JARAS News

JARAS News Habib Rahat Malik

14/08/2026

I got over 500 reactions on my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉

لاہور سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے اگئی۔۔تھانہ لاری اڈا اپریشن ونگ میں تعینات عدیل عاشق سب انسپیکٹر اور اسد کانسٹیبل کو...
13/08/2026

لاہور سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے اگئی۔۔تھانہ لاری اڈا اپریشن ونگ میں تعینات عدیل عاشق سب انسپیکٹر اور اسد کانسٹیبل کو گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا دونوں کی ڈیڈ باڈی کو مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے

گجرات:( جرس نیوز ) تھانہ صدر کھاریاں پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے کے دوران کانسٹیبل عمر آفتاب کا قاتل اپنے ہی ساتھیوں کی ف...
13/08/2026

گجرات:( جرس نیوز ) تھانہ صدر کھاریاں پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے کے دوران کانسٹیبل عمر آفتاب کا قاتل اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
​پولیس کے مطابق، تھانہ صدر کھاریاں کی پولیس کولیاں حبیب کے قریب ناکہ بندی پر مامور تھی کہ اس دوران چار نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جانب سے بھرپور جوابی فائرنگ کی گئی، جس کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔
​سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جس کی شناخت محمد شہزاد سکنہ ملک پور مراز کے نام سے ہوئی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ زخمی ملزم اندھیرے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بنا تھا۔
​ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کے ساتھ دیگر اشتہاری ملزمان شاہد اقبال، مجاہد اقبال اور زکریا بٹ بھی موجود تھے، جو واردات کی نیت سے پبی جنگل سے نکلے تھے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 44 بور کی رائفل برآمد کر کے اسے تحویل میں لے لیا۔
​زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق، ہلاک ہونے والے ملزم نے چند ماہ قبل فائرنگ کر کے کانسٹیبل عمر آفتاب کو شہید کیا تھا۔ واقعے کے بعد فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

اداکارہ سے جنسی زیادتی و بلیک میلنگ کیس: روپوش بالی ووڈ فلم ساز شکیل نورانی فارم ہاؤس سے گرفتار، پولیس ریمانڈ منظورممبئی...
11/08/2026

اداکارہ سے جنسی زیادتی و بلیک میلنگ کیس: روپوش بالی ووڈ فلم ساز شکیل نورانی فارم ہاؤس سے گرفتار، پولیس ریمانڈ منظور

