22/09/2025
بیروزگاری کے دور میں 35000 روپے کی ہزاروں نوکریاں ؟
کھیالی میں موجود یونائیٹڈ ویل نیس سینٹ (ٹائینز ) کے بارے میں
معلومات لینے بہت سے دوسرے شہر کے لوگ رابطہ کرتے آخر ہم نے اس سینٹر کو جاننے کی ٹھان لی اور پہنچ گئے گوجرانوالہ کے علاقہ کھیالی میں۔ یہاں بہت سے دوسرے شہروں کے بچے پینٹ شرٹ اور ٹائی لگائے نظر آئے جو کہ نوکری کی تلاش میں آن لائین یا کسی ایجنٹ کے کہنے پر یہاں 5500 ریجسٹریشن فیس دے کر پہنچ چکے تھے جس میں ان کو ٹریننگ دی جانی تھی سٹوڈینٹس کا ایک ہجوم اس بلڈنگ سے باہر آتے دیکھا تو ہم نے بچوں سے انفارمیشن لینے شروع کر دی کہ کیا چل رہا ہے یہ سب دیکھ کر ان کا ایک ایجٹ ہماری طرف بڑھا اور پوچھا کہ کیا پوچھ رہے ہیں اور کیوں ہم نے کہا اس کورس کو کرنے کہ بعد جاب کیا ملے گی جس کا جواب وہ گول کر گیا اور سٹوڈنٹس کو زبر دستی وہاں سے بھاگانے لگا کہ اگلی کلاس کا ٹائیم ہو گیا ہے اور اپنے بڑے والے ایجنٹ کو بلا نے چلا گیا پر اس وقت تک ہم بہت سے سٹوڈنٹس کا انٹرویو کر چکے تھے جس میں پتہ چکا کہ تقریباً 2000 کے قریب بچے یہاں پر ٹریننگ کرنے آئے ہیں جنہوں نے کم از کم فیس 5500 روپے اور بہت ساروں نے 8000 ادا کیا ہوا ہے اب یہ آپ کا کام ہے کیلکولیٹر سے ان کا حساب کتاب نکال لیں ارو ہم نے خواشاب سے آئے ایک غریب بچے کے 8000 ان سے جیز کیش پر واپس وصول بھی کیے کہ کس چیز کے پیسے لے رہے۔ ایک بچے کی کاپی جس پر اس نے لیکچر نوٹ کیا ہوا تھا وہ پڑھا تو پتہ چلا اس کمپنی کا مالک کسی دوسرے ملک سے ہے اور 190 ملکوں میں ان کا نیٹورک ہے وغیرہ وغیرہ میں نے بچے سے پوچھا جاب کیا ملے گی آپ کو اور کیا تنخواہ ہو گی جس پر اس نے بتایا میری سیلری 35000 ہو گی اور جاب کیا یہ اس کو نہی معلوم تھا ان کا بڑا ایجنٹ جو کہ آ چکا تھا نے ہمیں یہ بتایا کہ بہت صحافی آئے اور بہت گئے کسی کو کچھ نہی ملا سب ناکام ہوئے جس پر ہم نے کہا ہم غریب عوام کی آواز ہیں اور اللہ ہمارا مددگار ہے تم یہ بتائو جاب کیا ہے جس پر اس نے بتایا میں 5 لاکھ دوں گا اگر مجھے غلط ثابت کرو گے ہمارا سوال وہی تھا جاب کیا ہے تو پتہ چلا 5500 کی ٹریننگ لینے کے بعد ان سے ان کی پراڈکٹس خریدنی ہیں اور بیچنی ہیں اگر پراڈکٹس آپ بیچنے میں ناکام ہو گئے تو پراڈکٹس آپ کی اور کوئی تنخواہ بھی نہی ملے گی یعنی ان کی پروڈکٹ تو ہر حال میں فروخت ہو گئی پھنس تو آپ گئے میں نے