31/03/2025
آپ کے بچوں کی عزت ہر چیز سے بڑھ کر ہے
خاندان کی محفلوں میں اور دوستوں کے درمیان یہ نہ بھولیں کہ اپنے بچوں کی عزت اور ان کے اندر اعتماد پیدا کرنا آپ کی پہلی ذمے داری ہے
کسی کو خوش کرنے کے لیے اپنے بچوں کی تذلیل نہ ہونے دیں اور نہ ہی کسی کو یہ اجازت دیں کہ وہ مذاق کے بہانے آپ کے بچوں کو نیچا دکھائے اور آپ صرف ہنس کر سب کچھ برداشت کریں جیسے آپ کو کوئی اعتراض نہیں
اگر کوئی آپ کے بیٹے یا بیٹی کو منفی الفاظ سے یاد کرے تو کبھی یہ نہ کہیں کہ ہاں یہ بات سچ ہے
بلکہ محبت اور دانائی سے اپنے بچے کا دفاع کریں
کبھی بھی دوسروں کے سامنے کسی کے کہنے پر اپنے بچے کو ڈانٹنے یا سزا دینے پر مجبور نہ ہوں
بچوں پر تنقید یا شکایت ان کے سامنے یا لوگوں کے بیچ نہ کریں
ایسے موقعے بظاہر چھوٹے لگتے ہیں لیکن بچے کی شخصیت پر بہت گہرا اثر چھوڑ جاتے ہیں اور اس کا اعتماد کمزور کر سکتے ہیں
بچوں کی پُشت بنیں ان کا سہارا بنیں
اور اگر وہ غلطی کریں تو اکیلے میں ان کی رہنمائی کریں لوگوں کی نظروں سے دور بیٹھ کر نرمی سے سمجھائیں