Qasba SherGarh

Qasba SherGarh Asslamo Alaikum

Welcome to My Page
You Can Watch on This Page Naats Sharif
Islamic video

جنوبی ایشیا اس وقت شدید اور غیر معمولی گرمی کی لہر کا سامنا کر رہا ہے، جو ماحولیاتی تبدیلی کا ایک واضح ثبوت ہے۔ پاکستان،...
11/06/2025

جنوبی ایشیا اس وقت شدید اور غیر معمولی گرمی کی لہر کا سامنا کر رہا ہے، جو ماحولیاتی تبدیلی کا ایک واضح ثبوت ہے۔ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، میانمار اور افغانستان میں درجہ حرارت معمول سے 10 سے 20 فیصد تک زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بھارت کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 47.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے، جبکہ پاکستان کے شہروں سکھر، دادو اور سبی میں گرمی 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گئی ہے۔ یہ حدت نہ صرف انسانی صحت کے لیے خطرناک ہے بلکہ فصلوں، پانی کی قلت اور بجلی کے نظام پر بھی منفی اثرات ڈال رہی ہے۔

ایسے حالات میں ہمیں فوری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے، جن میں سب سے آسان، قدرتی اور پائیدار حل "درخت لگانا" ہے۔

درخت گرمی کم کرنے میں کیسے مدد دیتے ہیں؟
🌳 درخت سایہ فراہم کرتے ہیں، جس سے شہری علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی آتی ہے۔

💨 درخت ہوا کو صاف کرتے ہیں اور فضا میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کرکے آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔

💧 درخت زیرِ زمین پانی کے ذخائر کو محفوظ رکھتے ہیں اور زمینی نمی کو برقرار رکھتے ہیں۔

🌿 درختوں کی موجودگی زمین کے درجہ حرارت کو کم کرتی ہے اور ماحولیاتی توازن کو بہتر بناتی ہے۔

ہماری ذمہ داری:
اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اجتماعی طور پر ماحول کے تحفظ کے لیے قدم اٹھائیں۔
✅ ہر فرد سال میں کم از کم ایک درخت ضرور لگائے۔
✅ گھروں، سکولوں، دفاتر اور گلی محلوں میں پودے لگائیں۔
✅ موجودہ درختوں کا تحفظ کریں اور ان کی نگہداشت کریں۔

اگر ہم آج درخت نہیں لگائیں گے، تو آنے والی نسلیں صرف گرمی اور خشک زمین کا سامنا کریں گی۔ آئیے مل کر زمین کو ٹھنڈا کرنے کی شروعات کریں — ایک درخت لگا کر۔

#درخت #درختکاری

پبلک میسج درخت لگائیں زندگی بچائیںپاکستان کے گرم ترین علاقے آئندہ 7 سالوں کے بعد رہنے کے قابل نہیں رہیں گےوقت حاضر کی اہ...
10/06/2025

پبلک میسج
درخت لگائیں زندگی بچائیں
پاکستان کے گرم ترین علاقے آئندہ 7 سالوں کے بعد رہنے کے قابل نہیں رہیں گے
وقت حاضر کی اہم ضرورت
ایک فردایک درخت
درخت زندگی ہیں درخت ایک قیمتی سرمایہ ہیں
درخت لگائیں زندگی بچائیں

05/06/2025

Today's Best Video 💚💚🌹🕋

جب سپین میں چھری اور نیزوں سے ہزاروں بیل ہلاک ہوجاتے ہیں....... اور اذیت دیتے ہوئے کہتے ہیں ،  "یہ توکھیل ہے!   اور جب ڈ...
30/05/2025

