New updates

New updates PMLN

22/10/2024

انشاللہ! جسٹس یحی آفریدی

22/10/2024

نئے چیف جسٹس کی تقرری کے لیے تجویز کردہ ناموں میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، اور جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہیں۔

26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد، اس تقرری کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا۔ موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ سے تین دن قبل نئے چیف جسٹس کا تقرر کیا جائے گا۔

چوہدری ندیم اختر ملہی کا دریائے چناب کی ریت کا ٹھیکہ کینسل نوٹیفیکشن جاری ڈی جی مائنز اینڈ منرلز پنجاب نے 3 اکتوبر کو در...
22/10/2024

چوہدری ندیم اختر ملہی کا دریائے چناب کی ریت کا ٹھیکہ کینسل نوٹیفیکشن جاری
ڈی جی مائنز اینڈ منرلز پنجاب نے 3 اکتوبر کو دریائے چناب کی ریت کا ٹھیکہ 18 کروڑ 7 لاکھ 60 ہزار میں حاصل کرنے والے والے چوہدری ندیم اختر ملہی کا ٹھیکہ کینسل کر کے نوٹیفکیشن جاری کردیا
ڈی جی مائنز اینڈ منرلز پنجاب نے 13 اکتوبر کو رول 201 پنجاب مائنز کنسیشن رولز 2002 کے تحت ٹھیکہ کینسل کیا اسی حکم کی رو سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز سیالکوٹ/سیکرٹری ڈسڑکٹ آکشن کمیٹی نے چوہدری موسی ندیم ملہی کے نام لیٹر جاری کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ آپ اپنی نیلامی رقم کا جمع کروایا ہوا 1/4 وصول کرلیں آپ کا ٹھیکہ بحکم ڈی جی پنجاب مائنز اینڈ منرلز لاہور منسوخ کردیا گیا ہے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ذہنی سکون اور مثبت خیالات متوازن زندگی کی بنیاد ہیں۔ عالمی یوم ذہنی صحت پر ا...
11/10/2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ذہنی سکون اور مثبت خیالات متوازن زندگی کی بنیاد ہیں۔ عالمی یوم ذہنی صحت پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ذہنی مسائل کا سامنا کرنے والے معاشرتی بے حسی کی بجائے توجہ اور محبت کے حقدار ہیں، ذہنی صحت ہی سکونِ دل کی کلید ہے، بد قسمتی سے ذہنی صحت کے عوامل کو اکثر نظرانداز کر دیا جاتا ہے، ذہنی مسائل کو سنجیدہ نہ لینے سے لوگ خاموشی سے تکلیف سہتے ہیں، ذہنی بیماری کا علاج جسمانی بیماری کی طرح ضروری امر ہے، پنجاب میں ذہنی صحت کے لئے درکار سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اپنے اردگرد کے لوگوں کا خیال رکھیں، ان کے احساسات کو سمجھیں اور انہیں یقین دلائیں کہ وہ تنہا نہیں، ایسا معاشرہ بنانا چاہتے ہیں جہاں ہر شخص ذہنی سکون سے بھرپور زندگی گزار سکے۔

پنجاب پولیس  تھانہ صدر کھاریاں نے مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کو گرفتار کر لیا۔5بکریاں اور ایک بھینس برآمد  تفص...
11/10/2024

پنجاب پولیس تھانہ صدر کھاریاں نے مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کو گرفتار کر لیا۔
5بکریاں اور ایک بھینس برآمد

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کرائم فری پنجاب کے تحت ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت پولیس کی چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔
اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں انسپکٹر لیاقت حسین اور ان کی ٹیم ASIعابد حسین معہ دیگر ملازمین نے مویشی چور وں کے خلاف خصوصی آپریشن کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ محمد لطیف سکنہ دھوریہ 2۔ جنید خادم سکنہ ملکہ شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے دوران تفتیش 12لاکھ روپے مالیت کے مویشی برآمد ہوئے۔ جن میں 5بکریاں اور ایک راس بھینس شامل ہیں۔ ملزمان سے برآمد شدہ مال مسروقہ حقیقی مالکان کے حوالے کردیا گیا ہے۔ جبکہ ملزما ن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ترجمان گجرات پولیس۔

