Gujrat news media گجرات نیوز میڈیا alert

Gujrat news media گجرات نیوز میڈیا alert doctors every news of crime gujrat punjab Pakistan asia world views police political lawyers documenting

منڈی بہاؤالدین//افسوس ناک واقع مونگ کا 8 سالہ بچہ اسماعیل ولد ارشد بدفعلی کے بعد قتل۔بچہ 1 روز قبل گم ہوا۔۔بچے کی لاش کم...
26/06/2022

منڈی بہاؤالدین//افسوس ناک واقع

مونگ کا 8 سالہ بچہ اسماعیل ولد ارشد بدفعلی کے بعد قتل۔
بچہ 1 روز قبل گم ہوا۔۔
بچے کی لاش کماد کی فصل سے برآمد ہوئی۔۔
جیو فینسنگ پولیس ٹیم موقع پر موجود شواہد کی تلاش جاری۔۔ رپورٹ آکاش نیازی

گجرات(آکاش نیازی) سابق ضلع ناظم گجرات چوہدری شفاعت حسین نے کہا ہے کہ اگر وہ الیکشن لڑتے ہیں تو وہ اپنے والد چوہدری ظہور ...
23/06/2022

گجرات(آکاش نیازی) سابق ضلع ناظم گجرات چوہدری شفاعت حسین نے کہا ہے کہ اگر وہ الیکشن لڑتے ہیں تو وہ اپنے والد چوہدری ظہور الٰہی شہید کے نام پر گروپ بناسکتے ہیں تاہم تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہوں ابھی ملک کے حالات بہتر کرنے کی ضرورت ہے کسی جماعت کو الیکشن کمیشن پر عدم اعتمادہے تو کوئی ریاستی اداروں سے الجھ رہا ہے چوہدری شفاعت حسین نے کہا ہے کہ کچھ پارٹیاں عدالتوں میں گئی ہوئی ہیں اوپر سے مہنگائی کا طوفان اور حالات تیزی سے ابتری کی طرف جارہے ہیں سب سے پہلے پاکستان کی بات ہونی چاہیے باقی سب ہوتا رہے گا۔ رپورٹ آکاش نیازی

*پنجاب کابینہ کی جانب سے پنجاب میں 11 ٹول پلازے ختم کرنے کی منظوری*سیالکوٹ بائی پاس پر واقع گوجرانوالہ سیالکوٹ روڈ ٹال پ...
23/06/2022

*پنجاب کابینہ کی جانب سے پنجاب میں 11 ٹول پلازے ختم کرنے کی منظوری*

سیالکوٹ بائی پاس پر واقع گوجرانوالہ سیالکوٹ روڈ ٹال پلازہ ختم کرنے کی منظوری

وزیر آباد بائی پاس پر وزیر آباد سیالکوٹ کشمیر روڈ ٹال پلازہ ختم کرنے کی منظوری

ضلع قصور میں کھڈیاں خاص کے مقام پر واقع قصور دیپالپور روڈ ٹال پلازہ بھی ختم کرنے کی منظوری

ضلع شیخوپورہ میں مریدکے کے مقام پر مریدکے نارووال روڈ تال پلازہ ختم کرنے کی منظوری

شیخوپورہ میں برج اٹاری کے مقام پر قائم لاہور، جڑانوالہ، فیصل آباد روڈ ٹال پلازہ بھی ختم کرنے کی منظوری

ضلع ننکانہ صاحب میں موڑ کھنڈا کے مقام پر لاہور، جڑانوالہ، فیصل آباد روڈ ٹال پلازہ بھی ختم کرنے کی منظوری

ضلع ساہیوال میں ساہیوال، عارفوالہ روڈ پر واقع ٹال پلازہ بھی ختم کرنے کی منظوری

ضلع ساہیوال میں ساہیوال پاکپتن روڈ پر واقع ٹال پلازہ بھی ختم کرنے کی منظوری

ضلع اوکاڑہ میں دیپالپور قصور روڈ پر واقع ٹال پلازہ بھی ختم کرنے کی منظوری

ضلع وہاڑی میں چیچہ وطنی، بوریوالا روڈ پر واقع ٹال پلازہ بھی ختم کرنے کی منظوری۔ رپورٹ آکاش نیازی گجرات toll plaza gujrat khatam