جب سپین میں چھری اور نیزوں سے ہزاروں بیل ہلاک ہوجاتے ہیں.......
اور اذیت دیتے ہوئے کہتے ہیں ،
"یہ توکھیل ہے! اور جب ڈینمارک میں ہر سال سیکڑوں افراد ہزاروں ڈالفن کو قتل کردیتے ہیں.
(یہاں تک کہ سمندر کا رنگ سرخ ہوجاتا ہے)
وہ کہتے ہیں کہ یہ ایک "تہوار ( مھرجان) ہے!
اور جب یہودیوں کا ایک گروہ ہزاروں مرغیوں کو پتھروں پہ ماردیتے ہیں ....
وہ اپنے عقیدے کے مطابق اسی طرح انکے گناہ معاف ہوجاتے ہیں.
وہ کہتے ہیں "عقیدہ اور مذہب! اور جب عیسائی بھارتی پرندوں کو ذبح کرتے ہیں
نئے سال کے دن اور اسکو وہ اپنا مقبول کھانا کہتے ہیں. لیکن جب مسلمان خدا کے لئے کسی جانور کو قربان کرکے اتنا احتیاط برتے ہیں
کہ چھری تیز ہو جانور کو چارہ و پانی ڈال کر پھر کوئی اور جانور سامنے نہ ہو...
اور انکا گوشت مساکین میں تقسیم ہو تو
سرخوں اور کفار کی پلی ہوئی اولاد سوشل میڈیا پہ نمودار ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کہ قربانی سے بہتر ہے یہ رقم مساکین کو دی جائے۔
اسکی وجہ یہ ہے کہ اسلام دین حق ہے اور حق سے ان سب کو تکلیف ہوتی ہے.....

31/03/2025

تما م عالم اسلام کو عید مبارک ہو🌙

رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں کے مخصوص نوافل۔۔۔۔۔بندہ ناچیز کو بھی دعائوں میں یاد رکھیئے۔۔ جزاک اللہ خیرا
29/03/2025

رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں کے مخصوص نوافل۔۔۔۔۔
بندہ ناچیز کو بھی دعائوں میں یاد رکھیئے۔۔ جزاک اللہ خیرا

25/03/2025

25 ،27 اور 29ویں شب کے نوافل

پچیسویں شب کو چار رکعت نمازد و سلام سے پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورة فاتحہ کے سورة قدر تین تین مرتبہ، سورة اخلاص تین تین مرتبہ پڑھے۔ بعد سلام کے ستر دفعہ استغفار پڑھے۔ یہ نماز بخشش کے لیے بہت افضل ہے۔

پچیسویں شب کو دو رکعت نماز پڑھے، ہر رکعت میں بعد سورة فاتحہ کے سورة قدر ایک ایک مرتبہ، سورة اخلاص پندرہ پندرہ مرتبہ پڑھے، بعد سلام کے ستر دفعہ کلمہ شہادت پڑھے۔ یہ نماز عذاب قبر سے نجات کے لیے بہت افضل ہے۔

ماہ رمضان کی پچیسویں شب کو سات مرتبہ سورہ دخان پڑھے۔ انشاءاللہ اس سورہ کے پڑھنے کے باعث عذاب قبر سے اللہ پاک محفوظ فرمائے گا۔ سات مرتبہ سورة فتح پڑھنا ہر کسی کے لیے بہت ہی افضل ہے۔

ستائیسویں شب کو دو رکعت نماز پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورة فاتحہ کے سورة اخلاص سات سات مرتبہ پڑھے، بعد سلام کے ستر دفعہ یہ تسبیح پڑھے:۔

”استغفراللہ الذی لاالہ الاھوالحی القیوم و اتوب الیہ“

انشاءاللہ تعالیٰ اس نماز کا پڑھنے والا اپنے مصلے سے نہ اٹھے گا کہ اللہ پاک اس کے اور اس کے والدین کے گناہ معاف فرما کر انہیں بخش دے گا اور اللہ تعالیٰ فرشتوں کو حکم دے گا کہ اس کے لئے جنت آراستہ کرو اور فرمایا کہ وہ جب تک تمام بہشتی نعمتیں اپنی آنکھ سے نہ دیکھ لے گا اس وقت تک موت نہ آئے گی۔ مغفرت کے لیے یہ نماز بہت ہی افضل ہے۔

ستائیسویں شب کو دو رکعت نماز پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورة فاتحہ کے سورة الم نشرح ایک ایک بار، سورة اخلاص تین تین مرتبہ پڑھے، بعد سلام 27مرتبہ سورة قدر پڑھے۔ انشاءاللہ بے شمار عبادت کا ثواب ملے گا یہ نماز بہت افضل ہے۔

