AGN News

AGN News ہم رکھتے ہیں اپ کو بین الاقوامی، ملکی اور علاقائی صورتحال سے باخبر

16/08/2025

ڈی پی او احمد محی الدین، نے 3 دن سے بے گناہ بندے کو غیر قانونی طور پر تھانے میں رکھنے والے عملے کو فوری معطل کر کے انصاف کی راہ ہموار کی۔

مسلمان ممالک متحد ہوں اور امریکہ و یورپ کے بجائے روس اور چین سے اتحاد کریں۔ پھر ان پر کوئی بھی جارحیت کی ہمت نہیں کرے گا...
27/07/2025

مسلمان ممالک متحد ہوں اور امریکہ و یورپ کے بجائے روس اور چین سے اتحاد کریں۔ پھر ان پر کوئی بھی جارحیت کی ہمت نہیں کرے گا۔
معروف مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائک کی تجویز

27/07/2025

سیاست میں مافیاز ہیں جو 40 سال سے ایک جگہ بیٹھے ہیں، کیا آپ مافیاز سے کم ہیں یہ بجٹ مافیاز نے پیش کیا ہےآپکا پیسہ باہر پڑا ہے آپ کہتے ہیں پیسہ پاکستان لیکر آئیں۔

صدر لاہور چیمبر اںوذر شاد کا وفاقی وزیر احسن اقبال سے مکالمہ

📰 گجرات نیوزصدر پریس کلب گجرات سمیت چار سینئر صحافیوں پر مقدمہ درجگجرات: آزادی صحافت پر ایک اور حملہ —صدر پریس کلب گجرات...
27/07/2025

📰 گجرات نیوز

صدر پریس کلب گجرات سمیت چار سینئر صحافیوں پر مقدمہ درج

گجرات: آزادی صحافت پر ایک اور حملہ —
صدر پریس کلب گجرات عبدالستار مرزا سمیت چار سینئر صحافیوں پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق جن صحافیوں کو نامزد کیا گیا ہے، ان میں
📌 سید نوید شاہ
📌 رانا شہزاد
📌 سید ذوالفقار حیدر
شامل ہیں۔

صحافتی حلقوں نے اس کارروائی کو آزادی اظہار رائے پر قدغن اور سچ بولنے کی سزا قرار دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ مبینہ طور پر ایک سچی خبر کی اشاعت کے بعد درج کیا گیا، جس نے بااثر شخصیات کو بے نقاب کیا تھا۔

صحافی برادری میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، اور کئی صحافتی تنظیموں نے شدید احتجاج اور فوری مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

27/07/2025

اسلام آباد ائیرپورٹ کے راستے میں اکثر نوسرباز بیرون ممالک سے آنے والے سادہ لوح افراد کو لوٹتے ہیں۔ان صاحب نے سعودی عرب سے آنے والے شخص کو اس کے ساتھیوں کے ساتھ کسی جگہ پر روکا اور وہ رک گئے اسلام آباد ائیرپورٹ سے نکلے ہیں ان کے کاغذات دیکھے مگر یہ تک نہ بتایا کہ وہ کونسے محکمے سے ہے کبھی کوئی سادہ کپڑوں میں روکے تو رکنے سے گریز کریں اگر رکنا پڑے بھی تو سوال جواب سے پہلے شناخت پر اطمینان کریں کہ آپ کو کس نے روکا ہے اور وہ کونسے ادارے سے ہے؟ وڈیو کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں

راولپنڈی میں جرگے کا سفاکانہ فیصلہ: 17 سالہ سدرہ غیرت کے نام پر قتلراولپنڈی (گجرات نیوز) — راولپنڈی میں غیرت کے نام پر ا...
27/07/2025

راولپنڈی میں جرگے کا سفاکانہ فیصلہ: 17 سالہ سدرہ غیرت کے نام پر قتل

راولپنڈی (گجرات نیوز) — راولپنڈی میں غیرت کے نام پر ایک اور سفاک قتل سامنے آ گیا۔ 17 سالہ سدرہ کو روایتی جرگے کے حکم پر بےدردی سے قتل کر دیا گیا۔ چونکا دینے والے انکشافات کے مطابق لڑکی کو نہ کفن دیا گیا، نہ جنازہ پڑھا گیا۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق مقتولہ کو گھر میں ہی گڑھا کھود کر دفنا دیا گیا۔

واقعے میں مجموعی طور پر 32 افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں مبینہ جرگہ سربراہ عصمت اللہ بھی شامل ہے جو ن لیگ کے مقامی رہنما کا قریبی ساتھی اور مقتولہ کا چچا بتایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سدرہ کی پہلی شادی جنوری 2025 میں ہوئی، جو صرف چار ماہ بعد زبانی طلاق پر ختم ہو گئی۔ بعدازاں سدرہ نے عثمان نامی شخص سے دوسری شادی کی، جسے خاندان نے "غیرت" کا مسئلہ بنا کر جرگے میں پیش کیا۔ جرگے کے حکم پر لڑکی کو زبردستی واپس لے جایا گیا اور قتل کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر واقعے پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے، اور انسانی حقوق کے کارکنان قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

