20/03/2026
دولت نگر (پ -ر ) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق عثمانی نے نیشنل پریس کلب دولت نگر کے سیکرٹری اور گجرات یونین آف جرنلسٹس کے سینئیر ممبر ذیشان اصغر کے خلاف تھانہ دولت نگر میں ترقیاتی پراجیکٹ میں ناقص میٹریل کے استعمال کی نشاندھی پرحکومت پنجاب کی طرف سے بنائے گئے بوگس اور جھوٹے مقدمے اور عید کے موقع پر ان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان کے خلاف بنایا گیا جھوٹا مقدمہ ختم کرکے انہیں رہا کیا جائے اور عید کے موقع پر انہیں جسمانی ریمانڈ پر رکھنا صحافتی برادری کی توہین ہے اور یہ ظلم کے مترادف ہے، ذیشان اصغر کے خلاف بنائے گئے جھوٹے مقدمے کو خارج نہ کیا گیا تو عید کے فوری بعد لاہور اور اسلام آباد کی سطح پر احتجاجی تحریک کو منظم کیا جائے گا، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق عثمانی نے نیشنل پریس کلب دولت نگر کے گروپ لیڈر ملک احسان سبحانی ، چوہدری امجد اقبال شیری گجر اور ملک محمد رفیق کے ہمراہ گرفتار سیکرٹری کلب ذیشان اصغر سے ملاقات کی اور ان کی گرفتاری پر افسوس اور غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے بعد ازاں ایس ایچ او تھانہ دولت نگر شفقت محمود بٹ سے ذیشان اصغر کے خلاف مقدمے کے اندراج پر تفصیلات حاصل کیں جن کا رویہ بہت ہی پازیٹو تھا انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ مقدمے کی تحقیقات میرٹ پر کریں گے اس موقع پر ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق سے درخواست کی گئی کہ صحافی رپورٹنگ میں کیمرہ اور قلم استعمال کرتے ہیں لیکن مدعی مقدمہ محکمہ پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے سب انجیئر محمد عبداللہ نے ایف آئی آر کے اندراج میں یہ بیہودہ الزام لگایا ہے کہ ذیشان اصغر 3,4 مسلح افراد کے ہمراہ آیا ، کام رکوا دیا اور قتل کی دھمکیاں دیں ایسے بوگس الزامات کو کسی طرح بھی جسٹیفائی نہیں کیا جا سکتا یہ روایتی اور من گھڑت مقدمہ ہے جسے فوری خارج کر کے ذیشان اصغر کو عید کے موقع پر رہا کیا جائے حقائق اس کے برعکس ہیں ذیشان اصغر نے اپنی رپورٹ میں سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کرنے کی نشاندھی کی ہے، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق عثمانی نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ حکومت پنجاب کے ذمہ داران خاص کر چیف سیکرٹری پنجاب اور ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے کرتا دھرتا اس رپورٹ کی آزادانہ تحق