RADIO AWAZ

RADIO AWAZ The Largest Group of Radios in Pakistan

For Listen Live: AWAZ GROUP OF RADIOS
http://www.radioawaz.com.pk/ Panu Aqil and much much more.

Radio Awaz is a winning name in FM broadcasting, Comprising professionals. The principle goal of Radio Awaz is to turn Radio into a source of Entertainment, Education, and Current Affairs, making the radio more interactive with people

AWAZ Group of Radios is the largest network of FM radio stations in Pakistan. List of FM Radio Stations:
■FM 99-Karachi
■FM 99.4-Lahore
■FM 99.4-Hyderabad
■FM 105-G

ujrat
■FM 106-Gujranwala
■FM 107-Sheikhupura
■FM-104- Sargodha/Bhalwal
■FM-105-Jhang
■FM-107-Pakpattan
■FM 105- Okara
■FM 105-Sahiwal
■FM 105 Bahawalpur
■FM 104 Rajanpur
■FM-106-Kanpur
■FM 105-Sadiqabad
� FM 107-Mandibahauddin

Coverage Area:
Complete Districts including but not limited to:

■Gujrat, Lalamusa, Kharian, Bhimber (AJK), Mirpur (AJK), Jhelum, Wazirabad
■Gujranwala, Kamonke, Muridke, Sialkot, Narowal, Deska, Hafizabad, NorthWest Lahore
■Sheikhupura, Nankana, Kasur, 80% overage of Lahore except for the East Side of the City.
■Sargodha, Bhalwal, Kushab, Mandibahaudin, Chakwal,
■Jhang Saddar, Jhang City, Chiniot, Toba Tek Sing, Samundri, Chak Juma,
■Tandianwala,
■Pakpattan, Pir Mehal, Arifwala, Dipalpur, Vehari, Bahawalnagar, Minchanabad, Chishtian, Haroonabad, Fortabbas
■Okara, Pattoki, Renala Khurd, Hujra Shah Muqeem, Dilpalpur
■Sahiwal, Chichawatni, Harrapa, Shahkot
■Bahawalpur, Lodhran, Ahmedpur East, Hasilpur, Yazman, Khairpur Tamewali, Duyapur, Karor Paka, Bhorewala, Mailsi.
■Rajanpur, Jampur, Rojan, Layyah, Muzaffargarh,
■Khanpur, Liaqatpur, Ahmadpur East, Zherpir, Ghari Iftikhar Khan, Jaipur, Kot Samba
■Sadiqabad, Rahim Yar Khan, Kashmoor, Obaro, Ghotki. Coverage on Highways:
■Motorway- M2
■Motorway-M3
■GT Road
Indus High Way:
■Islamabad to Lahore 90%
■Pindi Bhatian to Faisalabad 100%
■From 30 KM of Rawal Pindi – Lahore Complete GT Road.
■From Lahore to Okara-Sahiwal-Khanewal-Multan
■From Multan – Bahawalpur
■From Bahawalpur – Rahim Yar Khan
■From Rahim Yar Khan- Sadiqabad- Kashmor- Obaro-
■Panu Aqild
■(KLP Road (National Hi-way)
■From Kashmor to boundaries of DG Khan


Official Community Page of
"AWAZ GROUP OF RADIOS"
© All Rights Reserved.
� Verified ®
█║▌│█│║▌║││█║▌║▌║ █║▌│█│║▌║││█║▌║▌║

Please support this page: ► Click on "Like

05/08/2026

5 اگست: گجرات میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ریلی کا انعقاد | Awaz News

رواں برس عید میلاد النبی ﷺ کب منائی جائے گی؟ ربیع الاول کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیانمحکمہ موسمیات پاکستان ...
05/08/2026

رواں برس عید میلاد النبی ﷺ کب منائی جائے گی؟ ربیع الاول کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