ضلع بہاولپور میں بہاولپور حاصلپور، چشتیاں روڈ پر واقع ٹال پلازہ بھی ختم کرنے کی منظوری رپورٹ آکاش نیازی

گجرات/مچھلی چوک ہائی کلاس بیکری کے گودام میں آگ بھڑک اُٹھی۔ رپورٹ آکاش نیازی
22/06/2022

گجرات/مچھلی چوک ہائی کلاس بیکری کے گودام میں آگ بھڑک اُٹھی۔ رپورٹ آکاش نیازی

توقیر الحسن رانجھا کو ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ تعینات کر دیا گیا  ارشد ڈفرانہ تبدیل رپورٹ آکاش نیازی گجرات
21/06/2022

توقیر الحسن رانجھا کو ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ تعینات کر دیا گیا ارشد ڈفرانہ تبدیل رپورٹ آکاش نیازی گجرات

وحید عزیز وڑائچ کو ریڈر ٹو ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل تعینات کر دیا گیا رپورٹ آکاش نیازی گجرات
21/06/2022

وحید عزیز وڑائچ کو ریڈر ٹو ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل تعینات کر دیا گیا رپورٹ آکاش نیازی گجرات

چوھدری خالد گجر کی ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل تعیناتی چارج سنبھال لیا رپورٹ آکاش نیازی گجرات
21/06/2022

چوھدری خالد گجر کی ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل تعیناتی چارج سنبھال لیا رپورٹ آکاش نیازی گجرات

لاھور ٹریفک حادثہ میں جان بحق ھونے والے سیاسی رھنما چوھدری خالد حسین لڑ آف سرائے عالمگیر کی حادثہ میں انتقال کے بعد فوٹو...
20/06/2022

لاھور ٹریفک حادثہ میں جان بحق ھونے والے سیاسی رھنما چوھدری خالد حسین لڑ آف سرائے عالمگیر کی حادثہ میں انتقال کے بعد فوٹو ۔ سر میں شدید چوٹ لگنے سے جان بحق ھوئے رپورٹ آکاش نیازی

کرائم فائٹر پولیس آفیسر  مجاھد عباس کو ایس ایچ او تھانہ سول لائن گجرات تعینات  کر دیا گیا رپورٹ آکاش نیازی
13/06/2022

کرائم فائٹر پولیس آفیسر مجاھد عباس کو ایس ایچ او تھانہ سول لائن گجرات تعینات کر دیا گیا رپورٹ آکاش نیازی

گجرات(آکاش نیازی ) وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز کی ہدایت پر شہریوں کو سبسڈی پر گھی کی فراہمی کیلئے 14سیل پوائنٹس قائم...
30/05/2022

