25/04/2026
جلالپور جٹاں ( ابوذر غفاری نمائندہ خصوصی عہد نیوز )
جلالپور جٹاں پریس کلب پروفیشنلز کا ایک اہم اور خصوصی اجلاس آج صدر حامد ظہیر میر کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں کابینہ کے تمام اراکین نے بھرپور شرکت کی ، نمایاں شرکاء میں شاھد عزیر ، راجہ نذیر احمد ، ڈاکٹر طارق سلیم ملک ، چودھری احمد شیراز المعروف شازی وڑائچ ، سینئر صحافی عمران بٹ ، شہباز احمد ، ارسلان خلیل ، شاھد رفیق بابو ، مرزا وہاب ظفر ، سہیل ڈار ، چودھری محسن شیراز وڑائچ ، عمار کنٹھ ، ابوزر غفاری اور سہیل کھوکھر شریک ہوئے ، ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت غازی محمد یوسف وڑائچ آف کلاچور بطور مہمان اعزاز شریک ہوئے ، اجلاس میں موجودہ حالات و امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور باہمی مشاورت سے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران شرکاء نے اتحاد، نظم و ضبط اور صحافتی اقدار کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مختلف پیشہ ورانہ امور اور درپیش چیلنجز پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی۔
اجلاس کے اختتام پر سیکرٹری جنرل ڈاکٹر طارق سلیم ملک کی جانب سے جلالپور جٹاں پریس کلب پروفیشنلز کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ دیا گیا، خوشگوار اور باوقار ماحول میں ہونے والے اس عشائیے نے باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
شرکاء نے اس کامیاب اجلاس اور پرخلوص میزبانی پر صدر حامد ظہیر میر اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر طارق سلیم ملک کا شکریہ ادا کیا۔