10/01/2025
ایک ارب روپے کتنے ہوتے ہیں۔۔۔؟؟؟
پہلی مثال:
اگر کسی کو ایک ارب روپے، ایک ایک روپیہ کی شکل میں دیئے جائیں اور کہا جائے کہ انہیں گنو۔۔۔
اور وہ شخص بغیر کسی وقفے کے دن رات بغیر کھائے، پیے، سوئے۔۔۔ گننا شروع کرے۔۔۔ اور فی سیکنڈ ایک روپیہ گنے۔۔۔تو یہ رقم گنتے گنتے تقریباً 32 سال لگ جائیں گے۔۔۔😮😮
دوسری مثال:
فرض کیجیے۔۔۔ایک شخص یکم جنوری سن ایک عیسوی کو پیدا ہوا اور اس نے روزانہ ایک ہزار (1000) روپے خرچ کرنا شروع کیے تو وہ تقریباً 2740 سال تک روزانہ یہ رقم خرچ کر سکتا ہے۔۔۔۔۔
یعنی سن ایک عیسوی سے لیکر 31 دسمبر 2019 تک اس نے 726,840,000 روپے خرچ کیے۔۔۔
اور بقیہ رقم سے مزید 721 سال تک روزانہ ایک ہزار کے اخراجات کر سکتا ہے۔۔۔۔😲😲😲
اب تیسری مثال لیجیے۔۔۔۔
فرض کیجیے ایک 10 سال کی عمر کے بچے کے اکاونٹ میں ایک ارب روپے جمع کروا دیے جائیں۔۔۔
اور وہ بچہ روزانہ تیس ہزار روپے (30,000) روپے اکاونٹ سے نکلوا کر کھائے پیے، کھلونے خریدے، رشتہ داروں میں بانٹے یا ان نوٹوں سے چڑیاں طوطے بنا کر اڑا دے۔۔۔
پھر دوسرے دن تیس ہزار نکلوائے اور دل کھول کر خرچ کرے۔۔۔ اور پھر تیسرے۔۔۔ چوتھے۔۔۔ اسی طرح روزانہ تیس ہزار روپے خرچ کرنے کا عمل مسلسل جاری رکھے۔
حتی کہ جوان ہو، ادھیڑ عمری اور پھر بڑھاپے تک پہنچ جائے۔۔۔ اور پھر 100 سال کی عمر تک پہنچ کر دنیا سے رخصت ہوجائے۔
تب بھی اس کے اکاونٹ میں تقریباً، ڈیڑھ کروڑ روپے باقی بچ رہیں گے۔۔۔😲😲😲😲
اور اب ایک موٹی سی مثال حاضر ہے۔۔۔
ایک بندہ پیدا ہونے کے دن سے لے 55 سال تک روزانہ 50,000 روپے خرچ کرے تب بھی ایک ارب روپے میں سے ایک کروڑ روپے باقی بچ ہی جائیں گے۔
50,000x30x12x55= 99,00,00,000 ننانوے کروڑ
باقی۔۔۔ 1,00,00,000 ایک کروڑ روپے۔
سمجھ میں آئی کوئی بات ؟؟؟
ذرا نہیں پورا سوچیے۔۔۔
یہ تو صرف ایک ارب روپے کی بات تھی۔۔۔
اب پاکستان میں کئی سو اربوں روپے کی کرپشن کرنے والوں کے بارے میں آپ خود سوچ لیں۔۔۔
ہے نا حیرانی اور پریشانی والی بات۔۔۔ کیا یہ اتنے روپے کفن میں ڈال کر قبروں میں ساتھ لے جائیں گے؟؟؟
غیر سیاسی پوسٹ.