
09/06/2025
عید سعید کے پرمسرت موقع پر جب ہر شخص خوشی و مسرت میں مصروف تھا، ایسے میں ہمارے وہ مخلص، باہمت اور پُرجذبہ احباب جو اپنے مادرِ علمی جامعہ قادریہ رضویہ کی خدمت کو اپنا فرضِ اولیں سمجھتے ہیں، انہوں نے گرمی کی شدت، تھکن، اور دیگر مصروفیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دل و جان سے قربانی کی کھالیں جمع کرنے میں حصہ لیا۔
یہ وہ نفوسِ قدسیہ ہیں جنہوں نے نہ صرف ایک دینی ادارے کے استحکام و بقاء کے لیے کردار ادا کیا، بلکہ اپنے عمل سے اخلاص، وفا اور دین کی خدمت کا عملی نمونہ بھی پیش کیا۔ آپ کا یہ جذبہ نہ صرف لائقِ تحسین ہے بلکہ رہتی دنیا تک آنے والوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
جامعہ قادریہ رضویہ اپنے ان تمام محسنین، کارکنان، طلباء، معاونین اور محبان کا دل کی گہرائیوں سے تشکر و امتنان کے جذبات کے ساتھ شکریہ ادا کرتا ہے، جنہوں نے اس نیک مقصد میں حصہ لے کر ادارے کے مالی استحکام کو تقویت بخشی۔
ہم دعا گو ہیں کہ ربِ کریم آپ کے اس خالص جذبے کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، آپ کو دنیا و آخرت کی بھلائیاں نصیب فرمائے، اور آپ کا سایہ ہمیشہ اس مادرِ علمی پر قائم و دائم رکھے۔
جزاکم اللہ احسن الجزاء
خادمین و نگرانان
جامعہ قادریہ رضویہ