ممبئی (جرس نیوز ):
ممبئی کی مالوانی پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بالی ووڈ کے 73 سالہ معروف فلم ساز اور ہدایت کار شکیل نورانی کو ایک 33 سالہ ابھرتی ہوئی اداکارہ کی جانب سے درج کرائے گئے انتہائی سنگین جنسی زیادتی، بلیک میلنگ اور دھمکیوں کے کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ساز گزشتہ تقریباً 40 دنوں سے پولیس کو چکمہ دے کر فرار تھے، جنہیں بالآخر طویل تلاش اور مسلسل چھاپوں کے بعد ریاست مہاراشٹر کے ضلع ستارہ (مہابلیشور) کے ایک فارم ہاؤس سے حراست میں لیا گیا۔ گرفتاری کے بعد انہیں مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں 12 اگست 2026 تک پولیس تحویل (ریمانڈ) میں بھیج دیا ہے۔
کیس کا پس منظر اور اداکارہ کے سنگین الزامات:
پولیس میں جمع کرائی گئی ایف آئی آر (FIR) کے مطابق، متاثرہ اداکارہ کا شکیل نورانی سے پہلا رابطہ 2016 میں لوکھنڈوالا میں منعقدہ ایک ایوارڈ شو کے دوران ہوا تھا۔ اداکارہ نے الزام لگایا ہے کہ فلم ساز نے انہیں فلم کا اسکرپٹ ڈسکس کرنے کے بہانے مالوانی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر بلایا، جہاں ان کے مشروب میں نشہ آور دوا ملائی گئی۔ اداکارہ کے بے ہوش ہونے پر شکیل نورانی نے ان کا جنسی استحصال کیا اور قابل اعتراض حالات میں ان کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر ریکارڈ کر لیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ شکیل نورانی ان ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر عام کرنے اور کیریئر تباہ کرنے کی دھمکی دے کر گزشتہ چار سالوں کے دوران انہیں مسلسل بلیک میل اور جنسی استحصال کا نشانہ بناتے رہے۔ شکایت میں یہ دل دہلا دینے والا انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ شکیل نورانی نے انہیں زبردستی مانع حمل ادویات اور زہر دیا، جس کے نتیجے میں ان کا حمل بھی ضائع (Miscarriage) ہو گیا۔ متاثرہ خاتون حال ہی میں اپنے طبی علاج کے اخراجات کے سلسلے میں ممبئی واپس آئی تھیں، جس کے بعد انہوں نے ہمت کر کے پولیس سے رابطہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (DCP) سندیپ گھگے نے شکیل نورانی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور قانون کے مطابق معاملے کی انتہائی باریک بینی سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ممبئی پولیس نے فلم ساز کے خلاف 'بھارتیہ نیائے سنہتا' (BNS) کی مختلف متعلقہ اور سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، جن میں شامل ہیں:
دفعہ 64(2)(m): عصمت دری (R**e)
دفعہ 123: زہر یا نشہ آور چیز کے ذریعے نقصان پہنچانا
دفعہ 88: زبردستی حمل ضائع کرنا
دفعہ 351(2): مجرمانہ دھمکیاں دینا
شکیل نورانی کا فلمی کیریئر اور دفاعی مؤقف:
شکیل نورانی بھارتی فلم انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام رہے ہیں۔ انہوں نے 1999 میں فلم ’بڑے دل والا‘ اور 2000 میں گووندا اور ٹوئنکل کھنہ کی مشہور بالی ووڈ فلم ’جورو کا غلام‘ میں بطور ہدایت کار اور فلم پروڈیوسر اپنے فرائض انجام دیے تھے۔ دوسری جانب، شکیل نورانی کے وکیل نے عدالت اور میڈیا کے سامنے ان تمام الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے اور مؤقف اپنایا ہے کہ ان کے مؤکل کو جھوٹے کیس میں پھنسایا جا رہا ہے۔ اس وقت فلم ساز پولیس تحویل میں ہیں اور تفتیشی ٹیم واقعے کے تمام پہلوؤں کی تحقیق کر رہی ہے، تاہم ان تمام الزامات کا عدالت میں ثابت ہونا ابھی باقی ہے۔

گجرات:( جرس نیوز )تھانہ بی ڈویژن پولیس نے صرافہ بازار میں پیش آنے والے چوری کے واقعے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں ر...
10/08/2026

گجرات:( جرس نیوز )

تھانہ بی ڈویژن پولیس نے صرافہ بازار میں پیش آنے والے چوری کے واقعے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات لے کر فرار ہونے والی دونوں خواتین کو گرفتار کر لیا ہے، جن کے قبضے سے مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
​تفصیلات کے مطابق صرافہ بازار کے ایک تاجر نے تھانہ بی ڈویژن پولیس کو اطلاع دی کہ دو خواتین اس کی دکان سے مکاری کے ذریعے طلائی زیورات لے کر فرار ہو گئی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن، سب انسپکٹر شیروز احمد نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ ورانہ مہارت اور جدید اندازِ تفتیش کو بروئے کار لاتے ہوئے دونوں ملزمہ خواتین کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔
​پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والی خواتین کی شناخت عابدہ بی بی اور فاطمہ بی بی سکنہ چنگر کالونی گجرات کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 20 لاکھ 66 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات برآمد کر لیے ہیں۔
​پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس گھنائونے فعل میں ملوث دیگر ممکنہ محرکات یا افراد کو بھی سامنے لایا جا سکے۔

