Farm Life

Farm Life Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Farm Life, Media, Gujrat.

30/01/2026
چونا پتھر (Limestone) جانوروں کو کھلانے سے کئی فائدے ہو سکتے ہیں، خاص طور پر اگر مناسب مقدار میں دیا جائے۔ یہ عام طور پر...
08/03/2025

چونا پتھر (Limestone) جانوروں کو کھلانے سے کئی فائدے ہو سکتے ہیں، خاص طور پر اگر مناسب مقدار میں دیا جائے۔ یہ عام طور پر کیلشیم کا ایک بہترین ذریعہ ہوتا ہے اور دودھ دینے والے جانوروں، گائے، بھینس، بکری اور دیگر مویشیوں کی خوراک میں شامل کیا جاتا ہے۔

چونا پتھر کھلانے کے فوائد:

1. ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی

چونے میں کیلشیم وافر مقدار میں ہوتا ہے، جو جانوروں کی ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتا ہے، خاص طور پر دودھ دینے والے جانوروں کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے۔

2. دودھ کی پیداوار میں اضافہ

دودھ دینے والے جانوروں کو اگر کیلشیم مناسب مقدار میں دیا جائے تو ان کی دودھ کی پیداوار میں بہتری آتی ہے، کیونکہ کیلشیم دودھ کی اہم غذائی جزو ہے۔

3. تیزابیت کم کرتا ہے

چونا پتھر معدے میں تیزابیت کو کم کرتا ہے اور ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتا ہے، جس سے جانور زیادہ خوراک کھا سکتے ہیں اور وزن میں بہتری آتی ہے۔

4. تولیدی صحت میں بہتری

مناسب مقدار میں کیلشیم ملنے سے جانوروں میں بانجھ پن کے امکانات کم ہو جاتے ہیں اور مادہ جانوروں میں حمل ٹھہرنے کے امکانات بہتر ہوتے ہیں۔

5. جسمانی کمزوری کو دور کرتا ہے

اگر کسی جانور میں کیلشیم کی کمی ہو تو وہ کمزور ہو سکتا ہے، چونے کا مناسب استعمال اس کمی کو پورا کر سکتا ہے۔

احتیاط:

زیادہ مقدار میں چونا کھلانے سے جانوروں کے گردے یا معدے کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

چونا دینے سے پہلے کسی ماہر ویٹرنری ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں

چونے کو دیگر چارے میں ملا کر دینا زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔

کیا آپ اپنے فارم کے جانوروں کو چونا پتھر کھلا رہے ہیں یا اس بارے میں سوچ رہے ہیں؟

ڈیری کے کاروبار کےچنداہم پوانٹس:-ڈیری اور مویشیوں کے فارم کے کاروبار میں درپیش مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے . اگر آپ ڈیری یا...
02/02/2024

ڈیری کے کاروبار کےچنداہم پوانٹس:-

ڈیری اور مویشیوں کے فارم کے کاروبار میں درپیش مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے . اگر آپ ڈیری یا مویشیوں کی فارمنگ کا کاروبار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو سب سے پہلے آپ کو سوچنا ہوگا کہ آپ ڈیری فارمنگ کرنا چاھتے ہیں یا مویشیوں کو فربہ کرکے گوشت کی پیداوار کیلئے جانور تیار کرنا چاہتے ہیں یا دونوں کاروبار ملاکے چلانا چاہتے ہیں یا کٹڑے ، کٹڑیاں ، بچھڑے اور بچھڑیاں لیکر ان کو فربہ کرکے ان سے نفع حاصل کرنا چاہتے ہین یا اچھی بریڈ تیار کرنا چاہتے ہیں. ان سب کیلئے آپ کو منصوبہ بندی کرنا ہوگی کہ آپ کو کون سی نسل کے جانور خرید کرنے ہیں اور یہ معلومات آپ کو ہونی چاہئے اور اگر آپ نہیں جانتے تو یہ کاروبار آپ کیلئے ایک بڑا سر کا درد ثابت ہوگا.
اگر آپ کو گوشت کی پیداوار بڑھانے کیلئے جانوروں کو فربہ کرنا ہے تو آپ کو وسیع ایراضی درکار ہوگی جس میں آپ کے جانور کھلے

