Republic News

Republic News Welcome to the Official Channel of Republic News - delivering latest regarding current affairs,

🚨 𝗕𝗥𝗘𝗔𝗞𝗜𝗡𝗚 𝗡𝗘𝗪𝗦ٹرمپ کے ساتھ چین جانے والے امریکی عملے نے"جاسوسی کے خوف" سے چینی حکام کی دی گئی تمام اشیا پھینک دیں 👀امری...
15/05/2026

🚨 𝗕𝗥𝗘𝗔𝗞𝗜𝗡𝗚 𝗡𝗘𝗪𝗦

ٹرمپ کے ساتھ چین جانے والے امریکی عملے نے
"جاسوسی کے خوف" سے چینی حکام کی دی گئی تمام اشیا پھینک دیں 👀

امریکی عملے نے برنر فونز، بیجز اور دیگر تحائف بھی جہاز میں لے جانے سے انکار کر دیا

❝ چین کی دی گئی کوئی چیز طیارے میں نہیں لائی گئی ❞

پنجاب بھر میں یکم جون تک کاروباری اوقات کی رات 8 بجےتک پابندی ختم کردی گئی۔پنجاب حکومت نے یکم جون تک کاروباری اوقات میں ...
15/05/2026

پنجاب بھر میں یکم جون تک کاروباری اوقات کی رات 8 بجےتک پابندی ختم کردی گئی۔

پنجاب حکومت نے یکم جون تک کاروباری اوقات میں نرمی کردی، کاروباری اوقات کی رات 8 بجے تک پابندی ختم کردی گئی، فیصلےکا اطلاق صوبے بھر کی مارکیٹوں، شاپنگ مالز، ہوٹلز، کھانے پینے کی دکانوں اور ریسٹورنٹس پر ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز نے بتایاکہ آج سے مارکیٹوں کی 8 بجے تک بندش کی پابندی نہیں ہوگی، تاجروں کو ریلف فراہم کرناحکومت کی ترجیح ہے، مارکیٹوں کے اوقات کار میں نرمی سے شہریوں کے لیے خریداری میں آسانی ہوگی

اہم خبر: مشرقِ وسطیٰ میں بڑی سفارتی ہلچل! 🚨​اسرائیلی وزیراعظم آفس کے مطابق، نیتن یاہو نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے دو...
13/05/2026

اہم خبر: مشرقِ وسطیٰ میں بڑی سفارتی ہلچل! 🚨
​اسرائیلی وزیراعظم آفس کے مطابق، نیتن یاہو نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران متحدہ عرب امارات کا اہم دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے اماراتی صدر سے ملاقات کی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نےکہا ہےکہ صدر  پاکستان کی جانب سے ملنے والا تمغہ امتیاز میرے لیے اعزاز کی بات ...
13/05/2026

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نےکہا ہےکہ صدر پاکستان کی جانب سے ملنے والا تمغہ امتیاز میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

ایکس پر اپنی اہلیہ اور صاحبزادی کے ہمراہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا کہ یہ صرف شاہد آفریدی کا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کا اعزاز ہے، آپ لوگوں کی محبت، دعاؤں اور سپورٹ نے ہی مجھے یہاں تک پہنچایا

ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت کروڑوں روپےکی مبینہ مالی بےضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ایف ڈبلیوایم ...
13/05/2026

ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت کروڑوں روپےکی مبینہ مالی بےضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ایف ڈبلیوایم سی کے 12 افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق ڈیجیٹل ریکارڈ میں ردوبدل اور فراڈکی تحقیقات شروع کردیں، قومی خزانے کو 15کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا۔
دستاویزات کے مطابق 2317 کوڑے کنٹینرز ظاہر کیےگئے مگ فیلڈ میں صرف 1717 موجود نکلے، گھوسٹ سینٹری ورکرز کی جعلی حاضریوں سے سرکاری خزانےکو نقصان پہنچایا گیا۔

دستاویزات کے مطابق مہنگے منی ڈمپرز کی جگہ سستے لوڈر رکشے استعمال کیے گئے، صفائی آپریشن کے دوران کے پی آئی ڈیٹا میں مبینہ ہیر پھیرکی گئی، مشینری، اسٹاف اور آپریشنل سرگرمیوں کی تعداد بڑھاچڑھاکر ظاہر کی جاتی رہی۔

دستاویزات میں بتایاگیاکہ ڈیجیٹل پورٹل میں تبدیلی کرکے اضافی ادائیگیاں وصول کی گئیں، شہری اور دیہی علاقوں کے صفائی کنٹریکٹ میں سنگین بےضابطگیاں ہوئیں۔

#پنجاب

#کرپشن



کراچی: ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ منشیات فروش انمول عرف پنکی کا 3 روز کا جسمانی ریمانڈ مل گیا۔ڈی آئی جی ساؤ...
13/05/2026