نجی کمپنی کے مینیجر اور ڈرائیور کاقاتل مدعی مقدمہ نکلا۔  تفصیلات کے مطابق مورخہ 02.10.24کو تھانہ رحمانیہ پولیس کوعثمان ع...
10/10/2024

نجی کمپنی کے مینیجر اور ڈرائیور کاقاتل مدعی مقدمہ نکلا۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 02.10.24کو تھانہ رحمانیہ پولیس کوعثمان علی بٹ سکنہ محلہ چوہدری پارک لاہورحال مقیم کھاریاں نے اطلاع دی کہ اسکے خالہ زاد بھائی وبزنس پارٹنر مسمی شیراز سرور کو نا معلوم اافراد نے اغواء کر لیا ہے۔ اطلاع موصول ہونے پر تھانہ رحمانیہ پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا،جبکہ اسی دن مورخہ 02.10.24 کوتھانہ رحمانیہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ وینس بن نزدجی ٹی روڈ پر ایک ڈیڈ باڈی پڑی ہوئی ہے۔جس کی شناخت دانش سرور کے نام سے ہوئی جو بعد ازاں پتا چلا کہ اغواہونے والے شیراز سرور کا ڈرائیور تھا۔
اطلاع موصول ہونے پر تھانہ رحمانیہ پولیس نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ماہرین کے ہمراہ کرائم سین سے شواہد اکٹھے کئے اور مقتول دانش سرور کے بھائی عاصم سرور کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ نے اغوا اور اس اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کرنے اور اس کے اصل محرکات کو سامنے لانے کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن مہر محمد ریاض ناز کی سربراہی اورڈی ایس پی لالہ موسی سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیر نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ انسپکٹر محمد ریاض، SI شرجیل اسلم اور دیگر پولیس افسران اور آئی ٹی کے ماہرین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ تفتیشی ٹیم نے مختلف زاویوں سے مقدمہ کی تفتیش شروع کردی۔ جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد بھی حاصل کی گئی۔
دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ ملزم عثمان علی بٹ (مدعی مقدمہ)نے اپنی دوسری بیوی مسماۃ صباء کے ہمراہ ملکرمورخہ 01.10.2024 کو مغوی شیراز سرور جو کہ اسکا سگا خالہ زادبھائی و بزنس پارٹنر تھا، جس کو گھر بلا کر بذریعہ فائر قتل کر دیا اوراسکی نعش قریبی ایک خالی مکان میں چھپا دی،جو نعش کوگڑھا کھود کر دفنانا چاہتا تھا۔ جبکہ اسی روز مورخہ 01.10.2024 کوملزم عثمان علی بٹ نے ہمراہ اپنی دوسری بیوی مسماۃ صباء مقتول دانش سرور کونجی کمپنی جس میں مقتول ملازمت کرتا تھاکے باہر سے اپنی گاڑی میں بٹھایا اوروینس بن پرلے جا کر بذریعہ فائر قتل کر دیا۔ مقتول شیراز سرور بٹ اور مقتول دانش سروردونوں کے درمیان ان دنوں اختلافات چل رہے تھے، ملزم عثمان علی بٹ جو کہ مقتول شیراز سرور بٹ کا سگا خالہ زاد بھائی وبزنس پارٹنر تھا،جس نے دو سال قبل دوسری شادی کر رکھی تھی جو اخراجات میں اضافے کی بنا پرملزم عثمان علی بٹ نے بزنس میں فراڈ کرنا شروع کر دیاتھا۔ جس پرمقتول شیرازسرور اورملزم عثمان علی کے درمیان بزنس کے آڈٹ پر اختلاف پیدا ہو گئے، جس پر ملزم عثمان علی نے مقتول شیرازسرور سے پیچھا چھڑوانے کے لیے اور بزنس ہتھیانے کی غرض سے اپنی بیوی مسماۃ صباء بی بی کے ساتھ پلاننگ کی کہ، شیرازسرور کو قتل کرکے اسکی نعش چھپا دیں گے اور اسکے اغواء کا مقدمہ درج کروائیں گے اور دانش سرورکو قتل کرکے قتل کا الزام مقتول شیراز سرور پر لگا دیں گے۔
تاہم اسی دوران پولیس ٹیم نے انتھک محنت اورپیشہ وارانہ حلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صرف ایک ہفتہ کے اندرہی دوہرے/ اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کر لیااور شاطراور سفاک ملزم عثمان علی بٹ کو گرفتار کر لیا۔تفتیش مقدمہ جاری ہے۔ترجمان گجرات پولیس