ایگریکلچر ، ڈیری فارمنگ کی ہر قسم کی معلومات کے لیے ہمارا پیج لائی
گھوم پھر سکیں اور اپنی مرضی سے گھاس ، خوراک کھاسکیں اور پانی پی سکیں اور اگر آپ کو ڈیری کے مقصد کیلئے جانور رکھنے ہیں تو ان کیلئے بھی مناسب جگہ رکھنی پڑے گی . اس مقصد کے لئے شیڈ ، سایہ دار درخت ، دودھ دوھنے کیلئے الگ سے جگہ ، ڈلیوری کے لئے لیبر روم ، ڈسپینسری ، چارہ کے لئے چوپر مشین یا ٹوکہ اور اس کے رکھنے کی جگہ ، راشن کا سامان رکھنے کیلئے اسٹور اور جانورون کے بچوں کیلئے جگہ ، نہانے کے حوض ، پانی پینے کیلئے ٹانکیاں ، پمپ مشیں اور دیگر ضروری سامان درکار ہوگا کی منصوبہ بندی کرنا لازمی ہوگا. آپ کتنی تعداد میں کون سے جانور خری کرنا چاہتے ہیں اور ان کی قیمت وغیرہ کا پورا تخمینہ لگاکر کاروبار میں رقم لگانی ہوگی اور اس کیلئے سرمائے کا ہونا بہت ضروری ہے. آپ کے پاس جو سرمایہ یا رقم موجود ہے اس کی آدھی رقم سرف کریں باقی آدھی رقم گھاس ، خوراک ، سائیلیج ، جانوروں کی بیماریوں پر لگنے کا خرچہ ، ملازموں کی تنخواہیں اور دوسری ضرورت میں آنے والی چیزوں کیلئے رقم مختص کرنا . یوٹلٹی کے بلز وغیرہ. آنی والی آمدن کو اس خرچے کا حصہ نہ بنائیں وہ آپ کو آئیندہ لایہ عمل اور حکمت عملی میں کام آئے گا. قرضے سے کنارہ کشی اور حکومت کی فرسودہ پالیسیون سے بچنا ہوگا. اپنے اوپر مکمل اعتماد اور انحصار کرنا ہوگا. اس لئے آپ کو جانوروں کی نسلوں اور اس کاروبار کی پیچیدیوں کو سمجھنا ہوگا کیونکہ یہ کاروبار تجربے ، محنت اور شوق سے چل کر منافع بخش ثابت ہوتا ہے. جانوروں کی بیماریوں کی پہچان اور ان کے علاج کے بارے میں بھی جاننا بہت ضروری ہوتا ہے. میری سابقہ پوسٹس میں ہر چیز پر معلومات دی گئی ہے جو آپ کی معلومات میں یقیناََ اضافہ کرکے آپ کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی. دعائوں میں یاد. اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو. علم کی روشنی جہالت کے اندھیرے کو مٹاتی ہے اور ترقی کی راہ روشن کرکے انسان کو منزل مقصود تک پہچاتی ہے. علم کے خزانے سے خرچ کرو کیونکہ یہ خزانہ خرچ کرنے سے بڑھتا ہے.👍 پیج کو لائیک کریں اور شیئر کریں💕
مفید معلومات لوگوں کو شئیر کرنا صدقہ جاریہ ہے

انسانوں یا جانوروں میں کسی بھی خوراکی عنصر کی کمی دو طرح سے ہوسکتی ہےایک تو جانور کی خوراک میں اس چیز کی کمی ہو یعنی جان...
01/02/2024

انسانوں یا جانوروں میں کسی بھی خوراکی عنصر کی کمی دو طرح سے ہوسکتی ہے

ایک تو جانور کی خوراک میں اس چیز کی کمی ہو یعنی جانور کو جتنی ضرورت ہو وہ خوراک سے پوری نہ ہو رہی ہو

یا دوسری صورت میں جانور کے جسم سے اس کا اخراج زیادہ ہو
مثلاً کیلشیئم فاسفورس میگنیشیئم دودھ میں کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں
جانور جب زیادہ دودھ دے گا تو یہ چیزیں جانور کے دودھ میں زیادہ خارج ہوں گی اور اسی طرح جانور کو یہ سب چیزیں زیادہ مقدار میں چاہیے

