
06/08/2023
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نواز، زرداری، چیئرمین پی ٹی آئی ایک جیل میں ہوں تب خوشی ہوگی۔
سراج الحق کا حافظ آباد میں جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ آج پیدا ہونیوالا بچہ بھی آئی ایم ایف کا مقروض ہے۔ معیشت (ت-ب-ا-ہ)ہو گئی، ملک میں سودی نظام چل رہا ہے۔ہماری حکومت آئی توسودی نظام کاخاتمہ کریں گے، ہماری کرنسی افغانستان اوربنگلادیش سے بھی کمزور ہوگئی، تاجروں سے بھتہ وصول کیا جارہا ہے حکومت کہاں ہے؟انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہبازشریف نہیں چاہتے کہ الیکشن ہوں، یہ جانتے ہیں کہ عوام ہمیں گندے انڈے ماریں گے، پانامہ کیس میں 436 چوروں کا بتایا صرف ایک کااحتساب ہوا۔سراج الحق نے کہا کہ ہمیشہ سنتا آیا ہوں حالات خراب ہیں،حالات بدلنا کس کاکام ہے؟ مزدور اپنی آمدن سے دوائی اور آٹا کیسے خرید سکتا ہے؟امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ شہباز، نواز مردم شماری کابہانہ کرکے الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں، انہیں پتہ ہے کہ عوام ان کا گندے انڈوں سے استقبال کریں گے۔نوازشریف اورزرداری کاخاندان نصف صدی سے ملک پر مسلط ہے، غریب کے بیٹے کوبھی ایوان میں جانے کاحق دیا جانا چاہیے۔