جو شخص دو رکعت نماز میں ہر رکعت میں سورة فاتحہ، ایک بار سورة قدر اور تین بار سورة اخلاص پڑھے تو اس کو شب قدر کا ثواب حاصل ہو گا ۔ یہ ثواب حضرت ادریس ؑ، حضرت شعیبؑ، حضرت ایوبؑ، حضرت داﺅدؑ، حضرت نوحؑ جیسا عطا ہو گا اور اس کو ایک شہر جنت میں دیا جائے گا جو مشرق سے مغرب تک لمبا ہو گا۔

ستائیسویں شب رمضان کو چار رکعت پڑھے۔ ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد سورة قدر تین بار اور سورة اخلاص پچاس مرتبہ پڑھے اور بعد ختم نماز سبحان اللہ والحمد اللہ ولاالٰہ الااللہ واللہ اکبر پڑھے تو جو دعا مانگے قبول ہو گی۔

ستائیسویں شب کو چار رکعت پڑھے، ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد سورة قدر ایک بار، سورة اخلاص ستائیس بار پڑھے وہ گناہوں سے ایسا پاک ہو جاتا ہے گویا ابھی پیدا ہوا ہے اور اس کو جنت میں ہزار محل ملیں گے۔

ستائیسویں شب کو ساتوں حم سے شروع ہونے والی سورتیں پڑھے، یہ ساتوں حم عذاب قبر سے نجات اور مغفرت گناہ کے لیے بہت افضل ہیں۔ اس کے علاوہ سورة ملک سات مرتبہ پڑھنا مغفرت گناہ کے لیے بہت ہی فضیلت کی بات ہے۔

29ویں شب کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورة فاتحہ کے سورة قدر ایک ایک بار، سورة اخلاص تین تین مرتبہ پڑھے، بعد سلام کے سورة الم نشرح ستر مرتبہ پڑھے، یہ نماز کامل ایمان کے واسطے بہت افضل ہے۔ انشاءاللہ تعالیٰ اس نماز کے پڑھنے والے کو دنیا سے مکمل ایمان کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ رمضان المبارک کی انتیسویں شب کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے اور ہر رکعت میں بعد سورة فاتحہ کے سورة قدر ایک ایک بار، سورة اخلاص پانچ پانچ مرتبہ پڑھے، بعد سلام کے درود شریف ایک سو دفعہ پڑھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ اس نماز کے پڑھنے والے کو دربار خداوندی سے بخشش و مغفرت عطا کی جائے گی۔

29ویں شب کو سات مرتبہ سورة واقعہ پڑھیے، انشاءاللہ تعالیٰ ترقی¿ رزق کے لیے بہت افضل ہے۔ اس کے پڑھنے سے ہر مصیبت سے نجات حاصل ہو گی۔

شب قدر کی خصوصی دعا

حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ میں نے رسول سے پوچھا اگر مجھے معلوم ہو جائے کہ یہ لیلة القدر ہے تو میں کیا پڑھوں؟

آپ نے فرمایا: یہ دعا پڑھو:

”اللھم انک عفو تحب العفو فاعف عنی“

”اے اللہ اس میں شک نہیں کہ آپ معاف کرنے والے ہیں، معاف کرنے کو پسند فرماتے ہیں لہٰذا مجھے معاف فرما دیجئے

16/03/2025

Maa ki Dua

12/03/2025

Beautiful Azan in Ramadan Kareem

11/03/2025

اے سبز گنبد والے

تمام احباب اس مبارک علمی و روحانی محفلِ پاکمیں خود بھی شرکت فرمائیں اور دوسرے احباب کو زیادہ سے زیادہ دعوت پیش فرمائیں.....
06/03/2025

تمام احباب اس مبارک علمی و روحانی محفلِ پاک
میں خود بھی شرکت فرمائیں اور دوسرے احباب کو زیادہ سے زیادہ دعوت پیش فرمائیں..
ان شاء اللہ تعالیٰ 8مارچ، بروزہفتہ بعد از نمازِ عصر

Address

Gujrat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qasba SherGarh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category