یا تیسری طرح سے بھی کمی ہوتی ہے جس میں کچھ عناصر ایک دوسرے سے ری ایکشن کرتے ہیں اور ایک دوسرے کی دستیابی کو متاثر کرتے ہیں, اس کی بھی مثال آج کی پوسٹ میں موجود ہے

کیلشیئم اور فاسفورس کے بعد میگنیشیئم ایسا منرل/ معدنیات/نمکیات ہے جس کی جانور کو زیادہ ضرورت ہوتی ہے ، میکرو منرلز

میگنیشیئم جانداروں کے بہت سے اینزائیمز کے کام کرنے کے لیے ضروری ہے. یہ فاسفورس اور کیلشیئم کے ساتھ ہڈیوں کی صحت کے لیے بھی ضروری ہے

اور پٹھوں اور اعصابی نظام کی کارکردگی کو بہتر رکھتا ہے

اوسط سا دودھ /تھوڑا دینے والے جانور کی میگنیشیم اس کے چارہ اور خوراک سے پوری ہوجاتی ہے

لیکن جب چارہ تیزی سے بڑھوتری کر رہا ہو تو اس میں میگنیشیم کم مقدار میں ہوتا ہے لیکن اتنا بھی کم نہیں ہوتا کہ جانور کو میگنیشیم کی کمی سے کوئی مسئلہ ہو جائے

جب چارہ تیزی سے بڑھوتری کر رہا ہوتا ہے، جیسے اب موسم بہتر ہونے کے بعد ہوگا, تو اس وقت چارہ میں پوٹاشیم زیادہ ہوتا ہے، جو کہ اچھی بات ہے کیوں کہ پوٹاشیئم بھی بہت ضروری منرل ہے

لیکن یہ زیادہ پوٹاشیم چارہ میں پہلے سے کم مقدار میں میگنیشیم کو اوجھڑی میں جا کر اس کی دستیابی کو مزید کم کر دیتا ہے
یہ ایک قدرتی عمل ہے, یہاں تک کوئی مسئلہ نہیں ہوتا

اب چارہ کے لیے ہم لوگ سمجھتے ہیں کہہ کھاد صرف ایک ہی ہے وہ ہے یوریا، زیادہ نائٹروجنی کھاد بھی چارہ میں میگنیشیم کی مزید کمی کا باعث بنتی ہے

یعنی پوٹاشیم اور نائٹروجن کا زیادہ ہونا میگنیشیم کو کم کر دیتا ہے

یہاں ایک اور سستا اور جانا پہچانا منرل سوڈیم کا اہم کردار ہوتا ہے

جب سوڈیم/عام گھریلو نمک خوراک میں مناسب مقدار میں موجود ہو تو پوٹاشیم کو میگنیشیم کی دستیابی میں گڑ بڑ کرنے سے روکتا ہے

یعنی اس میگنیشیم, پوٹاشیئم, نائٹروجن کے گھمبیر چکر کو آسانی سے روکا جا ہے وہ ہے عام نمک/سوڈیم جانور کو دینا, اور خاص طور بر جب جانور نے دودھ دینا شروع کر دیا ہو

جیسا کہ ہم نے اوپر پڑھا کہ میگنیشیم پٹھوں اور اعصابی نظام کے لیے ضروری ہے تو جب خون میں
میگنیشیم کی شدید کمی ہو جائے تو جانور کو دورے پڑتے ہیں جیسے مرگی میں ہوتا ہے ، منہ سے جھاگ آتی ہے ، جانور بہت غصہ کرتا ہے، غشی طاری ہوجاتی ہے، جانور کا پورا جسم کانپتا ہے اور پاگل جانور جیسی حرکات کرتا ہے
یہاں اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ جانور کو ریبیز/ باؤلا پن / پاگل کتے کے کاٹنے کی بیماری ہوگئی ہے حالانکہ ایسے جانور کو کتے نے نہیں کاٹا ہوتا ہے اور علم کی کمی سے حلال جانور کئی بار مر بھی جاتا ہے یا قصائی تک پہنچ جاتا ہے

