح دی۔ آپ ﷺ چاہتے تو روزانہ کھانا دے دیتے، مگر آپ نے ہنر اور محنت کو حل بنایا، نہ کہ مفت خوری کو۔

خلفائے راشدین کا اصول

حضرت عمرؓ کے دور میں بیت المال سے مدد صرف ان کو ملتی تھی جو واقعی مجبور ہوتے: یتیم، بیوہ یا معذور۔ جو صحت مند تھے انہیں کہا جاتا: "جاؤ، محنت کرو۔" اسی اصول نے اس وقت کے مسلمانوں کو دنیا کی سب سے خوددار قوم بنا دیا۔

آج کی حقیقت

آج ہم نے اس سنت کو الٹ دیا ہے۔ لنگر خانے عام ہو گئے، لیکن کاریگر نایاب۔ محنت کرنے والا رسوا، اور مفت خور ہیرو بنا دیا گیا۔ نتیجہ یہ ہے کہ ہمارے شہروں میں مزدور ملتے نہیں، کیونکہ ہم نے ان کے ہاتھ بھیک مانگنے کے عادی بنا دیے ہیں۔

بھکاری ذہنیت کے نقصانات

محنت کی عادت مر جاتی ہے۔

ہنر مند ختم، پیداوار رُک جاتی ہے۔

عزتِ نفس کا جنازہ نکلتا ہے۔

قوم غلامی کی راہ پر چل پڑتی ہے۔

حل کیا ہے؟

1. لنگر کے بجائے روزگار: جو کام کرے، اسی کو کھانا اور اجرت ملے۔

2. ہنر کی تعلیم: نوجوانوں کو فری ہنر سکھائے جائیں تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہوں۔

3. اصل مستحق کی پہچان: معذور، یتیم اور بیوہ کے لیے سہولت، باقی سب کو محنت کی طرف لگاؤ۔

4. عزت کے ساتھ مدد: بھیک کی بجائے قرضِ حسنہ اور چھوٹے کاروبار کے مواقع فراہم کرو۔

اصل نیکی

اصل نیکی یہ نہیں کہ ہم لوگوں کو لائنوں میں لگا کر روٹی بانٹیں، بلکہ یہ ہے کہ ہم ان کے ہاتھ میں اوزار دیں، ہنر دیں اور عزت دیں۔

پاکستان کے سب سے بڑے ہنر مند، مزدور اور کاریگر آج بیرونِ ملک ہیں۔ وہ دوسروں کے شہروں کو آباد کر رہے ہیں، دوسروں کے کارخانے چلا رہے ہیں۔ اور ہمارے حصے میں کیا آیا؟ مفت خوری کی عادت، اور لنگر کی قطاریں۔

یاد رکھو! قومیں بھیک سے نہیں، محنت سے ترقی کرتی ہیں۔
جس دن ہم نے مزدور کو عزت اور انصاف دیا، وہی دن اس ملک کی تقدیر بدلنے کا آغاز ہوگا۔۔

19/08/2025

باپ ایک عظیم نعمت ہے۔۔۔۔۔۔

❤️

15/08/2025

قائد اعظم کے پاکستان میں قائد اعظم کی کتاب پر ہی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔۔۔۔
اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کرو۔۔۔۔۔۔۔

14/08/2025

یوم آزادی کے موقع پر حکومت پنجاب کی طرف سے لگائی گئی فلیکسوں سے قومی ہیروز کی تصاویر غائب۔
ہم میاں شہباز شریف صاحب اور مریم نواز صاحبہ سے گزارش کرتے ہیں کہ ہمارے قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بھی فلیکسیں لگنی چاہییں۔ تا کہ ہماری اگلی آنے والی نسلیں اپنے قومی ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھیں۔۔۔۔































سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے ہماری پاک فوج کو اتنی صلاحیتوں سے نوازا ہے۔۔۔۔۔ سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے ...
10/05/2025

سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے ہماری پاک فوج کو اتنی صلاحیتوں سے نوازا ہے۔۔۔۔۔
سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے ملک پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ہے۔۔۔۔۔۔۔
اور سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے آج دشمن کے مقابلے میں ہماری مدد فرمائی۔۔۔۔۔۔۔
محترم بھائیوں اللہ کا شکر ادا کرو اور یقینا اس میں کسی کا کوئی کمال نہیں یہ سب اس اللہ کی رحمت ہے۔۔۔۔۔۔
اے اللہ ہم تجھ سے دعا گو ہیں کہ اس وطن کو ہمیشہ شاد اور آباد رکھے۔۔۔۔۔۔۔ آمین

Address

Gujranwala

Telephone

+923002375046

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tayyab ki Baat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category