Global Press International

Global Press International GPI NEWS HD is news agency established to supply news reports to news organizations: newspapers, ma

GPI NEWS HD is news agency established to supply news reports to news organizations: newspapers, magazines, and radio and television broadcasters. Head Office Flate #2 Munair Pagganwala Plaza Prince Chowk Gujrat Pakistan
00923156217086

15/11/2023
13/11/2023
07/11/2023

گجرات(جی پی آئی) سموگ کی صورتحال کی وجہ سے لاہور ڈویژن، گوجرانوالہ، حافظ آباد میں 4روز کے لئے ماحولیاتی اور ہیلتھ ایمرجنسی نافذکر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج وزیر اعلیٰ آفس میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور ڈویژن، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے9نومبر کوسرکاری چھٹی ہے، جمعہ کو بھی تعطیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہفتہ، اتواربھی چھٹی ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ماحولیاتی اور ہیلتھ ایمرجنسی کے دوران تعلیمی ادارے، سرکاری و نجی دفاتر، سینما، پارکس اورریسٹورنٹ بند رہیں گے جبکہ مارکیٹیں ہفتے کو بند رکھی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ شادی ہال، بیکریاں،فارمیسی، پبلک ٹرانسپورٹ اور کنسٹرکشن بند نہیں ہوگی۔فیکٹریاں بند نہیں کررہے تاکہ مزدور کا چولہا جلتا رہے۔ لاہور کی زمین کو ماحولیاتی ریسٹ کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سموگ کسی کے لئے بھی اچھی چیز نہیں، بچاؤ اور سدباب ضروری ہے۔ اس کی وجہ سے بچوں اور بزرگوں کو سانس اور آنکھوں کے امراض لاحق ہو رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کابینہ کمیٹی برائے ماحولیات / سموگ میں ماہرین ماحولیات اور صحت کی سفارشات کی روزشنی میں فیصلے کیے گئے ہیں۔سموگ سے متعلق اجلاس میں 10نومبر کو چھٹی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہفتے کے دن مارکیٹیں بند رہیں گئی، جمعہ کو مارکیٹیں بند کرنے کے بارے میں تاجروں سے مشاورت کی جائے گی۔ 4دن سرگرمیاں معطل کرنے کے فیصلوں کا مقصد سموگ کے لیول کو کم کرنا ہے۔میری اپیل ہے کہ بچے اور بزرگ ماسک ضرور پہنیں۔چھٹی کا فیصلہ عارضی ہے صرف اسی ہفتے کیلئے نافذ العمل ہوگا۔ ماحولیاتی ایمرجنسی کے تحت ناگزیر فیصلے کیے جار ہے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ انڈیا میں پاکستان سے 4گنا زیادہ فصلوں کی باقیات جلائی جاتی ہیں، جس سے سموگ بڑھتی ہے۔ سرحد پار فصلوں کی باقیات جلانے کا براہ راست اثر ہم پر پڑ رہا ہے۔ بھارت کے شہر دہلی میں بھی چھٹی اور دیگر فیصلے کئے گئے تو سموگ کے صورتحال میں بہتری آئی۔ صوبائی وزراء، عامر میر، بلال افضل، ڈاکٹر جاوید اکرم، منصور قادر، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سی سی پی او، اور کمشنر لاہور بھی اس موقع پر موجود تھے..........
گجرات(جی پی آئی) سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث زماں نور پور ڈھینڈہ شریف صاحبزادہ پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی کے چھوٹے بھائی صاحبزادہ حافظ پیر سید صباحت حسین شاہ ترمذی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم ہر دلعزیز شخصیت تھے۔مرحوم کی نماز جنازہ آستانہ عالیہ غوث زماں نور پور ڈھینڈہ شریف نزد کڑیانوالہ میں اد اکی گئی۔نماز جنازہ میں سادات کرام،مشائخ عظام، عقیدت مندوں اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی نماز جنازہ عالمی مبلغ اسلام سجادہ نشین آستانہ عالیہ علی پور سیداں شریف صاحبزادہ حافظ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے پڑھائی اور اجتماعی دعا کرا ئی نماز جنازہ میں ہر آنکھ آشک بار تھی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث زماں نور پور ڈھینڈہ شریف صاحبزادہ پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی صبر و استقامت سے دوسروں کو صبر کی تلقین کر تے رہے نماز جنازہ میں صاحبزادہ پیر سید نور حسین شاہ گجراتی،پیر حافظ سید نذر حسین شاہ،صاحبزادہ پیر سید اسرارالحسن شاہ سروری قادری،صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی،صاحبزادہ پیر سید آل احمد شاہ سوہدرہ شریف،پیر سید علی حسین شاہ،پیر سید شاہد ظہور شاہ اٹلی، سید شعبان طاہر،سید برکات ظہو شاہ نصیب آباد،صاحبزادہ پیر سید عتیق الرحمان بوکن شریف،حاجی امجد