Gujrat News

Gujrat News ہم رکھتے ہیں اپ کو بین الاقوامی، ملکی اور علاقائی صورتحال سے باخبر

🎬 دھماکے دار انٹرویو! 🔥پنجابی راکٹ سائنس چینل پرراجہ عمران گجراتی کے ساتھدلچسپ اور تاریخی گفتگو میں شامل ہوںچوہدری علی م...
14/10/2025

🎬 دھماکے دار انٹرویو! 🔥
پنجابی راکٹ سائنس چینل پر
راجہ عمران گجراتی کے ساتھ
دلچسپ اور تاریخی گفتگو میں شامل ہوں
چوہدری علی مہر مچھیانہ (حال مقیم جرمنی)

🌍 حیرت انگیز باتیں، شاندار خیالات،
اور تاریخ کے انوکھے پہلو!

📅 کل رات 8 بجے
⏰ پاکستان کے وقت کے مطابق
📺 صرف پنجابی راکٹ سائنس چینل پر!

آج کے دن تاریخ نے خود کو دہرایا تھا — جب نواز شریف کی حکومت کو الٹا دیا گیا، تختہ الٹ گیا اور اقتدار کا چراغ بجھا دیا گی...
12/10/2025

آج کے دن تاریخ نے خود کو دہرایا تھا — جب نواز شریف کی حکومت کو الٹا دیا گیا، تختہ الٹ گیا اور اقتدار کا چراغ بجھا دیا گیا۔
وقت گزر گیا مگر سبق وہی ہے: ووٹ کو عزت دینے والے یاد رکھیں کہ عزت صرف کردار سے ملتی ہے، کرسی سے نہیں۔

05/10/2025

📰 گجرات نیوز

ڈیرہ چھنی:
چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی سالگرہ کے موقع پر ساجد یوسف چھنی صاحب کے ڈیرہ میں ایک سادہ مگر پُرجوش تقریب کا اہتمام کیا گیا،

شرکاء نے عمران خان سے اظہارِ محبت کے طور پر کیک کاٹا اور ان کی درازیِ عمر، صحت و تندرستی اور پاکستان کی خوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔

تقریب میں شریک نوجوانوں نے کہا کہ عمران خان قوم کی امید ہیں، ان کی قیادت میں ملک کو حقیقی آزادی ملے گی۔ اس موقع پر نعرے بھی لگائے گئے —
“عمران خان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد!” 🇵🇰🎂

۔چوہدری اویس اکرم سانتل چوہدری خاور ریاض سانتل کی ڈیرہ چھنی آمد۔ایم این اے پی ٹی آئی NA63 چوہدری ساجد یوسف چھنی سے خصوصی...
16/09/2025

۔چوہدری اویس اکرم سانتل چوہدری خاور ریاض سانتل کی ڈیرہ چھنی آمد۔ایم این اے پی ٹی آئی NA63 چوہدری ساجد یوسف چھنی سے خصوصی ملاقات کی۔۔

ملک معاشی و سیاسی بحران کی لپیٹ میں، عوام پریشان حالپاکستان اس وقت شدید معاشی، سیاسی اور سماجی بحرانوں میں گھرا ہوا ہے۔ ...
15/09/2025

ملک معاشی و سیاسی بحران کی لپیٹ میں، عوام پریشان حال

پاکستان اس وقت شدید معاشی، سیاسی اور سماجی بحرانوں میں گھرا ہوا ہے۔ ایک طرف سیلاب نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے اور دیہات ڈوبے ہوئے ہیں، تو دوسری جانب حکمران طبقہ ملک سے باہر دوروں پر مصروف ہے۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لندن میں ہیں، وزیراعظم شہباز شریف قطر کے دورے پر ہیں، صدر مملکت اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری چین میں مصروف ہیں جبکہ ملک کے اندر عوام بے یار و مددگار دکھائی دے رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ملکی معیشت تاریخ کے بدترین قرضوں میں جکڑ چکی ہے۔ ایسے مین ائیر فورس کے جہاز رکشے کی طرح چلایا جا رہا۔ مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہو گیا ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ملک میں جبر و فسطائیت عروج پر ہے۔ اظہارِ رائے پر پابندیاں ہیں اور کوئی بھی ایسا شعبہ دکھائی نہیں دیتا جس میں گزشتہ تین برسوں کے دوران بہتری آئی ہو۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اگر حالات پر قابو نہ پایا گیا تو آنے والے دن مزید مشکلات اور بحرانوں کو جنم دے سکتے ہیں۔