اس بیماری کو گراس ٹیٹنی کہتے ہیں ہائپو میگنیشیمیا Hypomagnesemia

ہمارے ہاں چھوٹے کسانوں کو یہ مسئلہ زیادہ تر اس وقت آتا ہے جب جانور بچہ دینے کے بعد دودھ بڑھ رہا ہو اور جانور کو نمک نہ دیا جا رہا ہو آتا ہے

اسی لیے سردی ہو یا گرمی جانور کی کھرلیوں میں نمک ضرور رکھیں, صرف بچہ کی پیدائش سے تین ہفتے پہلے نہ دیں, باقی ہر بڑے جانور کو تیس سے پچاس گرام روزآنہ نمک دے سکتے ہیں, بھیڑ بکریوں کو تقریباً دس گرام

سرکاری ہسپتال سے سستا منرل مکسچر ملتا ہے ساتھ وہ بھی دیں

منرل مکسچر نام تو صرف دو لفظوں کا ہے لیکن اس میں
میگنیشیئم، زنک، کوبالٹ، سیلینیم، مینگانیز، کاپر، آئرن، آئیوڈین، کیلشیئم اور فاسفورس شامل ہوتے ہیں

مارکیٹ میں وٹامن منرل مکسچر بھی دستیاب ہیں, جن میں ان منرلز کے علاوہ ضروری وٹامن بھی ہوتے ہیں - منرل مکسچر اور منرل وٹامن مکسچر کی قیمتوں میں زیادہ فرق نہیں ہوتا

امپورٹ یا لوکل، اجزاء کے معیار اور شامل اجزاء کی مقدار کی بنیاد پر قیمتوں میں فرق ہوتا ہے

منرل مکسچر اور منرل وٹامن مکسچر سے متعلق کسی بھی طرح کی معلومات آپ نمبر سے حاصل کر سکتے ہیں

بھینس خریدتے وقت درج ذیل باتوں کا خیال رکھیں۱- بھینس کی کھال باریک ہو۲- سینے کے نیچے کَولِی چھوٹے سائز کی ہو۳- دُم باریک...
01/02/2024

بھینس خریدتے وقت درج ذیل باتوں کا خیال رکھیں
۱- بھینس کی کھال باریک ہو
۲- سینے کے نیچے کَولِی چھوٹے سائز کی ہو
۳- دُم باریک ہو
۴- پُٹھے چوڑے ہوں
۵- پسلیاں کمان کی طرح ہوں سیدھی پسلی والی نہ ہو
۶- گُپھی بڑی ہو
۷- پچھلی ٹانگیں مضبوط اور گُھٹنے سیدھے ہوں
۸- اگلی ٹانگیں مضبوط و سیدھی ہوں
۹- اگلے پاؤں کے ناخن چلتے ہوئے باہر یا اندر کی طرف نہ مُڑتے ہوں بلکہ سیدھے اچھے ہوتے ہیں
۱۰- سینگ گول مُڑے ہوئے جو جلد کو نہ دباتے ہوں
۱۱- آنکھیں یک رنگی ہوں کاسنی آنکھ خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے
ڈیری ، بکری ، پولٹری فارمنگ کی ہر قسم کی معلومات کے لیے ہمارا پیج لائیک کرے

۱۲- سب سے آخر مگر سب سے ضروری مَج چنگی نسلی ہووے
۱۳- اچھے نَر کی بیٹی ہو اور اُس کی ماں کی دودھ کی ایوریج اچھی ہو
۱۴- چاروں تھن برابر اور مناسب سائز کے ہوں جو ایک مُٹھی میں آسانی سے آ جائیں
۱۵- تھنوں سے چوائی نرم ہو
۱۶- حیوانہ گوشت والا نہ ہو بلکہ دودھ نکالنے بعد ایسے لگے کہ یہ بھینس خالی ہے
۱۷- حیوانہ مناسب سائز کا ہو اور ترچھا نہ ہو
۱۸- حیوانہ کا جھکاؤ پیچھے کی طرف ہو پچھلی ٹانگوں سے نکلتا ہوا حیوانہ بھینس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے
باقی جو باتیں رہ گئی ہیں وہ محترم ایکسپرٹ حضرات رہنمائی کر دیں
👍 پیج کو لائیک کریں اور شیئر کریں💕
مفید معلومات لوگوں کو شئیر کرنا صدقہ جاریہ ہے

