CS News Urdu

CS News Urdu ماضی سے مستقبل تک

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی باؤلر بن گئیں۔ندا ڈار نے سب ...
22/02/2023

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی باؤلر بن گئیں۔

ندا ڈار نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد اپنے نام کیا۔

36 سالہ آل راؤنڈر نڈا ڈار نے 130 ٹی 20 میچز کھیل کر 126 وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد وہ ویسٹ انڈیز کی باؤلر انیسہ محمد کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ویمن ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی باؤلر بن گئیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سارے پاکستانی ہماری جیل بھرو تحریک میں شامل ہوں، تحریک آپ کو ادھر لے جائیگا جہا...
22/02/2023

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سارے پاکستانی ہماری جیل بھرو تحریک میں شامل ہوں، تحریک آپ کو ادھر لے جائیگا جہاں آزاد اور خوشحال پاکستان بنے گا۔

سابق وزیراعظم نے بیان دیا کہ ایسا تب ہوگا جب ریاست آپ کے بنیادی حقوق کی حفاظت کریگی، جیل بھرو تحریک کا مطلب ایک جہاد اور آزادی کا نام ہے، جتنے بھی لوگ اس تحریک کاحصہ بنیں گے میں جلدی اپنے مقصد پر پہنچ جائینگے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کی جائیدادیں نیلام کر کےرقم قومی خزانے میں جمع کرا دیا جائے۔...
11/02/2023

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کی جائیدادیں نیلام کر کےرقم قومی خزانے میں جمع کرا دیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے عوام روڈ مارچ کے آغاز پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عوام سے مخلص نہیں ہے بلکہ تینوں جماعتیں ہی عوام کی دشمن ہیں۔ صرف 70 لاکھ نوجوان پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی وجہ سے بےروزگار ہو گئے

مریم نواز سے متعلق کیپٹن صفدر کا بڑا بیان سامنے آگیا
11/02/2023

مریم نواز سے متعلق کیپٹن صفدر کا بڑا بیان سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رجیم چینج کا خود اعتراف کیا ...
11/02/2023

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رجیم چینج کا خود اعتراف کیا ہے، ان کے خلاف فوج کے اندر انکوائری ہونی چاہیے۔

وائس آف امریکا اردو کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ ’اس وقت مسلم لیگ ن، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پی ڈی ایم سب ایک طرف کھڑے ہیں اور ہماری حکومت بھی ان سب نے مل کر گرائی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ جنرل باجوہ نے ایک صحافی کو بیان بھی دیا ہے کہ ہم نے حکومت ان وجوہات پر گرائی تھی تو وہ رجیم چینج کا مان گئے ہیں، انہوں نے مل کر حکومت گرائی تھی اور اس کے بعد سب اکٹھے رہے۔

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 3ارب ڈالر پر آگئے۔اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ  کےذخائر مزید کم ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک کے پاس...
03/02/2023

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 3ارب ڈالر پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ  کےذخائر مزید کم ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک کے پاس صرف3  ارب 8کروڑ ڈالر رہ گئے۔ مرکزی بینک کے مطابق بیرونی قرض کی مد میں 59کروڑ 20لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ گورنر کو چھوڑیں الیکشن کم...
03/02/2023

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ گورنر کو چھوڑیں الیکشن کمیشن  الیکشن کی تاریخ دے دے، آپ اتنا کام کر رہے ہیں، آپ خود الیکشن کی تاریخ دے دیں۔

"شیخ رشید گرفتار، عمران ریاض گرفتار، سیاست دان قید، صحافی قید، دہشت گرد آزاد پھر رہے ہیں"اسد عمر
03/02/2023

"شیخ رشید گرفتار، عمران ریاض گرفتار، سیاست دان قید، صحافی قید، دہشت گرد آزاد پھر رہے ہیں"
اسد عمر

وزیراعظم شہباز شریف نے  پشاور دھماکے کے شہدا کے لیے 20 لاکھ  اورزخمیوں کے لیے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔پشاور میں...
03/02/2023

وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور دھماکے کے شہدا کے لیے 20 لاکھ اورزخمیوں کے لیے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔

پشاور میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پشاور ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مسئلے پراکٹھے ہونے کی ضرورت ہے، تمام اسٹیک ہولڈرزاختلافات بھلا کرایک ساتھ مل بیٹھیں،ہم سب متحد ہوئے تو دہشت گردی پر مکمل قابو پالیں گے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بڑا انکشاف کردیا
31/01/2023

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بڑا انکشاف کردیا

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مسجدپر حملہ انتہائی قابل نفرت اقدام ہے۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتون...
31/01/2023

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مسجدپر حملہ انتہائی قابل نفرت اقدام ہے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس  نے پشاور میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے بریفنگ کے دوران مذمتی بیان پڑھ کر سنایا۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ  مسجد پر اس طرح کا حملہ انتہائی قابل نفرت اقدام ہے۔مذہب، عقیدے کی آزادی اور پرامن عبادت گزاری بنیادی انسانی حق ہیں۔

الیکشن کمیشن نے چودھری شجاعت کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ مسترد کردیا۔الیکشن کمیشن نے چودھری شجاعت کو ق لیگ کی صدارت...
31/01/2023

الیکشن کمیشن نے چودھری شجاعت کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ مسترد کردیا۔

الیکشن کمیشن نے چودھری شجاعت کو ق لیگ کی صدارت سے ہٹانے کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنادیا ۔الیکشن کمیشن نےسینٹرل ورکنگ کمیٹی کا فیصلہ مسترد کردیا ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

Address

Gujrat

Telephone

+923401480098

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when CS News Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to CS News Urdu:

Share