کراچی (جرس نیوز): شہر قائد کے ایک بینک کے اے ٹی ایم سے 53 لاکھ 70 ہزار روپے چوری کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔​جرس  ن...
09/08/2026

کراچی (جرس نیوز): شہر قائد کے ایک بینک کے اے ٹی ایم سے 53 لاکھ 70 ہزار روپے چوری کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔
​جرس نیوز کے مطابق کراچی میں بینک کے اے ٹی ایم سے لاکھوں روپے چوری کی اس واردات کا ماسٹر مائنڈ کوئی اور نہیں بلکہ خود بینک کا آپریشن منیجر نکلا، جسے پولیس نے اس کے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
​ملزم نے شناخت چھپانے کے لیے برقع اور ماسک پہن کر اے ٹی ایم میں داخل ہو کر اس واردات کو انجام دیا، اور سیکیورٹی سے بچنے کے لیے بوتھ میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے پر ببل گم چپکا دی تھی۔
​تاہم، برقع، ماسک اور ببل گم بھی ملزمان کو قانون کی گرفت سے نہ بچا سکے۔ آرام باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محض 24 گھنٹے کے اندر اندر ملزمان کو دبوچ لیا۔
​پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تکنیکی بنیادوں، ہیومن انٹیلی جنس اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا گیا۔
​پولیس نے بینک کے آپریشنز منیجر ارسلان کی گرفتاری کے بعد اس کے ساتھی ریحان کو بھی حراست میں لے لیا ہے، جبکہ آرام باغ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 29 لاکھ 74 ہزار روپے بھی برآمد کر لیے ہیں۔

گجرات (جرس نیوز): ضلع بھر میں پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں تھانہ ب...
07/08/2026

گجرات (جرس نیوز): ضلع بھر میں پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں تھانہ بی ڈویژن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 103 بوتل (کپیاں) شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔
​تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن، سب انسپکٹر (SI) راجہ شہروز نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف خصوصی چھاپہ مار کارروائی کی۔ اس کارروائی کے دوران درج ذیل گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں:
​پہلا ملزم: محمد نوید ولد عنایت، سکنہ محلہ چاہ بیری والا، جس کے قبضے سے 103 کپیاں شراب برآمد ہوئی۔
​دوسرا ملزم: محمد سبحان ولد ناصر، سکنہ محلہ حسن پورہ، جس کے قبضے سے 30 بور کا پسٹل برآمد کیا گیا۔
​پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ایتھنز (جرس نیوز ) یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں برطانوی فلاحی رضاکار خاتون کی لاش سوٹ کیس سے برآمد ہونے کے کیس میں افغ...
07/08/2026

ایتھنز (جرس نیوز ) یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں برطانوی فلاحی رضاکار خاتون کی لاش سوٹ کیس سے برآمد ہونے کے کیس میں افغانستان کے باکسر کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں برطانوی امدادی کارکن ایلزبتھ جین راس کے قتل کیس میں گرفتار 26 سالہ افغان باکسر شریف احمد زئی نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔
یونانی پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے جان بوجھ کر اور پورے ہوش و حواس میں برطانوی خاتون کو نہ صرف قتل کیا بلکہ مقتولہ کے بینک کارڈ سے 10 ہزار یورو سے زائد رقم بھی نکالی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا بھی مرتکب ہوا۔
تاہم ملزم نے قتل سے انکار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جب وہ مقتولہ کے فلیٹ پہنچا تو وہ پہلے ہی باتھ روم میں نیم بے ہوش حالت میں موجود تھیں اور جب اگلے روز دوبارہ آیا تو خاتون کو مردہ پایا تھا۔
ملزم نے عدالت کو بتایا کہ وہاں موجود ایک نامعلوم بزرگ شخص نے لاش ٹھکانے لگانے کا مشورہ دیا جس پر لاش کو سوٹ کیس میں رکھ کر ایک متروک عمارت میں چھوڑ آیا تھا تاکہ شبہ مجھ پر نہ جائے۔
تاہم استغاثہ نے ملزم کے اس مؤقف کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جائے وقوعہ پر ایسے کسی بزرگ شخص کے موجود ہونے کا ثبوت نہیں ملا جس نے لاش منتقلی کا مشورہ دیا ہو۔تفتیشی حکام نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزم کو سوٹ کیس لے جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس نے مقتولہ کے کریڈٹ اور بینک کارڈ استعمال کرکے مختلف اے ٹی ایمز سے ہزاروں یورو بھی نکالے۔