دس بکریاں پالیں اور ایک سال میں دس 10 لاکھ کمائیں ایک لاکھ سے ایک کروڑ کمائیں500 مرغیوں کی رہائش گاہ دس ہزار میں بنائیں5...
31/01/2024

دس بکریاں پالیں اور ایک سال میں دس 10 لاکھ کمائیں

ایک لاکھ سے ایک کروڑ کمائیں

500 مرغیوں کی رہائش گاہ دس ہزار میں بنائیں

50 مرغیاں رکھیں ہر سال کوٹھی خریدیں

مرغیاں سونے کے انڈے کیسے دیتی ہیں۔

ایک مرغی سال میں 465 انڈے کیسے دیتی ہے۔

مرغیاں نہیں انڈے لیں_____ انڈے نہیں بچے لیں____ بچے نہیں مرغیاں لیں۔

دیکھیں کیسے دس کٹے ڈال کر ایک سو بھینس ایک سال میں،

ملاحظہ فرمائیں ہماری نئی ویڈیو میں، بیس بکریوں سے دس لاکھ کمانے کا گر،

کیسے لودھراں کے کسان نے صرف سادہ شیڈ ڈال کر انٹرنیٹ سے دس دس لاکھ والی گائے ڈاؤن لوڈ کر لیں،

ایک سو جھوٹیاں ڈال کر دو سال میں المراعی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز پر آنے کا راز بتا دیا، دیکھئے اس ویڈیو میں،

قربانی کے بیس بچھڑوں سے کیسے چالیس لاکھ ماہانہ کمایا جاتا ہے اس اہم ویڈیو میں،

کیسے فلاں فلاں ڈاکٹر صاحبان/فارمر کا ونڈا کھلا کر ایک دن کے کٹے کا ایک سو کلو وزن حاصل کیا گیا،

انتہائی معلوماتی ویڈیو کیسے ایک گوٹس فارمر نے تین ماہ میں نوے کلو وزن حاصل کر کے پچاس بکروں سے پچیس لاکھ کما لیا۔

دیکھنا اور شئیر کرنا نہ بھولیں کیسے ننھے فارمر نے بطخ ڈالی اور وہ بطخ اب شتر مرغ بن کر لاہور دوبئی فلائٹ پر روزانہ ایک لاکھ کما رہی ہے۔

آخر تک دیکھنا مت بھولیں کہ پچیس شتر مرغ سے کیسے ایک ماہ میں لاکھوں روپیہ کمایا جا سکتا ہے تین ہزار روپے فی کلو گوشت فروخت کر کے، اور ہم اپنے ویورز کو بتاتے چلیں کہ اس کا گوشت بھی ایک ایک ماہ کی ایڈوانس بکنگ پر فروخت ہوتا ہے ہمارے فارمر کے مطابق۔

ہماری بہت معلوماتی ویڈیو آخر تک لازمی دیکھئے گا کہ چاندی کا گوبر کرنے والی بھینسوں سے ماہانہ پانچ لاکھ کمایا جا سکتا ہے۔

کیسے گھر کے واش روم میں صرف ایک ہزار روپے میں مچھلیوں کا بائیو فلاک ڈال کر آپ پورا نیا گھر تعمیر کر سکتے ہیں۔

لازمی جانئے اس ویڈیو میں کہ دو لاکھ میں کیسے وہ خرگوش فارمنگ کی جا سکتی ہے جس میں آپ کے خرگوش پاکستان کے کونے کونے میں لائنوں میں لگ کر خریدے جائیں