محکمہ موسمیات پاکستان نے ربیع الاول 1448ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے جب کہ ربیع الاول کے آغاز اور چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں محکمہ موسمیات پاکستان نے چاند کی رویت کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 13 اگست کی شام ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ اور 12 ربیع الاول 26 اگست بروزبدھ کو ہونے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں 13 اگست کی شام موسم جزوی ابرآلودرہنےکی توقع ہے ۔ کراچی میں چاند غروب ہونے کا وقت شام سات بجکر چالیس منٹ مقرر ہے چاند کی عمر، فلکیاتی پیرا میٹرز کے باعث 13 اگست کو رویت ممکن نہیں ۔ ربیع الاول کے آغاز اور چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

ایران جنگ میں جدید ترین امریکی تھاڈ سسٹم کے 80 فیصد میزائل ختم ہوگئے، سی این این کا انکشافواشنگٹن: امریکی میڈیا نے دعویٰ...
05/08/2026

ایران جنگ میں جدید ترین امریکی تھاڈ سسٹم کے 80 فیصد میزائل ختم ہوگئے، سی این این کا انکشاف

واشنگٹن: امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ جنگ کے بعد امریکا کے جدید فضائی دفاعی نظاموں کے میزائل ذخائر میں نمایاں کمی آ گئی ہے، جس پر امریکی فوجی قیادت کو تشویش لاحق ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق، جنگ شروع ہونے کے بعد امریکی فوج اپنے ٹرمینل ہائی آلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس نظام کے تقریباً 80 فیصد میزائل انٹرسیپٹرز استعمال کر چکی ہے، جبکہ پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کے تقریباً نصف میزائل بھی خرچ ہو چکے ہیں۔

رپورٹ میں باخبر ذرائع اور حالیہ فوجی انوینٹری جائزے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کے سینئر کمانڈرز نے نجی سطح پر اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ پینٹاگون کے مجموعی اسلحہ اور دفاعی میزائلوں کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو چکے ہیں۔

سی این این کے مطابق، اس سے قبل بھی پیٹریاٹ میزائلوں کے ذخائر میں کمی کے حوالے سے خدشات سامنے آ چکے تھے، تاہم اب پہلی مرتبہ تھاڈ سسٹم کے میزائلوں کی شدید کمی کی اطلاعات بھی منظر عام پر آئی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی دفاعی تیاری اور مستقبل میں ممکنہ فوجی کارروائیوں کے تناظر میں ان ذخائر کی بحالی امریکی محکمہ دفاع کے لیے ایک اہم چیلنج بن سکتی ہے۔

تاہم امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے سی این این کی اس رپورٹ پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

دفاعی ماہرین کے مطابق جدید فضائی دفاعی نظاموں کے میزائل تیار کرنے میں کافی وقت اور بڑے مالی وسائل درکار ہوتے ہیں، اس لیے اگر ذخائر واقعی اس حد تک کم ہوئے ہیں تو امریکا کو اپنی دفاعی پیداوار اور سپلائی چین کو مزید مضبوط بنانا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ تھاڈ اور پیٹریات سسٹم امریکا کے اہم ترین فضائی دفاعی نظاموں میں شمار ہوتے ہیں، جن کا مقصد بیلسٹک میزائلوں، ڈرونز اور دیگر فضائی خطرات کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کرنا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر آج منایا جا رہا ہےاسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ناجائز غاصبانہ انضم...
05/08/2026

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر آج منایا جا رہا ہے

اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ناجائز غاصبانہ انضمام کو 7 سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں کشمیری آج یوم استحصال منا رہے ہیں۔
یوم استحصال کشمیر منانے کا مقصد کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اظہار اور بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کی مذمت کرنا ہے۔

سن 2019 میں آج ہی کے دن بھارت نے یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔ اس اقدام کو اس وقت سے عالمی برادری، کشمیری اور پاکستانی عوام مسترد کرتے آ رہے ہیں۔