کراچی: ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ منشیات فروش انمول عرف پنکی کا 3 روز کا جسمانی ریمانڈ مل گیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق گزشتہ روز عدالت نے ملزمہ کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی تھی، ملزمہ کو آج دوبارہ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ کہ عدالت کے روبرو آج ملزمہ کے جسمانی ریماند کی دوبارہ استدعا کی گئی، جس پر عدالت نے ملزمہ کا 3 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ جسمانی ریمانڈ کی منظوری کے بعد پولیس ملزمہ کو عدالت سے لیکر روانہ ہو گئی۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ انمول عرف پنکی پر ماضی میں درج مقدمات کی تفصیلات بھی اکٹھی کرلی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ کراچی میں گارڈن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون کو گرفتار کیا تھا، ملزمہ کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی کوکین اور دیگر نشہ آور اشیا برآمد
ہوئی تھیں۔

عمران خان اس وقت جہاں موجود ہیں اسکے ذمہ دار وہ خود ہیں، انکا مستقبل بھی انکے اپنے ہاتھوں میں ہے: رانا ثنا              ...
12/05/2026

عمران خان اس وقت جہاں موجود ہیں اسکے ذمہ دار وہ خود ہیں، انکا مستقبل بھی انکے اپنے ہاتھوں میں ہے: رانا ثنا

کراچی: ملزمہ انمول عرف پنکی کو پروٹوکول دینے پر 3 پولیس افسران معطلایس ایچ او گارڈن حنیف سیال اور  آئی او  سعید احمد کو ...
12/05/2026

کراچی: ملزمہ انمول عرف پنکی کو پروٹوکول دینے پر 3 پولیس افسران معطل
ایس ایچ او گارڈن حنیف سیال اور آئی او سعید احمد کو
معطل کردیاگیا ، ایس آئی یو انسپکٹر ظفر اقبال بھی معطل کردیےگئے، واقعےکی انکوائری ایس ایس پی ساؤتھ کے سپرد کردی گئی

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف احتجاج کرینگے اور ہڑتال کا آپشن بھی موجود ...
12/05/2026

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف احتجاج کرینگے اور ہڑتال کا آپشن بھی موجود ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ کےمطابق تیل کی قیمت 271 بنتی ہے مگر 117 روپے لیوی اور دیگر ٹیکسز لگاکر عوام کو 401 روپے فی لیٹر پیٹرول مل رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بھارت اور بنگلا دیش میں قیمتیں نہیں بڑھیں، جنگ کے اثرات کیا صرف پاکستان پر ہی پڑ رہے ہیں؟

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی اور گیس پر فکس چارجز لگائے گئے ہیں، تین سال میں بجلی کے ٹیکسز کی مد میں 19کھرب روپے وصول کے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ 100 میں سے 15 آئی پی پیز سےحکومت نے ڈیل کیا، باقی آئی پی پیز کے معاہدے ختم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں، یہ اپنی کرپشن کیلئے آئی پی پیز کے معاہدوں میں توسیع کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 15 مئی کو اسلام آباد میں مہنگائی کے خلاف بڑا احتجاج کریں گے جبکہ ہڑتال اور پہیہ جام کا آپشن بھی موجود ہے۔
#مہنگائی

حکومت کی جانب سے گزشتہ 9 ماہ کے دوران صارفین سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 12 کھرب روپے سے زائد کی خطیر رقم وصول کیے جانے ک...
12/05/2026

حکومت کی جانب سے گزشتہ 9 ماہ کے دوران صارفین سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 12 کھرب روپے سے زائد کی خطیر رقم وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

دستاویز کے مطابق صارفین سے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی مد میں 12 کھرب 5 ارب 18 کروڑ روپے وصول کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں بھی صارفین سے 35 ارب روپے کی اضافی رقم وصول کی گئی ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق جولائی 2025 میں صارفین سے 1 کھرب 45 ارب جبکہ اگست میں 1 کھرب 15 ارب روپے پیٹرولیم لیوی کی مد میں لیے گئے۔ اسی طرح ستمبر میں صارفین سے لیوی کی مد میں 1 کھرب 11 ارب اور اکتوبر میں 1 کھرب 45 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔

نومبر 2025 میں صارفین سے 1 کھرب 51 ارب اور دسمبر میں 1 کھرب 57 ارب پیٹرولیم لیوی کی مد میں لیا گیا۔ اسی طرح جنوری 2026 میں صارفین سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1 کھرب 24 ارب روپے پیٹرول لیوی وصول کی گئی۔ فروری میں 1 کھرب 20 ارب اور مارچ میں 1 کھرب 37 ارب پیٹرولیم لیوی وصول کی گئی ہے۔

#مہنگائی #عوام #حکومت #پیٹرول

Address

Office #21 4th Floor Trade Center GT Road Gujranwala Punjab
Gujranwala
52250

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Republic News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Republic News:

Share