یہ اور ایسی بہت سی ہیڈنگز ہیں جن کو یوٹیوب پر لگا کر سادہ لوح، وطن سے باہر بیٹھے، زندگی کی جمع پونجی لگا کر کچھ کرنے کا سوچ رہے بھائیوں کو بیوقوف بنایا جاتا ہے۔ خود اگر ان کو پوچھیں تو زندگی میں کبھی ایک مرغی، ایک بطخ، ایک خرگوش، ایک کٹا، گائے، بھینس بھی نہ پالی ہو گی۔ انہیں لائیکس چاہیئں، انہیں شئیرنگ چاہیے اپنی پوسٹ کی، انہیں زیادہ سے زیادہ سبسکرائبرز سے غرض ہے، پیسہ کسان کا، انویسٹر کا، نئے بندے کا ڈوبنا ہے۔ انہوں نے اپنی بوٹی کے لئے آپ جیسے کسی سادہ لوح کا بکرا بلکہ بعض اوقات گائے ذبح کروا دینی ہوتی ہے۔ خدارا ایسے لوگوں کی باتوں میں آ کر اپنا پیسہ ضائع نہ کریں ۔ پیسہ میرا آپ کا برباد ہونا ہے۔ محنت میری آپ کی برباد ہونی ہے۔ جگراتے میرے آپ کے برباد ہونے ہیں۔ اولاد میری آپ کی اداس بیٹھی ہو گی (خدانخواستہ خدانخواستہ)؛ انہوں نے اپنا موبائل اور مائیک اٹھانا ہے، کسی نئے ٹھکانے پر، کسی منڈی میں، کسی میرے جیسے مشہوری کے طلب گار کے ڈیرے پر جا کر نئی ویڈیو بنا کر اپنی چرب زبانی سے جھوٹ سچ گھڑ لینا ہے۔ جس کی کیپشن ہی جھوٹ پر مبنی ہے، حقائق سے ہی کہیں دور ہے، اس نے کیا اپنا رزق حلال کرنا اور کیا اپنے اہل خانہ کو لقمہ حلال کھلانا (بھلے وہ میں ہی کیوں نہیں)۔

جیسے اور کوئی کام بھی سیکھے بغیر شروع نہیں کیا جا سکتا، اسی طرح لائیو سٹاک کا کوئی کام، مرغی فارمنگ، مچھلی فارمنگ بھی ایک مکمل فیلڈ ہے، اور انتہائی پیچیدہ فیلڈ ہے۔ زندہ چیز سے رزق کمانے کا کوئی شعبہ یا کام بھی سوکھا، سہل، اور پیندی سٹے منافع بخش نہیں ہے۔ رگڑا نکل جاتا ہے، جسم کا بھی، دماغ کا بھی، اور بینک بیلنس کا بھی، پھر جا کر منافع اور عزت کا منہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ اس پیچیدہ شعبے کو پہلےسیکھیں، سمجھیں اور پھر باقاعدہ اسٹارٹ لیں۔
اس کے لئے نیند حرام اور پسینہ اور خون حلال کرنا پڑتا ہے۔ کوئی ایسی فارمنگ نہیں جو صبح دس گیارہ بجے یو ٹیوب پر شروع ہوتی ہے۔ لائیو اسٹاک ہر گز ایسا سیکٹر آف اکانومی نہیں کہ ایک سال میں ہی کروڑ پر کروڑ کما کر آ جائیں۔ یو ٹیوبرز اپنے گرم کمبل سے نکل کر، نیند پوری کر کے، دن چڑھے فارمنگ سکھانے آ جاتے ہیں، اور تب تک حقیقی کسان اپنی فیلڈ جاب کے 8 گھنٹے بھی پورے کر کے اگلے آٹھ گھنٹے کے دورانئے میں داخل ہو چکا ہوتا ہے

"خدارا اپنے حلال پیسے اور دماغ کا درست استعمال کریں"۔

یہ مضمون "محمد کامران امین" امین لائیو اسٹاک فارم فیصل آباد نے لکھا ہے اور فیصل آباد کی جھلک آپ کو اس تحریر میں محسوس ہوگئی ہوگی۔

لائیو سٹاک کا نیا کام شروع کرنے والوں کے لیے "مہر کامران امین" کا ایک اور بہت زبردست مضمون کا لنک ہے

یہ ضرور ایک دفعہ پڑھیں۔

بہت عرصہ کے بعد سورج کی دھوپ نظر آئیشدید سردی اور دھوپ نہ ہونے سے چارہ جات کی فصل بہت متاثر ہوئی ہے فصل کی گروتھ بہت سے ...
27/01/2024