ہماری ساڑھے 5 ماہ کی حکومت کے فنڈز نہ روکے جاتے تو گجرات نہ ڈوبتانیو ا 1122 کا منصوبہ ہی کافی ہے، ن لیگ ہمارے منصوبے جیس...
14/09/2025

ہماری ساڑھے 5 ماہ کی حکومت کے فنڈز نہ روکے جاتے تو گجرات نہ ڈوبتا
نیو ا 1122 کا منصوبہ ہی کافی ہے، ن لیگ ہمارے منصوبے جیسا کوئی ایک منصوبہ لا کر دکھائے
چوہدری پرویز الہی

چوہدری علی مچھیانہ کو پاکستان عوامی ڈیموکریٹک پارٹی یورپ کا جنرل سیکرٹری نامزد کیے جانے پر مبارکبادپاکستان عوامی ڈیموکری...
11/09/2025

چوہدری علی مچھیانہ کو پاکستان عوامی ڈیموکریٹک پارٹی یورپ کا جنرل سیکرٹری نامزد کیے جانے پر مبارکباد

پاکستان عوامی ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری علی مچھیانہ کو یورپ میں پارٹی کا جنرل سیکرٹری نامزد کیے جانے پر ساتھیوں اور عزیز و اقارب نے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

مبارکباد پیش کرنے والوں میں چوہدری حسن ناروے چوہدری عدنان اکرم، چوہدری معظّم ڈوگہ، میاں کاشف گجر، چوہدری دلاور گجر، چوہدری احسان گجر لوہسر ، چوہدری اجمل وڑائچ، حاطط اسد گجر، چوہدری الیاس خانوال، چوہدری ضیاء گجر بابر گجر کھٹانہ۔ چوہدری عمر بلال ٹیپو اور دیگر شامل ہیں۔

10/09/2025

گجرات: دیہاتوں کو ڈبو کر شہر کو بچانے کی کوششۭ مقامی لوگ بے یارو مددگار

گجرات (نمائندہ خصوصی) گجرات شہر کو بچانے کے لیے قریبی دیہاتوں کو پانی میں ڈبویا جا رہا ہے۔ دیہاتوں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی تمام تر توجہ شہر کو محفوظ رکھنے پر ہے جبکہ دیہات کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق ملہو کھوکھر گاؤں میں پانی کے گزرنے کے مقام پر مٹی ڈال کر بند تو بنا دیا گیا ہے، لیکن جہاں سے پانی تیزی کے ساتھ آرہا ہے وہاں کوئی بندوبست نہیں کیا گیا، جس کے باعث پانی پورے گاؤں اور ارد گرد کے دیہاتوں میں پھیل رہا ہے۔ گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ پانی مسلسل بڑھ رہا ہے اور کھڑا رہنے کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، لیکن حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے نکاسی کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔

مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ انتظامیہ نے شہر کو محفوظ بنانے کے لیے پولیس اہلکار تعینات کر رکھے ہیں تاکہ کوئی شخص بند نہ کھول سکے۔ اس صورتحال پر احتجاج کرنے والے دیہاتیوں کے خلاف مبینہ طور پر جھوٹی ایف آئی آرز درج کی جا رہی ہیں۔ دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کے رویے نے انہیں بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے۔

08/09/2025

علیمہ خان کے ساتھ ںدتمیزی کرنے والے صحافی طیب بلوچ کی چھترول۔۔ صحافی ساتھیوں نے گھیسٹ کر باہر پھینک دیا

06/09/2025

📰 گجرات نیوز
کل نئی بارشیں آ رہی اس سے قبل شہر گجرات کا سیلابی پانی نکالنا نہایت ضروری، ورنہ بڑے نقصان کا خدشہ ہو گا

06/09/2025

گجرات PP-31 شہری علاقے
ضلعی صدر پی ٹی آئی گجرات چوہدری رضوان اصغر مچھیانہ کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں کے 2500 سے زائد گھروں میں کھانا، پانی، دودھ اور ادویات پہنچانے کے انتظامات کیے گئے۔

پی ٹی آئی کے نوجوان، گجرات کی تنظیم اور ٹیم چوہدری مدثر مچھیانہ دن رات ایک کیے ہوئے ہیں۔

اس کے برعکس انتظامیہ اور گجرات کے حکمران کہیں نظر نہیں آ رہے۔

Address

Gujrat
50830

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gujrat News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share