گجرات(آکاش نیازی ) وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز کی ہدایت پر شہریوں کو سبسڈی پر گھی کی فراہمی کیلئے 14سیل پوائنٹس قائم کر دیے گئے ہیں،تحصیل گجرات میں پانچ،تحصیل کھاریاں میں 6 اور تحصیل سرائے عالمگیر میں 3سیلص پوائنٹس پر گھی فی کلو 25روپے رعایتی نرخوں پر فراہم کیا جائے گا، یہ تفصیلات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رضوان قدیر کی زیر صدارت اجلاس میں بتائی گئیں جس میں ڈی او انڈسٹریز اکرام اللہ، انجمن تاجراں ریلو ے روڈ کے عہدیداروں قذافی سیٹھی و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سیل پوائنٹس تحصیل گجرات میں پانچ مقامات پر سیل پوائنٹس بنائے گئے ہیں،ان میں بھیا ٹریڈرز،ناصر برادارز، کیش اینڈ کیری سٹور، برکت بٹ کریانہ سٹور، زبیر کریانہ مرچنٹ گجرات اور شیخ مبشر کریانہ سٹور جلالپور جٹاں، تحصیل کھاریاں میں نیو داتا کمیشن شاپ ڈنگہ روڈ کھاریاں، قیوم کریانہ سٹورمین بازار کھاریاں،حمزہ کریانہ سٹورمال گودام روڈن لالہ موسیٰ، احمد کریانہ سٹورفیصل بازار لالہ موسیٰ،اظہر کریانہ سٹورتھانہ روڈ ڈنگہ، علی اصغر کریانہ سٹور کوٹلہ ارب علی خان جبکہ تحصیل سرائے عالمگیر میں خالد کریانہ سٹور مین بازار سرائے عالمگیر، القریشی کریانہ سٹور جی ٹی روڈ، قاضی کریانہ سٹور کھانڈی چوک سرائے عالمگیر شامل ہیں۔ تاجر رہنما نے اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا کہ کاروباری افراد شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات۔ (آکاش نیازی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رضوان قدیر نے ہدایت کی ہے کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے صنعتی یونٹس کی مسلسل نگرانی یقینی بنائی جائے، میٹرو پولیٹن کارپوریشن مون سون سے قبل سیوریج نالوں کی صفائی، جیل چوک منصوبہ کی حوالگی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات مراتب علی و دیگر افسران بھی شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رضوان قدیر نے کہا کہ ماحولیات ڈیپارٹمنٹ ضلع میں صنعتی یو،نٹس، بھٹہ خشت کا ڈیٹا مرتب کرے، باقاعدگی سے ان یونٹس کا معائنہ کیا جائے اور یقینی بنایا جائے کہ تمام کاروباری مراکز حکومتی قوانین کی مکمل پاسداری کریں، صنعتی فضلہ سیوریج لائنوں، سڑکوں کے کنارے پھینکنے کی اجازت نہ دی جائے، خلاف ورزی کے مرتکب صنعتی اداروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان کئے جائیں اور عدالتی کیسز کی موثر پیروی کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رضوان قدیر نے ہدایت کی کہ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ جیل چوک سیوریج منصوبہ پر جلد کام مکمل کرے، سیوریج سکیم کی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو حوالگی کے لئے جاری عمل تیزی سے مکمل کیا جائے اس مقصد کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی اپنی کاروائی جلد مکمل کرے۔ انہوں نے کہا کہ مون سون کی آمد کے پیش نظر سیوریج نالوں کی صفائی کے لئے بلا تاخیر اقدامات اٹھائے جائیں وہ خود بھی فیلڈ میں جاکر اس حوالے سے کام کا معائنہ کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( آکاش نیازی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) رضوان قدیر سے ٹریڈرز ایسویسی ایشن ریلوے روڈ، انجمن تاجراں شادیوال روڈ کے عہدیداروں نے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا، ایسویسی ایشن کے صدر قذافی سیٹھی و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ملکی ترقی و معاشی استحکام کیلئے تاجر برادری کا کردار نہایت اہم ہے، حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ انکے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، انہوں نے ایکسئین روڈز کو ہدایت کی کہ ریلوے روڈ کی مرمت کے حوالے سے اقدامات بارے تفصیلات فراہم کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رضوان قدیر نے امید ظاہر کی کہ تاجر برادری عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیگی۔ ڈپٹی کمشنر نے انجمن تاجراں شادیوال روڈ کے عہدے داروں کو یقین دلایا کہ انکے مسائل کے حل کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( آکاش نیازی) گورنمنٹ سیکنڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن محرومِ سماعت برائے طالبات گجرات میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پرنسپل اقصیٰ عبدالغفور، اساتذہ اکرام اور سماعت سے محروم بچیوں نے بھرپور شرکت کی۔پرنسپل اقصیٰ عبد الغفور نے سماعت سے محروم بچیوں نے انامات تقسیم کیے تقریب میں۔بچیوں اور والدین نے شرکت کی۔ پرنسپل اور اساتذہ نے طالبات میں نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کردار ادا کرنے والی طلبات میں انعامات تقسیم کیے اور اُنکی تواضع کی۔ پرنسپل اقصٰی عبدالغفور نے کہا کہ میری اہلِ گجرات سے گذارش ہے کہ اپنی سماعت سے محروم بچیوں کو بھی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے میں حکومت اور انکا ساتھ دیں۔ داخلہ بالکل مفت ہے۔
رپورٹ آکاش نیازی aakash niazi official broadcaster