بہت عرصہ کے بعد سورج کی دھوپ نظر آئی

شدید سردی اور دھوپ نہ ہونے سے چارہ جات کی فصل بہت متاثر ہوئی ہے
فصل کی گروتھ بہت سے علاقوں میں نہ ہونے کے برابر رہی

اب چونکہ موسم بہتر ہوگیا ہے تو کھاد بھی اب اثر دکھائے گی، صرف یوریا کی جگہ اگر نائٹروفاس کھاد استعمال کی جائے تو چارہ بھی اچھا ہوگا اور جانوروں کو فاسفورس بھی ملے گی

اس کے علاؤہ کچھ مہنگے طریقے بھی ہیں لیکن فصل فوری طور پر سٹریس سے نکل کر پیداوار پر آئے گی

مارکیٹ میں سپرے ہونے والے / فولئیر گریڈ این پی کے پروڈکٹ دستیاب ہیں
Foliar NPK
آدھا کلو سے ایک کلو فی ایکڑ سپرے کر سکتے ہیں

کچھ این پی کے سپرے مائیکرو / ٹریس ایلیمنٹس کے ساتھ بھی آتے ہیں
NPK + TE
NPK + Trace Elements

کوشش کریں اچھی اور نامور کمپنی کا پروڈکٹ استعمال کریں
غیر معروف اور اچھی کمپنی کے پروڈکٹ کی قیمت میں زیادہ فرق نہیں ہوتا لیکن رزلٹ میں واضح فرق ہوتا ہے
NPK + TE
کے دو پروڈکٹ
Speedfol P Swat Agro
Bayfolan Bayer

اس کے علاؤہ امینو ایسڈ اور پلانٹ گروتھ ریگولیٹر والے کچھ پروڈکٹ مارکیٹ میں دستیاب ہیں
مہنگے ضرور ہیں لیکن سردی کی وجہ سے جانور پہلے ہی کمزور ہوتے ہیں اور اگر چارہ کی پیداوار بھی متاثر رہی ہے تو یہ پروڈکٹس چارہ کو بہت جلد بہتر کرسکتے ہیں

Isabion (syngenta)
Rely (Kanzo Ag)
SuperAmin (Swat agro)
Tecamin max (Jaffer agro)
Ambition (Bayer)

اگر چارہ کی کٹائی کر لی ہو تو فولیئر سپرے چارہ کے کٹائی کے کچھ دن بعد کریں جب چارہ کے پتے دوبارا آ جائیں تاکہ سپرے زیادہ سے زیادہ پتوں سے جذب ہو

جس جگہ سے اگلے تین چار دن کٹائی کرنی ہو اس جگہ چاہے آپ سپرے نہ کریں

فولئیر سپرے کرتے وقت اور خاص طور مہنگے پروڈکٹ کے لیے سپرے ٹینکی میں پانی صاف استمعال کریں
فولیئر سپرے پانی لگانے کے کچھ دن بعد کریں تو زیادہ فائدہ ہوتا ہے
فولیئر سپرے کیوں کہ پتوں سے جذب ہوتی ہے اس لیے پتے جتنے دھول مٹی سے صاف ہونگے اتنا زیادہ فائدہ ہوگا
فولیئر سپرے کے پروڈکٹ بھی فولیئر گریڈ ہوں تاکہ مکمل فائدہ ہو
فولیئر سپرے کے لیئے سو سے ایک سو بیس لٹر پانی لگانا چاہیے اور فلیٹ فین (چھ یا سات سوراخوں والی) نوزل استعمال کرنی چاہیے

برسیم کے لیے سب سے سستا حل ایک کلو یوریا کھاد اور دس گرام جبرلیک ایسڈ گولی فی ایکڑ سپرے کرسکتے ہیں

یہ تمام پروڈکٹس آپ کو اپنے علاقہ کے زرعی کھاد اور پیسٹی سائیڈ دکان سے ملیں گے

اگر آپ کوئی پروڈکٹ استعمال کرتے ہیں اور آپ کو اچھا رزلٹ ملا ہے تو کمنٹ میں سب کے ساتھ شئیر کردیں

سردیوں کے چارہ جات کی تمام پوسٹیں
ایک بار وقت نکال کر سب پوسٹوں کو ضرور پڑھ لیں

26/01/2024

Address

Gujrat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Farm Life posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category