اس دن کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر ایک ریلی نکالی جائے گی جس میں وفاقی وزراء، اراکینِ پارلیمنٹ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ صبح نو بجے سائرن بجائے گئے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

اسی طرح چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

واضح رہے کہ یوم استحصال 5 اگست 2019 کو مودی سرکار کی طرف سے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35Aاے کی غیر آئینی تنسیخ کے خلاف احتجاج کے طور پر منایا جاتا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے یومِ استحصالِ کشمیر پر اپنے بیانات جاری کیے ہیں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار اور منصفانہ امن کا قیام تنازع جموں و کشمیر کے پرامن حل سے جڑا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔

صدر زرداری نے کہا کہ کشمیریوں کی بہادری،اورحقِ خود ارادیت کیلئے ان کی منصفانہ جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، آج بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات کو 7 برس مکمل ہو چکے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے کے آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کی مکروہ کوششوں کو مزید تیز کیا، مقبوضہ کشمیرمیں سیاسی قیادت کو دبانا،شہری آزادیوں پر قدغنیں، آزاد ذرائع ابلاغ پرپابندیاں باعث تشویش ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ تمام مشکلات کے باوجود کشمیری عوام کاحوصلہ، استقامت اور ثابت قدمی آج بھی غیرمتزلزل ہے، تنازع کشمیر جنوبی ایشیامیں امن واستحکام کیلئے سب سے بنیادی اور دیرینہ حل طلب مسئلہ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کو محض تشویش کے اظہار تک محدود رہنے کے بجائے تنازع کے منصفانہ دیرپا حل کیلئے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا، جموں و کشمیرکے تنازع کا منصفانہ اور پرامن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔

سونے اور چاندی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہکراچی: امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات پر متضاد اشاروں اور غیر یقینی ج...
05/08/2026

سونے اور چاندی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ

کراچی: امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات پر متضاد اشاروں اور غیر یقینی جغرافیائی سیاسی صورتحال سے عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے، چاندی کی طلب اور قیمتوں میں اضافے کا رحجان غالب ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 100ڈالر کے بڑے اضافے سے 4ہزار 155ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ سونے کی قیمت 10ہزار روپے کے بڑے اضافے سے 4لاکھ 37ہزار 936روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 8ہزار 573روپے کے اضافے سے 3لاکھ 75ہزار 459روپے کی سطح پر آگئی۔

دریں اثنا عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 2ڈالر 73سینٹس کے اضافے سے 61ڈالر 45سینٹس کی سطح پر آنے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 273روپے کے اضافے سے 6ہزار 624روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 235روپے کے اضافے سے 5ہزار 679روپے کی سطح پر آگئی۔

عبداللہ شفیق کا وہ کارنامہ جو گزشتہ 49 سال میں کوئی پاکستانی انجام نہ دے سکاپاکستان کے اوپنر عبداللہ شفیق نے ویسٹ انڈیز ...
05/08/2026

عبداللہ شفیق کا وہ کارنامہ جو گزشتہ 49 سال میں کوئی پاکستانی انجام نہ دے سکا

پاکستان کے اوپنر عبداللہ شفیق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں یادگار اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔

کوئینز پارک اوول میں تیسرے روز کھیل دوبارہ شروع ہوا تو کپتان بابر اعظم 84 اور عبداللہ شفیق 107 رنز کے ساتھ میدان میں اترے۔

پاکستان ٹیم 266 رنز دو وکٹوں کے نقصان سے 387 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس دوران عبداللہ شفیق 160 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

عبداللہ شفیق کی یہ 160 رنز کی اننگز نہ صرف پاکستان ٹیم کے لیے میچ میں اہم ثابت ہوئی بلکہ یہ تاریخی اہمیت بھی رکھتی ہے۔

وہ 49 سال بعد ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ کرکٹ میں 150 سے زائد رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔

اس سے قبل 1977 میں ماجد خان نے گیانا میں 167 رنز اسکور کیے تھے۔

پاکستان کی جانب سے بیرون ملک کھیلی گئیں 150 رنز سے زائد کی گزشتہ چار اننگز میں سے تین عبداللہ شفیق کے نام ہیں۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنالیے ہیں اور اسے پاکستان کے خلاف 60 رنز کی برتری حاصل ہے۔

پی ٹی آئی کی مینارِ پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد، متبادل جگہ سے متعلق ہدایت لے کرپیش ہونے کا حکملاہور ہائیکورٹ میں ...
05/08/2026

پی ٹی آئی کی مینارِ پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد، متبادل جگہ سے متعلق ہدایت لے کرپیش ہونے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی 5 اگست کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس مرزا وقاص رؤف نے پی ٹی آئی رہنما میاں عثمان اکرم کی درخواست پر سماعت کی۔

دورانِ سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مینارِ پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ جلسے کے لیے متبادل جگہ فراہم کر دی جائے، جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی نے متبادل جگہ کے لیے کوئی درخواست دائر نہیں کی۔

عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنر لاہور سے متبادل جگہ پر جلسے کی اجازت سے متعلق ہدایات لے کر آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔

آزادی کی منصفانہ اور جائز جدوجہد میں کشمیری عوام کے کاندھے سے کاندھا ملا کر کھڑے ہیں، مسلح افواجیوم استحصال کشمیر پر فیل...
05/08/2026

آزادی کی منصفانہ اور جائز جدوجہد میں کشمیری عوام کے کاندھے سے کاندھا ملا کر کھڑے ہیں، مسلح افواج

یوم استحصال کشمیر پر فیلڈ مارشل عاصم منیر ،نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، ائیر چیف مارشل ظہیر بابر سدھواور افواج پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افواج پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر لوگوں کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کی مستقل حمایت کا اعادہ کرتی ہیں جبکہ بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیرپر غیر قانونی قبضہ، فوجی محاصرے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اورآبادیاتی ساخت کو تبدیل کرنے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کے اشتعال انگیز بیان بازی اور جنگجوانہ اقدامات علاقائی عدم استحکام کو بڑھاوا دینے اور انسانی مصائب کو دائمی بنانے کا کام کرتے ہیں، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کشمیری عوام کی امنگوں اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کے منصفانہ اور پرامن حل سے اندرونی طور پر جڑا ہوا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج مقبوضہ کشمیرکے شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مسلح افواج نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آزادی کی منصفانہ اور جائز جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملا کر کھڑے ہیں۔

عالمی چپ مارکیٹ میں مہنگائی، پاکستان میں بھی موبائل فون کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ اسلام آباد: عالمی سیمی کنڈکٹر اور اسمار...
05/08/2026

عالمی چپ مارکیٹ میں مہنگائی، پاکستان میں بھی موبائل فون کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

اسلام آباد: عالمی سیمی کنڈکٹر اور اسمارٹ فون چپ مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی لاگت کے باعث پاکستان میں بھی موبائل فون کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ صنعتی ذرائع کے مطابق مصنوعی ذہانت (AI) کے لیے استعمال ہونے والے جدید ڈیٹا سینٹرز کی بڑھتی ہوئی طلب، میموری چپس، ویفر مینوفیکچرنگ، پیکجنگ اور دیگر اہم الیکٹرانک پرزہ جات کی قیمتوں میں اضافے نے اسمارٹ فون چپس کی لاگت میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ اس اضافے کے اثرات دنیا بھر کی موبائل صنعت پر مرتب ہو رہے ہیں۔ بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق دنیا کی بڑی موبائل چپ ساز کمپنی Qualcomm نے اپنے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ مختلف چپس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

05/08/2026

How to Track Gujrat Electric Bus Live | Green Electro App Guide

Address

Gujrat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RADIO AWAZ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to RADIO AWAZ:

Shortcuts

Share

Category