Gujranwala Updates

Gujranwala Updates گوجرانوالہ اور دیگر اہم خبروں کیلئے پیج کو لائیک اور فالو کریں۔ شکریہ

13/07/2025

بالاکوٹ – وادی کاغان فرید آباد بونجہ میں سیاحوں کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث دریائے کنہار میں جاگری۔
🚑 3 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے تمام زخمی افراد کو فرسٹ ایڈ فراہم کر کے BHU ناران منتقل کر دیا جہاں سے بہترین علاج کے لئے كنگ عبدالله ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا گیا۔
🌊 1 فرد(حسنین شاہ ) دریا میں بہہ گیا۔جسكی تلاش ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے شروع کر دی ہے۔

سیاحوں کا تعلق گوجرانوالہ سے بتایا جارہا ہے۔

ترجمان:
ریسکیو 1122 مانسہرہ

13/07/2025

قلعہ دیدار سنگھ، عمر چک کے قریب نہر کا بند ٹوٹ گیا،
محکمہ انہار کی ٹیمز ابھی تک نہ پہنچ پائیں

13/07/2025

📢 انتہائی اہم اطلاع

ایک مریض کے لیے فوری طور پر B+ خون کے گروپ کی اشد ضرورت ہے۔

📞 0300 رابطہ:-8119372
👤 نام: عمر ارسلان
📍 مقام: پیرو چک، گوجرانوالہ
🚗 پک اینڈ ڈراپ (آمد و رفت) کی سہولت موجود ہے

جو احباب عطیہ کر سکتے ہیں، خدارا فوری رابطہ کریں۔ آپ کی مدد کسی کی زندگی بچا سکتی ہے۔

جزاک اللہ خیر!

11/07/2025

شمسی انڈرپاس کے قریب،
ایک خاتون اپنے 2 بچوں سمیت ٹرین تلے آ گئی

05/07/2025
02/07/2025
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی والدہ کو گوجرانوالہ میں ایک افسوسناک واقعے کے دوران نامعلوم ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ وار...
28/05/2025

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی والدہ کو گوجرانوالہ میں ایک افسوسناک واقعے کے دوران نامعلوم ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ واردات اُس وقت پیش آئی جب وہ بازار جا رہی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق حسن علی کے بھائی، خرم علی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی والدہ کو موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے نشانہ بنایا اور اُن کا پرس چھین کر فرار ہو گئے۔ متاثرہ خاتون کے پرس میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے کی نقدی موجود تھی۔
خرم علی کے مطابق واقعہ دن کے وقت ایک مصروف علاقے میں پیش آیا، جس نے اہلِ خانہ اور شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھا دیا ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ تفتیش جاری ہے اور پولیس کا دعویٰ ہے کہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

شہری حلقوں کی جانب سے اس واقعے پر شدید ردِ عمل سامنے آ رہا ہے، اور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

28/05/2025

گوجرانوالہ(بابرشاہین مصطفائی)ایس ایچ او تھانہ گرجاکھ سب انسپکٹر محمودالحسن ، اسسٹنٹ سب انسپکٹرغلام مصطفیٰ و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیم نے دوران گشت و ناکہ بندی اور تلاش بد رویہ گان کارروائی کرتے ہوئے عثمانورابروموٹرسائیکل چورگینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے بارہ لاکھ چودہ ہزارآٹھ سو روپے بمعہ دوسواسی ریال نقدی ، آٹھ عدد موٹرسائیکلیں اورناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔ گرفتارکیے گئے ملزمان میں عثمان عرف عثمانو اورمحمدحمزہ شامل ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ ضلع بھر میں رات کی تاریکی میں لوگوں سے اسلحہ کے زورپر نقدی اور موٹرسائیکل چھینتے اورفرارہوجاتے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری

27/05/2025

گوجرانوالہ اور گردونواح میں تیز آندھی آنے کا امکان ہے۔ احتیاطی اقدام کر لیں۔

Address

Gujranwala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gujranwala Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share