ماجرہ شمالی،سابق ایم پی اے چوہدری شجاعت اجنالہ،عبد الحمید بٹ،پروفیسر آصف ہزاروی،شہزاد مجید بھٹی اٹلی،میاں جمال صفدر، ارشد شاہ اٹلی،حافظ جاوید وارثی اٹلی،خاور بشیر بٹ،سید الیاس شاہ، نقیب محفل عابد خیال،عامر شہزاد زرگر،نصیر بٹ،امجد بٹ،عمر چھالے شریف،مولوی فدا حسین،تبسم احمد،عرفان آرٹسٹ،فیضان احمد،چوہدری منورحاجی اسحاق،صاحبزادہ عبد المصطفےٰ سیالوی،ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ودیگر اہم شحصیات نے شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث زماں نور پور ڈھینڈہ شریف صاحبزادہ پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی کے چھوٹے بھائی صاحبزادہ حافظ پیر سید صباحت حسین شاہ ترمذی کی نماز جنازہ کے موقع پر آستانہ عالیہ غوث زمان ڈھینڈہ شریف کے خادمین وعقیدت مند نماز جنازہ کے انتظامات میں مصروف رہے
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث زماں نور پور ڈھینڈہ شریف صاحبزادہ پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی کے چھوٹے بھائی صاحبزادہ حافظ پیر سید صباحت حسین شاہ ترمذی کے ایصال ثواب کے لئے ختم قل کی محفل بروز جمعرات صبح دس بجے منعقد ہو گی اور ٹھیک 12 دعا کی جائے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) معروف ثنا خوان مصطفی قاری غلام سرور نقشبندی نے اپنی رہائش مرزا ہاؤس محلہ عثمان پورہ ریلوے اسٹیشن گجرات میں سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم برائے ایصال ثواب والدین کا انعقاد کیا محفل پاک کی صدارت پیر و مرشد صاحبزادہ مستنصر مجاہد صدیق نقشبندی سجادہ نشین استانہ عالیہ گلزار مدینہ نے فرمائی۔ محفل پاک کا باقاعدہ اغاز ختم خواجگان اور تلاوت قران پاک سے ہوا ختم خواجگان پیر صاحب نے پڑھایا۔شجرہ شریف محمد عاصم نقشبندی اور جنید نقشبندی نے پڑھا۔نعت خواں حضرات نے اپنے اپنے انداز میں حضور کی بارگاہ میں نظرانہ عقیدت پیش کیا۔جس میں حافظ ابوبکر اقبال۔قاری وسیم عباس۔محمد اقبال۔ثنا اللہ۔غلام مصطفی۔عمران شاکر۔سید شاہ زیب شاہ۔قاری غلام سرور نقشبندی۔محمد عاصم نقشبندی۔جنید نقشبندی۔حافظ بلال۔قاری محمد شعیب امام جامع مسجد شہنشاہ ولایت۔اور غضنفرچشتی نے ہدیہ نعت پیش کی۔ختم شریف قاری فرمان علی جامعہ مسجد عثمانیہ محلہ عثمان پورہ نے پڑھا۔علاقہ کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی جس میں چیئرمین عثمان نصر اللہ کھوکھر۔چوہدری انصر محمود کونسلر۔حاجی لال منیر۔عامر جاوید۔حا جی ملک ارشد محمود۔ملک محمد حنیف۔قاسم شہزاد پاک ارمی۔ڈاکٹر خالد محمود۔حاجی طارق محمود۔عبدالحلیم مرزا۔مرزا محمد نعیم۔ ڈاکٹر محمد اقبال ٹی ایم اے۔ڈاکٹر محمد منیر۔سعید احمد کریانہ سٹور۔محمود الحسن مجددی۔چوہدری مختار احمد حافظ افتخار محمود کے علاوہ گجرات شہر سے سیاسی سماجی اور مذہبی رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ڈاکٹر محمد اقبال کھوکھر۔ ڈاکٹر رزاق غفاری جی پی ائی۔حاجی محمد اعظم۔شازیب ارشد۔ڈاکٹر خالد محمود۔طارق محمود۔عبداللہ انعام۔سید ارشد حسین شاہ ٹی ایم اے۔نے بھی شرکت کی۔پیر صاحب جب قاری غلام سرور نقشبندی کی رہائش مرزا ہاؤس پہنچے تو گلی میں قاری صاحب ان کے بیٹے صاحبزادہ مرزا رضوان سرور اور ان کے ساتھیوں نے پھولوں کی مالا پہنا کر پیر صاحب کا استقبال کیا۔محفل کے اختتام پر صلوۃ و سلام پیش کیا گیا محفل کے اخر میں لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا تھا۔محفل کے اختتام پر پیر صاحب نے دعا خیر فرمائی قاری صاحب کے والدین اور ان کے بیٹے مرزا عثمان سرور اور دیگر عزیز و اقارب فوت شدگان کو ایصال ثواب کیا گیا بالخصوص فلسطین کے مسلمان بھائیوں کے لیے دعا فرمائی گئی اللہ تعالی اپنے غیب کے خزانوں سے فلسطین بھائیوں کی مدد فرمائے اور جو زخمی ہیں اللہ تعالی انہیں شفائے کاملہ عطا فرمائے قاری غلام سرور نقشبندی اور مرزا رضوان سرور نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Address

Gujrat
50700

Telephone

+923156217086

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Global Press International posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Our Story

Global Press International is news agency established to supply news reports to news organizations: newspapers, magazines, and radio and television broadcasters.

Nearby media companies


Other Media/News Companies in Gujrat

Show All