Urdu life changing stories

Urdu life changing stories I am a creator and upload Urdu life-changing stories and videos on this page.

سنا ہے آپ ہر عاشق کے گھر تشریف لاتے ہیں میرے گھر میں بھی ہو جائے چراغاں یارسول اللّٰہ ﷺ
06/09/2025

سنا ہے آپ ہر عاشق کے گھر تشریف لاتے ہیں
میرے گھر میں بھی ہو جائے چراغاں یارسول اللّٰہ ﷺ

06/09/2025

راستے صاف بتاتے ہیں کہ آپﷺ آتے ہیں
لوگ محفل کو سجاتے ہیں کہ آپﷺ آتے ہیں

اہلِ دل گیت یہ گاتے ہیں کہ آپﷺ آتے ہیں
آنکھ رہ رہ کہ اُٹھاتے ہیں کہ آپﷺ آتے ہیں

کہکشاں، رہگزر، چاند، ستارے، ذرے
سب چمک کر یہ دکھاتے ہیں کہ آپﷺ آتے ہیں

اپنے شاہکار پے خلاقِ دو عالم کو ہے ناز
انبیاء جھومتے جاتے ہیں کہ آپﷺ آتے ہیں

اہلِ ایماں کے لبوں پر ہے درود اور سلام
یومِ میلاد مناتے ہیں کہ آپﷺ آتے ہیں

دل کو جلووں کی طلب، آنکھ کو طیبہ کی لگن
دیکھیے مجھ کو بلاتے ہیں کہ آپﷺ آتے ہیں

اُنکی آمد کے پیامی ہیں صبا کے جھونکے
پھول شاخوں کو ہلاتے ہیں کہ آپﷺ آتے ہیں

بول بالا ہوا حق کا تو بُتانِ باطل
خانہِ کعبہ سے جاتے ہیں کہ آپﷺ آتے ہیں

رہگزر میں نظر آنے لگے ہر سو جلوے
ذرے رہ رہ کے بتاتے کہ آپﷺ آتے ہیں

مرحبا صلی علٰی کی صدائیں ہیں لب پر
لوگ صدقے ہوئے جاتے ہیں کہ آپﷺ آتے ہیں

ان کے جلووں سے نکھرنے لگی دل کی رونق
میری تقدیر جگاتے ہیں کہ آپﷺ آتے ہیں

چاند تاروں میں نصــیر آج بڑی ہلچل ہے
یہی آثار بتاتے ہیں کہ آپﷺ آتے ہیں

پیر نصیر الدین نصیر گیلانی

06/09/2025
03/09/2025

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎!
کیا آپ نے آج درود پاک پڑھ لیا ہے اگر نہیں پڑھا تو ابھی پڑھ لیں. جزاک اللہ...

📿 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيد مَجِيد

اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيد📿

25/08/2025

تیری آمد تھی کہ بیت اللہ مجرے کو جھکاتیری آمد تھی کہ بیت اللہ مجرے کو جھکا
تیری ہیبت تھی کہ ہر بت تھر تھرا کر گر گیا

عالمِ اسلام کو ربیع الاول شریف کا چاند مبارک ہو،ربیع الاول کا چاند طلوع ہوتے ہی کائنات میں رحمت و مسرت کی بہار اتر آتی ہے۔ یہ وہ ماہِ مقدس ہے جس میں زمین و آسمان نے سب سے عظیم ولادت کا جشن دیکھا۔ آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اُمت کی اصل پہچان عشقِ رسول ﷺ اور اتباعِ مصطفی ﷺ ہی میں پوشیدہ ہے۔
تیری ہیبت تھی کہ ہر بت تھر تھرا کر گر گیا

عالمِ اسلام کو ربیع الاول شریف کا چاند مبارک ہو،ربیع الاول کا چاند طلوع ہوتے ہی کائنات میں رحمت و مسرت کی بہار اتر آتی ہے۔ یہ وہ ماہِ مقدس ہے جس میں زمین و آسمان نے سب سے عظیم ولادت کا جشن دیکھا۔ آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اُمت کی اصل پہچان عشقِ رسول ﷺ اور اتباعِ مصطفی ﷺ ہی میں پوشیدہ ہے۔

24/08/2025

حضرت بہلول (حضرت بہلول ولی اللہ تھے) گزر رہے تھے، ایک بچے کو دیکھا… وہ کھڑا رو رہا تھا … دوسرے بچے اخروٹ سے کھیل رہے تھے… انہوں نے سمجھا اس کے پاس اخروٹ نہیں، اس لیے رو رہا ہے، میں اس کو لے کر دیتا ہوں ، انہوں نے کہا بیٹا !رو نہیں … میں تجھے اخروٹ لے کر دے دیتا ہوں … تو بھی کھیل۔
اس بچے نے کہا: بہلول! کیاہم دنیا میں کھیلنے آئے ہیں؟
ان کو اس بات کی توقع نہیں تھی کہ بچہ ایسا جواب دے گا تو انہوں نے کہا اچھا، پھر کیا کرنے آئے ہیں؟
بچے نے کہا: الله تعالیٰ کی عبادت کرنے آئے ہیں …
انہوں نے کہا بچے! … ابھی تو تم بہت چھوٹے ہو …تمہارے غم کی یہ چیز نہیں ہے، ابھی تو تمہارا اس منزل میں آنے میں بھی بہت وقت پڑا ہے …
تو اس نے کہا: ارے بہلول! مجھے دھوکہ نہ دے … میں نے اپنی ماں کو دیکھا ہے … وہ صبح جب آگ جلاتی ہے تو پہلے چھوٹی لکڑیوں سے جلاتی ہے اور پھر بعد میں بڑی لکڑیاں رکھتی ہے… اس لیے مجھے ڈر ہے کہیں دوزخ مجھ سے نہ جلائی جائے اور میرے اوپر بڑوں کو نہ ڈالا جائے ۔
یہ سن کر بہلول بے ہوش ہو کر گر گئے۔

08/08/2025

رمان نبویﷺ
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
ابن آدم! تو میری عبادت کے لیے یکسو ہو جا تو میں تیرا سینہ بے نیازی سے بھر دوں گا اور تیری محتاجی دور کردوں گا
اگر تو نے ایسا نہ کیا تو میں تیرا دل مشغولیتوں سے بھردوں گا اور تیری محتاجی دور نہ کروں گا۔
ابن ماجہ، 4107

08/08/2025

*🔮جمعہ کی دن سورت کہف کی تلاوت اور فضیلت:🔮*

جمعتہ المبارک کے دن سورۂ الکہف پڑھنے کی بڑی فضیلت وارد ہے بلکہ مختلف احادیث میں اللہ کے رسول صلؔی اللہ علیہ وآلٖہ وسلؔم نے جمعہ كے دن اسے پڑھنے کی ترغیب دلائی ہے ۔

• اس حوالے سے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہہ سے روایت ہے کہ آپ صلؔی اللہ علیہ وآلٖہ وسلؔم نے فرمایا:
*ترجمہ:* جس نے جمعہ کے دن سورۃ الکہف پڑھی اس کے قدموں کے نیچے سے لے کر آسمان تک نور پیدا ہوتا ہے، جو قیامت کے دن اس کیلئے روشن ہوگا اور ان دو جمعوں کے درمیان والے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔
*[📗الترغيب والترهيب: 298/1 ]*

Address

Muslimabad
Gujrat
50700

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu life changing stories posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share