10/10/2024
،پاکستان پوسٹ کے 15 پوسٹ آفس بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ۔نوٹیفیکشن کے مطابق خسارے کا سامنا کرنے والے 15 پوسٹ آفس بند ک...
10/10/2024

،پاکستان پوسٹ کے 15 پوسٹ آفس بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ۔نوٹیفیکشن کے مطابق خسارے کا سامنا کرنے والے 15 پوسٹ آفس بند کرنے کے احکامات جاری، بند کئے گئے کراچی میں پوسٹ آفس میں نائٹ پوسٹ آفس بھی شامل ہیں،ضلع جنوبی کے5،ضلع وسطی کے 3 ،ضلع شرقی کے 6اور ضلع غربی کا ایک پوسٹ آفس بند کر دیا گیا،شیرشاہ کالونی پوسٹ آفس ، لی کوارٹر پوسٹ آفس ،بیچ لگثری پوسٹ آفس کو بند کر دیا گیا،بیچ لگثری ہوٹل نائٹ پوسٹ آفس ، جے ایم پی سی نائٹ پوسٹ آفس ،مومن آباد نائٹ پوسٹ کو بند کر دیا گیا۔ بحریہ ٹاؤن نائٹ پوسٹ آفس ،سمن آباد نائٹ پوسٹ آفس ،اعظم بستی پوسٹ آفس ،اختر کالونی پوسٹ آفس کو بند کر دیا گیا،قیوم آباد پوسٹ آفس ،قیوم آباد نائٹ پوسٹ آفس ،کاٹی پوسٹ آفس ،کاٹی نائٹ پوسٹ آفس ،اور اسلامک سینٹر پوسٹ آفس کو بند کر دیا گیا۔ بند ہونے والے پوسٹ آفس کے گریڈ 1 سے 10 تک کے ملازمین کو صلاحیت کے مطابق دیگر پوسٹ آفس تعینات کیا جائے گا۔

10/10/2024

‏سماج کے لیے لڑو لڑ نہیں سکتے تو لکھو,
لکھ نہیں سکتے تو بولو ,بول نہیں سکتے
تو جو لڑ ، بول اور لکھ رہے ہیں ان کی مدد کرو ,
اگر مدد بھی نہیں کرسکتے تو ,
انکے حوصلوں کو گرنے مت دو کیونکہ وہ آپ کے حصے کی جنگ لڑ رہے ہیں.

