
30/06/2025
ڈاکٹر مستنصر عطا ء باجوہ صاحب کے ضلع گجرات سے بطورDPO ریٹائرڈہونے کے اعزاز میں پر وقار الوداعی تقریب
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ نے ریٹائر ہونے پراپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔ڈی پی اوکمپلیکس گجرات میں شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ،ایس پی انویسٹی گیشن مہر محمد ریاض، پولیس افسران اورعملہ دفاتر پولیس نے شرکت کی۔جنہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے انہیں پرتپاک انداز میں الوداع کیا۔
اس موقع پرایس پی انویسٹی گیشن مہر محمد ریاض اور دیگر سینئر افسران کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ صاحب نے انتہائی ایمانداری اور خلوصِ نیت سے ضلع گجرات کے لئے اپنی خدمات پیش کیں، گجرات کی عوام ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گجرات میں تعیناتی کا دورانیہ مجھے ہمیشہ یاد رہے گا گجرات کے عوام نے بے پناہ پیار اور محبت دی ہے۔میں امید کرتا ہوں آئندہ آنے والے افسران بھی عوامی خدمت کے سلسلہ کو آگے بڑھائیں گے۔
ترجمان گجرات پولیس