
08/08/2025
اکثر سوچتا ہوں، وہ دن جب ہمارے بزرگوں نے اپنا سب کچھ قربان کر دیا گھر، زمین، سکون، حتیٰ کہ اپنی جانیں صرف اس خواب کے لیے کہ ایک آزاد وطن ہو۔
لیکن آج، اس خواب کی تعبیر ایک ایسے بدبودار اور ظالمانہ نظام میں قید ہے، جو انگریز کے شکنجے سے بھی بدتر ہے۔
ہم نے غلامی کا پرانا لباس پھاڑ کر پھینکا، اور خوشی خوشی ایک نیا لباس پہن لیا… جس پر آزادی کا لیبل تو ہے، مگر سلائی وہی پرانی زنجیروں سے ہوئی ہے۔