09/10/2024

نہ جانے کونسی مجبوریوں کا قیدی ہو
وہ ساتھ چھوڑ گیا ہے تو بے وفا نہ کہو

09/10/2024

یہ ٹوٹ کے بِکھرا ہے کہ ٹوٹا ہے بِکھر کے
ہم دِل کی تباہی کا سبب ڈُھونڈ رہے ہیں

09/10/2024

ہم ہیں وہ محرومِ تمنا کہ بھری دنیا میں
اپنے حصے کی محبّت بھی نہیں کر پائے

قاضی فائز عیسیٰ ۔۔ پاکستان جیسے ملک میں تحریک  انصاف اور TLP کے شدت پسند کارکنوں کے ہوتے ہوئے مذہبی نوعیت کے حساس کیس می...
27/09/2024

قاضی فائز عیسیٰ ۔۔ پاکستان جیسے ملک میں تحریک انصاف اور TLP کے شدت پسند کارکنوں کے ہوتے ہوئے مذہبی نوعیت کے حساس کیس میں فیصلہ کرنے کے 2 دن بعد بھی بغیر کسی سیکیوٹری کے آزادانہ طور پر مارکیٹ میں گھومتا ہے قاضی بھی ثاقب نثار کھوسہ گلزار اور بندیال کی طرح 5 گاڑیوں کے پروٹوکول میں گھومتا تو کسی کو جرات بھی نہ ہوتی کہ تضحیک کی نیت سے اس طرح کی ویڈیو بنائے اگر ویڈیو بناتے بھی تو ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی اہلکار اس ویڈیو بنانے والے کے ساتھ وہ سلوک کرتے اسکی 7 نسلیں یاد رکھتیں۔
قاضی کی شخصیت باقی ججز سے مختلف ہے قاضی بھی چاہے تو باقی چیف جسٹسز کی طرح 5 سرکاری گاڑیوں کے پروٹوکول میں 15 پولیس اہلکاروں کے ساتھ گھوم سکتا ہے یہ پروٹوکول قانونی طور پر ان کو حاصل ہے مگر وہ اس طرح کے شاہی پروٹوکول کے استعمال کے سخت خلاف ہے وہ قومی خزانے پر شاہی پروٹوکول استعمال کر کے بوجھ ڈالنا نہیں چاہتا.

پنجاب پولیس کے 110 سب انسپکٹرز کے لئے خوشخبری،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے محکمہ میں ترقیوں کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہ...
24/09/2024

پنجاب پولیس کے 110 سب انسپکٹرز کے لئے خوشخبری،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے محکمہ میں ترقیوں کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے، میرٹ اور سنیارٹی پر پورا اترنے والے 110 سب انسپکٹرز کوانسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی، نوٹیفکیشن جاری۔ آئی جی پنجاب کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے افسران کو مبارکباد۔
ترقی پانے والے افسران پاکستانیوں کی بے لوث خدمت اور پاکستان کی بے خوف حفاظت کریں، ترقیوں کا سلسلہ اسی طرح بلا تعطل جاری رہے گا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

ماہ ربیع الاول 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیایکم ربیع الاول 1446 ہجری بمطابق 6 ستمبر 2024  جمعہ کو ہوگی 12 ربیع الاول ۱۳...
05/09/2024

ماہ ربیع الاول 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا

یکم ربیع الاول 1446 ہجری بمطابق 6 ستمبر 2024 جمعہ کو ہوگی 12 ربیع الاول ۱۳۲ھ بمطابق 17 ستمبر 2024ء بروز منگل کو ہوگی

