APC News

APC News Social Media News Network of Ali Pur Chatha
(1)

17/09/2025

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے گوجرانوالہ میں الیکٹرو بس کا افتتاح کردیا ۔اس موقع پر ایم پی اے عدنان افضل چٹھہ ، ایم پی اے وقار احمد چیمہ اور امیدوار مسلم لیگ ن این اے 66 بلال فاروق تارڑ بھی انکے ہمراہ تھے۔

16/09/2025

انتہائی افسوسناک خبر! علی پورچٹھہ ریلوے پھاٹک کے قریب دو موٹر سائیکلوں کا خوفناک تصادم۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 4 نوجوانوں کو شدید چوٹیں آئیں ہیں جبکہ دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ریسکیو 1122 نے فوری زخمیوں کو فسٹ ایڈ کے بعد گوجرانوالہ منتقل کردیا ہے۔حادثہ تیزرفتاری کے سبب پیش آیا۔

15/09/2025

اہلیان علی پور چھٹہ کے لیے خوشخبری

14/09/2025

علی پورچٹھہ امیر حمزہ چوک میں 2 موٹر سائیکلوں کی ٹکر 25 سالہ نوجوان کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ امیر حمزہ چوک علی پور چٹھہ حادثات کا مرکز بن گیا، اسپیڈ بریکر نہ ہونے سے چاروں اطراف سے آنے والے حادثات کا شکار ہوتے ہیں۔یہ آمدرفت کے لحاظ سے انتہائی مصروف چوک ہے کیونکہ یہاں سے روزانہ بہت بڑی تعداد میں صبح سکول کے بچوں کا گزر ہوتا ہے ۔ اور کئی دفعہ یہاں پر بچوں کی چاند گاڑیوں کو بھی حادثات پیش آئے ہیں ۔ لیکن کسی نے اس کا نوٹس نہیں لیا۔ لیکن اب اس چوک میں ٹریفک کی رفتار کو کم کرنے کے لئے کوئی موثر اقدام ناگزیر ہوچکا ہے۔

14/09/2025

قادرآباد بیراج کے ملحقہ دیہات میں سیلاب کی بے رحم لہروں نے محنت کش کا گھر تباہ کردیا۔

13/09/2025

ڈاکٹر نبی احمد چٹھہ نے آج علی پورچٹھہ انٹرنیشنل ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح اپنے دادا جان چوہدری محمد صدیق چٹھہ سے کرایا۔اس پروقار تقریب میں سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

13/09/2025

پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن علی پورچٹھہ کی حلف برداری کی پروقار تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے چوہدری عدنان افضل چٹھہ تھے۔

13/09/2025

عین احمد چٹھہ کا اے پی نیوز کے پلیٹ فارم سے سیلاب متاثرین کے حوالے سے پیغام

13/09/2025

قادرآباد کے قریب باؤ مانگا کے شگاف کو بند کرنے اور روڈ کی تعمیر کاکام تیزی سے جاری ہے۔

11/09/2025

قادرآباد بیراج کی تفصیلی رپورٹ اے پی سی نیوز پر۔اگر کاوش پسند آئے تو ویڈیو کو آگے شیئر کردیں۔اور مزید ویڈیوز کے لئے ہمارے چینل کو فالو کریں۔

10/09/2025

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہےشہید میجر عدنان اسلم کو اے پی سی نیوز کا اس عظیم شہادت پر خراج تحسین

09/09/2025

ممبر صوبائی اسمبلی عدنان افضل چٹھہ کی خصوصی کاوش ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گوجرانوالہ فیصل سلطان ایس پی سول لائن اسسٹنٹ کمشنر عبد القدیر زرکون سابق چیئرمین بلدیہ شہر رسول نگر رانا اورنگزیب خاں کی نمائندگی میں کلیم اللہ چٹھہ کے ہمراہ قادر آباد بیراج پر موجود 75 مویشی مالکان کے حوالے کر دیئے گئے۔

Address

Gujranwala

Telephone

+923334533332

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when APC News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to APC News:

Share