PAk Trend

PAk Trend We Creat This Page About Pakistan Trend. Peoples Also can find Great Creativity And Amazing Videos

04/03/2021

"خان صاحب آپکی داڑھی کب ہلے گی؟"

سلطان محمود غزنویؒ کے زمانے میں چوروں کا کچھ زور ہو گیا تھا، بادشاہ اس کی وجہ سے پریشان ہوا اور چوروں کو پکڑنے کے لئے ایک عجیب تدبیر نکالی کہ شاہی لباس اتار کر چوروں کا سا لباس پہن لیا اور شہر میں گشت کرنے لگا، ایک جگہ پر دیکھا کہ بہت سے چور اکٹھے بیٹھے ہوئے آپس میں باتیں کر رہے ہیں، بادشاہ بھی ان میں بیٹھ گیا۔ چوروں نے پوچھا کہ تم کون ہو؟ بادشاہ نے کہا میں بھی تم جیسا ہوں، چوروں نے سمجھا کہ یہ بھی کوئی چور ھے، انہوں نے کہا تم کوئی اپنا ہنر بتاؤ، اگر تمہارے اندر کوئی ہنر ہوا تو تم کو اپنے ساتھ شریک کر لیں گے، ورنہ نہیں۔
بادشاہ نے کہا: پہلے آپ لوگ اپنا اپنا ہنر بتاؤ، پھر میں بھی اپنا ہنر بتاؤں گا، سب چوروں نے اپنا اپنا فن بتا دیا تو بادشاہ نے کہا کہ میری داڑھی میں یہ خاصیت ھے کہ جب مجرموں کو پھانسی کے پھندے کے حوالے کیا جاتا ھے، اس وقت اگر میری داڑھی ہل جاۓ تو مجرم پھانسی کے پھندے سے بچ جاتے ہیں، سارے چور یہ بات سن کر خوش ہو گئے اور کہنے لگے کہ جب ہم کسی مصیبت میں پھنس جائیں گے تو تمھارے ذریعے ہم کو خلاصی مل سکتی ھے۔
پھر سب نے مشورہ کیا اور طے کیا کہ آج بادشاہ کے یہاں چوری کی جائے، اس لئے کہ آج مصیبت سے چھڑانے کے لئے داڑھی والا موجود ھے، لہٰذا سب کے سب بادشاہ کے محل کی طرف چل پڑے، چوری کی اور مال آپس میں تقسیم کر لیا۔
بادشاہ نے کہا: سب لوگ اپنا پتہ لکھوا دو، تاکہ آئندہ چوری کرنا ہو تو ہم سب لوگ آسانی سے جمع ہو سکیں، سب کا پتہ نوٹ کر لیا گیا اور سب نے اپنا اپنا راستہ لیا، اگلے دن بادشاہ نے عدالت لگوائی اور سپاہیوں کو چوروں کا پتہ دیا اور حکم دیا کہ سب کو پکڑ کر لاؤ۔
جب سب چور عدالت پہنج گۓ تو بادشاہ نے سب کو پھانسی کا حکم دے دیا اور کہا کہ اس مقدمہ میں کسی گواہ کی ضرورت نہیں، کیوں کہ سلطان خود وہاں موجود تھا۔
جب چوروں کو پھانسی کے تختے پر لے کر جانے لگے تو ایک چور مڑ مڑ کر بادشاہ کو دیکھنے لگا، بادشاہ نے کہا کہ تم بار بار میری طرف کیا دیکھتے ہو؟ چور نے کہا سب نے اپنا اپنا فن دکھا دیا ھے لیکن "اے داڑھی والے تیری داڑھی کب ہلے گی؟"

