22/07/2026
انتہائی اہم اپیل — لالہ موسیٰ،قصبہ روڈ، الفضل مسجد کے قریب
آج 22 جولائی صبح تقریباً 6 بجے لالہ موسیٰ کے قصبہ روڈ، الفضل مسجد کے قریب ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ مسلسل بارشوں کے باعث گلیوں میں پانی جمع ہونے سے ایک دیوار پر شدید دباؤ پڑا، جس کے نتیجے میں دیوار گر گئی۔
اس حادثے کی زد میں تقریباً چار افراد آئے، جبکہ ماں اور بیٹا شدید زخمی ہوئے ہیں اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہےاِنکی والِدہ عزیز بھٹی میں ایڈمٹ ہیں جو بہت سیریس کنڈیشن میں ہیں ۔ اللہ تعالیٰ تمام زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔
یہ کوئی اچانک پیدا ہونے والا مسئلہ نہیں، بلکہ بارش کے پانی کی نکاسی کا مسئلہ کئی سالوں سے موجود ہے۔ گلیوں میں پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے نہ صرف لوگوں کی روزمرہ زندگی متاثر ہوتی ہے بلکہ اب یہ مسئلہ انسانی جانوں کے لیے بھی خطرہ بن چکا ہے۔
ہم ضلعی انتظامیہ، متعلقہ محکموں اور حکومتِ پنجاب سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ:
• اس واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے۔
• زخمیوں کی ہر ممکن مدد اور متاثرہ خاندانوں کی معاونت کی جائے۔
• بارش کے پانی کی نکاسی کا مستقل اور مؤثر انتظام کیا جائے تاکہ آئندہ ایسے المناک حادثات دوبارہ پیش نہ آئیں۔
اگر آج اس مسئلے کو سنجیدگی سے حل نہ کیا گیا تو خدانخواستہ مستقبل میں مزید قیمتی جانیں ضائع ہو سکتی ہیں۔
براہِ کرم اس پوسسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ متعلقہ حکام تک یہ آواز پہنچ سکے اور فوری عملی اقدامات کیے جائیں۔