01/08/2025
تھکن!
کپکپاتے ہاتھ، تمہیں لمس کی گرماہٹ سونپنے سے انکاری ہیں، وجود کے ہر ریشے میں بڑھاپے کی تھکن ہے۔
محبت لکھتے شاعر نے محبت کے وجود کو کبھی تسلیم نہیں کیا کیونکہ بیماری نے اس کے جسم کو کھا لیا تھا۔
پھر بھی تم محبت چاہنے پر بضد ہو تو چلو اک شرط لگاتے ہیں۔
اگر تم میرے وجود میں اتری تھکن خود میں اتار سکو تو میں صرف تمہارا ہو کر رہوں گا ۔۔۔