
09/07/2025
🌳 🌲 🌴 🌳 🌲 🌴 🌳🌴 🌳 🌲 🌴
چئیرمین انجمن بہبود مریضاں نیوٹریشن آفیسر چوہدری شفقات عدالت کی کاوش سے انجمن بہبود مریضاں کے صدر ملک عثمان افضل کے بھائی عمران افضل (جو کے انجمن بہبود مریضان کے مستقل ڈونر ہیں )نے شجر کاری مہم کے لیے 200 پودے صدقہ جاریہ کئے اللّٰہ انکے اس نیک کام کو اپنی بار گاہ میں قبول فرمائے آمین۔
13 جولائی سے ساون کا مہینہ شروع ہو رہا ہے۔
بزرگوں کا کہنا ہے کہ ساون اتنا زرخیز ہوتا ہے کہ اگر سوکھی لکڑی بھی زمین میں گاڑ دی جائے تو وہ سبز ہو جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ مہینہ پودے اور درخت لگانے کے لیے سب سے موزوں وقت سمجھا جاتا ہے۔
آئیے! اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور درخت لگانے کی تیاری کریں تاکہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت پر قابو پایا جا سکے اور ماحول کو بہتر بنایا جا سکے۔
🌱 درخت لگائیں — زندگیاں بچائیں!
اب وقت ہے عملی قدم اٹھانے کا، تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک صاف، سرسبز اور صحت مند ماحول دیا جا سکے۔
جزاک اللّٰہ خیر