( جرس نیوز ) نمرہ خان نے خود سامنے آکر طلاق کی افواہوں کی سخت تردید کر دی ہے، جو کہ اس وقت پاکستان شوبز انڈسٹری کی سب سے...
06/08/2026

( جرس نیوز ) نمرہ خان نے خود سامنے آکر طلاق کی افواہوں کی سخت تردید کر دی ہے، جو کہ اس وقت پاکستان شوبز انڈسٹری کی سب سے تازہ ترین اور بڑی خبر ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کی علیحدگی کے حوالے سے مسلسل جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی تھیں۔
افواہوں کا خاتمہ: نمرہ خان نے واضح کیا ہے کہ ان کی طلاق کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے اور انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر ڈیلیٹ نہیں کیں بلکہ صرف "نظرِ بد" سے بچانے کے لیے انہیں انسٹاگرام پر نیچے منتقل کیا تھا۔ انہوں نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر تصدیق شدہ خبروں پر یقین نہ کریں۔

تھانوں میں خواتین کے تحفظ کے لیے سخت ایس او پیز نافذ: غروبِ آفتاب کے بعد کسی خاتون کو تھانے میں رکھنے پر پابندی​لاہور (ج...
06/08/2026

تھانوں میں خواتین کے تحفظ کے لیے سخت ایس او پیز نافذ: غروبِ آفتاب کے بعد کسی خاتون کو تھانے میں رکھنے پر پابندی

​لاہور (جرس نیوز):

تھانے میں خاتون سے مبینہ زیادتی اور خواتین کی ہلاکت کے دلخراش واقعے کے بعد، لاہور پولیس نے خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے نئے اور سخت اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) نافذ کر دیے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی جانب سے تمام ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو اس حوالے سے باقاعدہ اور سخت احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
​اوقات کی پابندی: غروبِ آفتاب کے بعد کسی بھی خاتون کو تھانے میں نہیں روکا جائے گا، اور تمام خواتین کو سورج غروب ہونے سے پہلے لازماً تھانے سے روانہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
​طلبی پر پابندی: کسی بھی مدعیہ یا الزام علیہ خاتون کو غروبِ آفتاب کے بعد تھانے میں طلب نہیں کیا جائے گا۔
​قانونی کارروائی: خواتین سے متعلق تمام قانونی امور اور کارروائیاں اب دن کی روشنی میں ہی مکمل کی جائیں گی۔
​ہنگامی استثنا: انتہائی ناگزیر ہنگامی صورتحال میں اگر کسی خاتون کو تھانے میں رکھنا پڑے، تو اس کے لیے متعلقہ اعلیٰ افسر کی پیشگی منظوری لازمی قرار دی گئی ہے۔
​فوری دادرسّی: پولیس حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ شکایت لے کر آنے والی خواتین کی درخواستیں فوری سنی جائیں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں تاکہ انہیں بروقت انصاف اور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
​ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ان نئے ایس او پیز کا بنیادی مقصد خواتین کے وقار، تحفظ اور حقوق کا مکمل تحفظ ہے۔ حالیہ دلخراش واقعے کے پیش نظر پولیس اسٹیشنز میں خواتین سے جڑے معاملات کے لیے اب انتہائی واضح اور سخت ضابطۂ کار نافذ کر دیا گیا ہے۔

Address

Gujrat
50700

Telephone

+923018401590

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JARAS News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to JARAS News:

Shortcuts

Share