27/07/2025

اسٹیبلشمنٹ پر سخت تنقید، مطیع اللہ جان کا دوٹوک مؤقف

گجرات (گجرات نیوز) – معروف صحافی مطیع اللہ جان نے اپنے تازہ بیان میں اسٹیبلشمنٹ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "پی ٹی آئی کوئی بدمعاش جماعت نہیں، بدمعاش صرف ایک ہے، اور وہ ہے اسٹیبلشمنٹ جو منتخب حکومتوں کو گراتی ہے۔"

مطیع اللہ جان نے دوٹوک انداز میں کہا کہ چاہے اسٹیبلشمنٹ کسی بھی رہنما پر جتنے مرضی الزامات لگا لے، عوام کے دلوں میں اصل نفرت اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیٹھ چکی ہے۔ ان کے مطابق ملک کے اصل مسائل کی جڑ وہ غیرجمہوری مداخلتیں ہیں جنہوں نے عوام کے مینڈیٹ کو بار بار پامال کیا۔

یہ بیان ایسے وقت پر آیا ہے جب ملک بھر میں سیاسی کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اور اختلافِ رائے کو دبانے کی کوششیں عروج پر ہیں۔

(ویڈیو دیکھیں)

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما علی وڑائچ کلا چور  کہتے ہیں فارم  47 سے منتخب ہونے والے اب ہماری مخالفت کے بھی قابل نہیں رہے...
26/07/2025

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما علی وڑائچ کلا چور کہتے ہیں فارم 47 سے منتخب ہونے والے اب ہماری مخالفت کے بھی قابل نہیں رہے

گجرات (رپورٹ: گجرات نیوز)  گجرات میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن شدت اختیار کر گیا ہے۔ اطل...
26/07/2025

گجرات (رپورٹ: گجرات نیوز)

گجرات میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن شدت اختیار کر گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، پولیس نے ڈیرہ مچھیانہ کو چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے جبکہ ڈیرہ چھنی بھی مکمل طور پر محاصرے میں ہے۔ علاقے میں سخت سیکیورٹی اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

گجرات نیوز کو بیان دیتے ہوے پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے نائب صدر ایم این اے۔ چوہدری ساجد یوسف چھنی نے کہا کہ
یہ کارروائیاں بغیر کسی قانونی جواز کے کی جا رہی ہیں اور ان کا مقصد کارکنان کو ہراساں کرنا ہے۔ یہ کون سا قانون ہے جو سیاسی کارکنوں کے گھروں کو میدانِ جنگ بنا رہا ہے؟"

شہریوں اور انسانی حقوق کے حلقوں نے بھی ان اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی اختلاف کو دبانے کے لیے آئینی حدود سے تجاوز نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ گجرات میں گزشتہ چند دنوں سے پی ٹی آئی کے متحرک کارکنان کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، جس سے سیاسی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی گدھے کا گوشت کھلانے کا انکشاف، ترنول میں فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، 25 من گدھے کا گوشت اور زن...
26/07/2025

لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی گدھے کا گوشت کھلانے کا انکشاف، ترنول میں فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، 25 من گدھے کا گوشت اور زندہ گدھے برآمد۔۔!!
صحافی خرم اقبال کی رپوٹ

بھارت میں بے ہوش خاتون کو ہسپتال لے جاتے ہوئے ایمبو لینس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
26/07/2025

بھارت میں بے ہوش خاتون کو ہسپتال لے جاتے ہوئے ایمبو لینس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

🇵🇰 عافیہ صدیقی کی سزا درست قرار – اسحاق ڈار کا متنازع بیان📍 گجرات نیوز – 26 جولائی 2025پاکستانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ...
26/07/2025

🇵🇰 عافیہ صدیقی کی سزا درست قرار – اسحاق ڈار کا متنازع بیان

📍 گجرات نیوز – 26 جولائی 2025

پاکستانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ایک متنازع بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ:

> "عافیہ صدیقی کو ہونے والی سزا بالکل درست ہے، اور یہ سزا القاعدہ سے تعلق کے بعد ہی دی گئی۔"

یہ بیان انہوں نے امریکی تھنک ٹینک "اٹلانٹک کونسل" میں گفتگو کے دوران دیا، جسے ملکی سیاسی، عوامی اور مذہبی حلقوں میں شدید غم و غصے سے دیکھا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ عافیہ صدیقی کو امریکہ میں 86 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، جسے پاکستانی عوام اور کئی عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں غیر منصفانہ قرار دے چکی ہیں۔

اسحاق ڈار کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے، جہاں صارفین کا کہنا ہے کہ:

> "امریکہ کی خوشنودی کے لیے اپنی بیٹی کو مجرم قرار دینا شرمناک ہے۔"

🔹 عوامی مطالبہ ہے کہ حکومت وضاحت دے کہ کیا یہ بیان ریاستِ پاکستان کے مؤقف کی نمائندگی کرتا ہے؟

🔸 #عافیہصدیقی
🔸
🔸
🔸

Address

Gujrat
50830

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AGN News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share