صدر عارف علوی نے بالآخر بلیغ الرحمن کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دے دی رپورٹ آکاش نیازی
30/05/2022

صدر عارف علوی نے بالآخر بلیغ الرحمن کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دے دی رپورٹ آکاش نیازی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک عمر سلامت نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ڈی پی او اٹک کو پولیس لائنز آمد پر پولیس کے چاق و چوبند...
30/05/2022

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک عمر سلامت نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ڈی پی او اٹک کو پولیس لائنز آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی جس کے بعد انہوں نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ شہدائے پولیس اپنے مقدس لہو سے ارض پاک کے غنچوں کی آبیاری کرتے ہیں۔ آج اس چمن کی بہار شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ شہداء کے اہلخانہ کی دیکھ بھال انکی اولین ترجیحات میں شامل ہو گی۔ انہوں نے ریزرو انسپکٹر اور لائین افسر کو پولیس لائنز کی صفائی ستھرائی اور فورس کی رہائش کے انتظامات کو بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے۔
رپورٹ آکاش نیازی aakash niazi official broadcaster attock police Dpo Umar salamat

لاہور پولیس نے 18 روز قبل نجی سوسائٹی سے 10 کروڑ تاوان کے لیے اغواء ہونے والے 5 سالہ عریض کو بازیاب کرا کے والدین کے حوا...
30/05/2022

لاہور پولیس نے 18 روز قبل نجی سوسائٹی سے 10 کروڑ تاوان کے لیے اغواء ہونے والے 5 سالہ عریض کو بازیاب کرا کے والدین کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو سرائے عالمگیر سے خفیہ آپریشن کرکے گرفتار کر لیا۔ اغواء کار قریبی رشتہ دار تھے اور سہولت کاروں کے زریعے سارا منصوبہ بنایا. رپورٹ آکاش نیازی

بھمبر سماہنی روڈ پر پہونہ موڑ میں سڑک کنارے کھڑی ایوری وین الٹ گی تفصیلات کے مطابق دولت نگر گجرات سے بابا شادی شہید آئے ...
29/05/2022

بھمبر سماہنی روڈ پر پہونہ موڑ میں سڑک کنارے کھڑی ایوری وین الٹ گی تفصیلات کے مطابق دولت نگر گجرات سے بابا شادی شہید آئے ہوئے تین نوجوان سڑک کنارے گاڑی سٹارٹ حالت میں کھڑی کرکے سیلفیاں بنا رہے تھے کہ گاڑی لڑکھ کر سڑک سے نیچے جا گری۔ گاڑی میں کوئی بھی سوار نہیں تھا جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ رپورٹ آکاش نیازی گجرات

20/05/2022

گلیانہ کے گاؤں نوتھیہ میں اسپین پلٹ دو بہنوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا اسپین پلٹ انیہسہ اور عروج کو کس نے اور کیوں موت کے گھاٹ اتارا دیکھئے آکاش نیازی کی اس رپورٹ میں gujrat gulyana nothia murder Spain palate behnu ka qatal aakash niazi official broadcaster

31/03/2022

گجرات : جیل چوک پر واقع عثمان پلازہ کی دکان میں آتشزدگی ۔۔ لایئو رپورٹ کر رہے ہیں آکاش نیازی ۔۔۔

31/03/2022

عثمان پلازہ گجرات میں قائم آئی مارٹ سٹور میں آگ لگ گئی لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ۔ پلازہ کے فلیٹس میں مقیم فیملیز کو بحفاظت نکال لیا گیاعلاقہ بھر میں دھواں پھیل گیا اھل علاقہ جمع ھوگیے دکانوں کے شٹرز میں کرنٹ آنے کے باعث بجلی بند کروا دی گئی عٹمان پلازہ I Mart میں آگ لگنے کا یہ افسوسناک واقعہ کیسے پیش آیا دیکھئے الحجاز نیوز کی اس رپورٹ میں

Address

Gujrat

Telephone

+923018420007

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gujrat news media گجرات نیوز میڈیا alert posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share