اسلام آباد (پ ر) ماہ ربیع الاول 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولا نا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت زونل رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس بمقام وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کو ہسار کمپلیکس پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا اجلاس میں رابطہ کے فرائض ڈائریکٹر جنرل وزارت مذہبی امور پاکستان سید مشاہد حسین خالد نے جبکہ فنی معاونت کیلئے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین محکمہ موسمیات سے چیف میٹ ڈاکٹر سردار سرفراز اور محکمہ سپارکو سے غلام مرتضی ٹیلی فون پر اپنی خدمات سرانجام دیں، مرکزی وزوئل رؤیت ہلال کمیٹی اسلام آباد کے ممبران میں مفتی ضمیر احمد ساجد، مفتی محمد اقبال نعیمی مفتی عبد السلام جلالی ، مولانا ابو بکر صدیق ، مولانا ہارون الرشید بالا کوئی ، علامہ سجاد حسین جواد نقوی، پیر محمد ممتاز احمد ضیاء نظامی و دیگر حضرات علماء کرام میں پیرسید عمر فاروق شاہ مولانا عابد اسرار، حافظ عتیق اللہ مہر مولانا پیر بلال گولڑوی اور سید غلام حسین گیلانی شامل تھے اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز لاہور، کوئٹہ، پشاور، کراچی میں منعقد ہوئے جس مرکزی وز وقل رؤیت ہلال کمیٹیوں کے ممبران اور فنی ماہرین نے شرکت کی ، مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی رویت ہلال پاکستان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود رہا اور کچھ مقامات پر مطلع صاف بھی ہا، پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اور عدم رؤیت رہی، لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ کم ربیع الاول 1446 ھ بمطابق 6 ستمبر 2024 ء بروز جمعہ کو ہوگی اور ان شاء اللہ 12 ربیع الاول 1446 ھ بمطابق 17 ستمبر 2024ء بروز منگل کو ہوگی ، اجلاس کے آخر میں عالم اسلام کے اتحاد، حرمین شریفین کے تحفظ، ملک پاکستان کی سلامتی و استحکام کمیٹی خوشحالی ، اتحاد و وحدت، مقبوضہ کشمیر اور غزہ و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

غلام مصطفٰی گیلانی کو ایس پی انویسٹیگیشن علامہ اقبال ٹاون لاہور تعینات کردیا گیا.
03/09/2024

غلام مصطفٰی گیلانی کو ایس پی انویسٹیگیشن علامہ اقبال ٹاون لاہور تعینات کردیا گیا.

*جناب مستنصر عطاء باجوہ صاحب ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) گجرات*شکریہ / شکریہ / شکریہ آج مورخہ 31 اگست 2024 بروز ہفتہ ضلع ...
31/08/2024

*جناب مستنصر عطاء باجوہ صاحب ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) گجرات*
شکریہ / شکریہ / شکریہ

آج مورخہ 31 اگست 2024 بروز ہفتہ ضلع گجرات کی مختلف اساتذہ تنظیموں کے قائدین نے DPO گجرات مستنصر عطاء باجوہ صاحب کا اساتذہ گجرات کی تکریم میں جاری کردہ لیٹر پر انکے آفس میں انکا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
اساتذہ قائدین کی سربراہی جناب اختر شاہد چوہدری (چیئرمین SES ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات) نے کی۔ دیگر قائدین میں چوہدری طارق وڑائچ (صدر SES ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات) ، صغیر احمد بٹ (سینئیر نائب صدر SES ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات) ، مقدس علی اکبر (نائب صدر SES ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات) ، چوہدری خالد (SES ٹیچرز ایسوسی ایشن) ، چوہدری علی ثقلین گجر (چیئرمین پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات) ، چوہدری خرم شہزاد (جنرل سیکرٹری پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات) ، خاور ضیاء الاسلام (صدر انگلش ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات) ، چوہدری عبد الرحمن طارق شامل تھے۔

اس موقع پر محترم اساتذہ قائدین نے جناب DPO گجرات مستنصر عطاء باجوہ صاحب کا اساتذہ کی تکریم کے لیے خصوصی آرڈر جاری کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔
جناب DPO صاحب کا کہنا تھا کہ اساتذہ معمار قوم ہوتے ہیں اور بلاشبہ ہمارے اساتذہ عزت و تکریم کے قابل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام تھانہ جات و دفاتر کو ہدایت کی جاتی ہے کہ جب بھی کوئی استاد اپنے جائز کام کے لیے تشریف لائیں تو انہیں انتہائی احترام سے پیش آئیں۔ اس سے معاشرے میں اساتذہ کے مقام کو اجاگر کیا جا سکتا ہے۔

Address

First
Gujrat
50700

Telephone

03130773117

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when New updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share