محترم وزیراعظم عمران خان صاحب اس مُلک کے لوگوں خاص طور پر نوجوانوں سے آپ نے ایک وعدہ کیا تھا کہ "میں وزیراعظم بنا تو پاکستان کو لُوٹنے والے تمام ڈاکوؤں اور لُٹیروں کو کیفر کردار تک پہنچا کر عبرت کا نشان بناؤں گا" ہر نوجوان نے اپنا اپنا ہُنر دکھا دیا اور آپکو وزارت عظمیٰ کے منصب تک پہنچا دیا، اب آپکی باری ھے اپنا ہُنر دکھانے کی۔
کیوں یہ چور لُٹیرے پکڑے جانے کے بعد ثبوت ہونے کے باوجود ضمانتوں پر رہا ہو جاتے ہیں اور انکو سزا دینے میں نیب اور اعلیٰ عدالتیں تاخیر کرتی ہیں؟ کیوں یہ ضمانتوں پر رہا ہو کر مُلک سے بھاگ جاتے ہیں؟ کیوں نیب افسران اور عدالتیں ان سے بلیک میل ہوتی ہیں؟ یہ سب تاخیر اسلیۓ ھے کہ سب آپکی وزارت عظمیٰ کے ختم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں، اداروں میں وہ افسر لگائیں جو ان لُٹیروں سے نہ ڈریں اور نہ بلیک میل ہوں، اور انکو کیفرکردار تک پہنچائیں۔
خان صاحب کل کا کسی کو علم نہیں !!
"کون جانے زندگی وفا کرے یاں نہ کرے"
"کون جانے پھر وزارت عظمیٰ آۓ نہ آۓ"

آج پروردگار نے آپکو طاقت دی ھے اسکو استعمال کر لیں، "اپنی داڑھی ہلا دیں خان صاحب"
محسن جاوید بٹ
صدر ٹریڈرز ونگ کارپوریشن گجرات

محسن جاوید بٹ صاحب کو صدر ٹریڈرز ونگ کارپوریش گجرات بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں
25/01/2021

محسن جاوید بٹ صاحب کو صدر ٹریڈرز ونگ کارپوریش گجرات بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں

20/06/2020

پنجاب میں لوگ جب کسی کو بار بار غلط فیصلہ کرتے دیکھیں تو اکثر ایک کہاوت بولتے ھیں کہ "توں سو گنڈے وی کھائیں گا تے سو چھتر وی کھائیں گا" کورونا کی موجودہ صورتحال میں ھماری گورنمنٹ اس کہاوت پر پورا اترتی نظر آ رہی ھے۔
عمران خان صاحب آپ پہلے دن سے ایک ہی بات لگاتار دہرا رھے ھیں کہ ھمارا ملک لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں اور اگر ھم نے لاک ڈاؤن سخت کیا یاں زیادہ عرصے تک لاک ڈاؤن لے کر گۓ تو مجھے ڈر ھے کہ لوگ کورونا کی بجاۓ بھوک سے مر جائیں گے۔ جناب وزیراعظم عمران خان صاحب آپکی خدمت میں عرض ھے کہ بھوک سے تو کوئی انسان اس عرصے میں نہیں مرا البتہ آپکا سمارٹ لاک ڈاؤن پاکستان کے ھر دوسرے گھر کو ماتم میں تبدیل کرتا جا رہا ھے، ﷲﷻ نہ کرے اگر یہی صورتحال رھی تو چند مہینے بعد نہ تو چیف جسٹس صاحب کی عدالت رھے گی، نہ باجوہ صاحب کسی کو ڈنڈا دکھا سکیں گے اور نہ آپ کسی کو فرما سکیں گے کہ
"سب سے پہلے آپ نے گھبرانا نہیں"
خدارا ہوش کے ناخن لیں۔
ھم مانتے ھیں کہ لاک ڈاؤن سے ھماری معیشت بری طرح متاثر ھوئی ھے، لیکن معیشت تباہ کر کے بھی لاک ڈاؤن کے کیا فوائد ھم حاصل کر سکے؟ معیشت تو تباہ ھوئی ساتھ میں اس سمارٹ لاک ڈاؤن نے گھروں کے گھر اجاڑ دیئے ھیں، ھر دس مرنے والوں میں سات کورونا سے مر رھے ھیں۔ ھم اس وقت بحیثیت پاکستانی قوم آپ کے آگے ہاتھ جوڑتے ھیں کہ پورے ملک میں جولائی اور اگست کا مہینہ کرفیو لگا دیں۔ ھر گھر کا ایک کارڈ متعلقہ تھانہ بنا کر دے جو دکھا کر ایک بندہ ضرورت کی چیزیں لے آۓ، جو کارڈ کے بغیر باھر نکلے بیشک اسکی ڈنڈوں سے تواضع کریں۔ جہاں معیشت اتنی تباہ ھوئی ھے وہاں دو مہینے اور تباہ کروا لیں لیکن خدارا اس ملک کے انسانوں کو بچا لیں، انسان زندہ رھے تو دن رات کام کر کے ان شاء ﷲ معیشت دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ھو جاۓ گی۔ رھی بات ہمارے معاشرے کے سفید پوش اور دیہاڑی دار لوگوں کی تو میں اپنے محلہ کے ھر سفید پوش اور دیہاڑی دار فیملی کو دو مہینے کی ضروریات زندگی کا سامان اور انکے بجلی، گیس کے بلز کی ذمہ داری لیتا ھوں، اسی طرح ھر محلے میں کوئی نہ کوئی صاحب حیثیت ﷲﷻ کا بندہ اپنے اپنے محلے کی ذمہ داری اٹھا لے گا۔ خان صاحب ﷲﷻ پر اپنا یقین پختہ رکھیں، لوگوں کو رزق دینے والا ایک ﷲﷻ ھے، میرا ربﷻ کسی کو بھوک سے نہیں مرنے دے گا۔ میں آج آپکو دعوے سے کہتا ھوں کہ کرفیو میں کوئی بھی ان شاء ﷲ بھوک سے نہیں مرے گا۔ خان صاحب ھمت کریں اور آگے بڑھیں ھم آپکے ساتھ ھیں اور ﷲﷻ ھم سب کے ساتھ ھے۔ ﷲﷻ نے آپکو یہ طاقت عطا کی ھے، اپنی طاقت استعمال کریں اور بچا لیں اس قوم کو کورونا کے ہاتھوں مرنے سے۔ میں نے کبھی اپنی تحریر کے ساتھ یہ نہیں لکھا کہ اسکو شئیر کریں اور آگے فارورڈ کریں لیکن آج لکھ رہا ہوں کہ جتنا ھو سکے اسکو شئیر کریں تاں کہ اس قوم کا درد وزیراعظم تک پہنچ جاۓ، چاھے آپ کسی بھی سیاسی پارٹی سے ھیں۔ اس وقت ھمیں سب کچھ بھلا کر ایک قوم بننا ھے اور کورونا سے بچنا ھے۔ ﷲﷻ ھمارے ملک پاکستان کو اس مرض کورونا سے محفوظ کر دے۔ آمین
محسن جاوید بٹ گجرات

Any SMS can be produced with the custom Sender number and backdate.This is just an example software. This software may l...
03/08/2017

Any SMS can be produced with the custom Sender number and backdate.
This is just an example software. This software may leave some footprints for forensic experts. There are several ways possible to produce forensic-proof SMS messages.

Congratulations insafians Hat trick...
26/08/2015

Congratulations insafians
Hat trick...

23/08/2015
22/08/2015

Congratulations insafians..
Kaptan ne NA 122 ki wicket gira di...

Joined Shaheen Group for Election of Chamber of Commerce and Industrial Gujrat 2015
21/08/2015

Joined Shaheen Group for Election of Chamber of Commerce and Industrial Gujrat 2015

Address

Gujrat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PAk Trend posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to PAk Trend:

Share

Category