
25/09/2025
ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ساجد یونس کی طرف سے کوٹلہ ڈائیلاسز سنٹر کے لئے پچیس لاکھ مالیت کی ایک ڈائیلاسز مشین کا عطیہ۔ چوہدری ساجد یونس نے سول ہسپتال میں زیر تعمیر کوٹلہ ڈائیلاسز سنٹر کا دورہ کیا۔ چیئرمین ڈائیلاسز سنٹر کوٹلہ چوہدری شفقات عدالت نے زیر تعمیر سنٹر کا دورہ کروایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک عدد ڈائلسز مشین عطیہ کر رہے ہیں اور اس کے علاوہ ماہانہ بنیادوں پہ بھی ہم ڈائلسز سنٹر کو مکمل سپورٹ فراہم کریں گے۔چوہدری شفقات عدالت کا کہنا تھا کہ کوٹلہ ڈائیلاسز سنٹر میں الحمداللہ تمام دیہات کے بھائیوں بزرگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور اس پراجیکٹ کو ہر فرد اپنی ذاتی و اجتماعی سرپرستی سے مکمل کروا رہا ہے ۔ مال میٹریل ہو مالی سپورٹ ہو یا اخلاقی سپورٹ ہو ہر قسم کا تعاون لوگوں نے اس تاریخی پراجیکٹ کے ساتھ کیا ہے۔ ہم تمام معززین کے تاحیات مشکور رہیں گے جنہوں نے اس عظیم مشن کو پروان چڑھانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ اہل علاقہ سے اپیل ہے کہ اس پراجیکٹ کی تکمیل اور ورکنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں یہ منصوبہ تمام دیہات کی یکجہتی اور اخوت کا عملی نمونہ ہے ہر برادری ہر گاوں ہر گلی ہر محلے کا فرد اس میں شامل ہے جو کہ اس پراجیکٹ کے منفرد ہونے کی نشانی ہے۔