Kunjah Press Club

Kunjah Press Club Welcome to Kunjah Press Club, your trusted source for news and updates. Stay informed, stay ahead!

قلم سے وابستہ سچائی کے علمبرداروں پر جھوٹے مقدمات کا اندراج، حکومتی اداروں کی ذہنی شکست اور اخلاقی دیوالیہ پن کی عکاسی ک...
28/07/2025

قلم سے وابستہ سچائی کے علمبرداروں پر جھوٹے مقدمات کا اندراج، حکومتی اداروں کی ذہنی شکست اور اخلاقی دیوالیہ پن کی عکاسی کرتا ہے۔
چوہدری ساجد دلشاد
سابق سینئر مشیر وزیراعلیٰ پنجاب

28/07/2025
واشنگٹن: امریکی اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اپنے سابق اتحادی اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مس...
02/07/2025

واشنگٹن: امریکی اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اپنے سابق اتحادی اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو امریکا سے ڈیپورٹ کرنے پر غور کررہے ہیں۔

فلوریڈا میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ ٹیکس بل کی مخالفت پر ایلون مسک کو ڈیپورٹ کریں گے جس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ مجھے نہیں پتا، ہم اسے دیکھیں گے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایلون مسک پریشان ہیں کہ انہوں نے الیکٹرک وہیکل مینڈیٹ کھودیا، ایلون مسک مزید بھی بہت کچھ کھوسکتے ہیں، امید ہے اخراجات کابل ہم پاس کروالیں گے۔

خیال رہے کہ دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی پیدائش جنوبی افریقا کی ہے، ایلون مسک ری پبلکن ٹیکس بل کے کھلے عام مخالف ہیں، ری پبلکن ٹیکس بل کی بدولت الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری پرکنزیومر کریڈٹ ختم ہوجائے گا۔

امریکی اخبار کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی فروخت کی بڑی وجہ کنزیومر کریڈٹ کی دستیابی ہے۔

ایلون مسک الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی بڑی کمپنی ٹیسلا کے بھی مالک ہیں۔

ایس ڈی او گیپکوسب ڈویژن کنجاہ عمران لیاقت وڑائچ کی پریس ریلیز کے مطابق 04جون 2025ء بروزبدھ کوبوجہ مینٹینیس منگووال غربی ...
03/06/2025

ایس ڈی او گیپکوسب ڈویژن کنجاہ عمران لیاقت وڑائچ کی پریس ریلیز کے مطابق 04جون 2025ء بروزبدھ کوبوجہ مینٹینیس منگووال غربی گریڈاسٹیشن سے نکلنے والے تمام فیڈرزجن میں کنجاہ فیڈر،کنجاہ غازی فیڈر،منگووال فیڈر،جھیورانوالی فیڈر،پاک وگھہ فیڈر،کنگ فیڈر،مچھیانہ فیڈر،فاروقی ملز فیڈرصبح09بجے سے لیکر شام 05بجے تک بند رہیں گے۔

ظلم کی انتہاخون سفید ہو گیا۔ کنجاہ کے نواحی گائوں بگنہ میں ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل یاسر نامی شخص نے تقریباً 2ماہ قبل اپنے...
13/05/2025

ظلم کی انتہاخون سفید ہو گیا۔ کنجاہ کے نواحی گائوں بگنہ میں ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل یاسر نامی شخص نے تقریباً 2ماہ قبل اپنے حقیقی بھائی مظہر کے بیٹے کو قتل کیا تھا اب اس نے اپنے دوسرے بھائی اظہر کے اکلوتے نوجوان بیٹے حسنین اظہر کو قتل کر دیا ۔ جبکہ ڈنگہ پولیس ابھی تک ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔

Address

Gujrat
50620

Telephone

+923009622586

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kunjah Press Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kunjah Press Club:

Share