Azhar Shah

Azhar Shah Address Media House Gujrat Pak

15/08/2026

اے ابر کرم آج اتنا برس اتنا برس
کے وہ جا نہ سکیں.... ❣️

14/08/2026

جشنِ آزادی مبارک 🇵🇰
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے تمام پاکستانیوں کو 14 اگست، یومِ آزادی بہت بہت مبارک ہو۔ 💚🇵🇰
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے پاکستان کو ہمیشہ تاقیامت سلامت رکھے، امن و خوشحالی عطا فرمائے، ہر آفت اور دشمن کے شر سے محفوظ رکھے اور وطن عزیز کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ الہی آمین۔ 🤲🇵🇰

دل دل پاکستان، جاں جاں پاکستان 💚
پاکستان ہمیشہ زندہ باد! 🇵🇰

جشنِ آزادی مبارک 🇵🇰صدر گجرات پریس کلب سید نوید شاہ یوم آزادی کے موقع پر پریس کلب میں منعقدہ تقریب کے دوران پاکستانی فلیگ...
14/08/2026

جشنِ آزادی مبارک 🇵🇰
صدر گجرات پریس کلب سید نوید شاہ یوم آزادی کے موقع پر پریس کلب میں منعقدہ تقریب کے دوران پاکستانی فلیگ لگا رہے.......
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے تمام پاکستانیوں کو 14 اگست، یومِ آزادی بہت بہت مبارک ہو۔ 💚🇵🇰
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے پاکستان کو ہمیشہ تاقیامت سلامت رکھے، امن و خوشحالی عطا فرمائے، ہر آفت اور دشمن کے شر سے محفوظ رکھے اور وطن عزیز کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ الہی آمین۔ 🤲🇵🇰

دل دل پاکستان، جاں جاں پاکستان 💚
پاکستان ہمیشہ زندہ باد! 🇵🇰

ایکسیویٹر مشن کو حادثہ*گجرات: چناب پل شہباز پور کے قریب ایکسیویٹر مشن کو حادثہ، ڈرائیور جاں بحق اطلاعات کے مطابق ایک ایک...
13/08/2026

ایکسیویٹر مشن کو حادثہ
*گجرات: چناب پل شہباز پور کے قریب ایکسیویٹر مشن کو حادثہ، ڈرائیور جاں بحق اطلاعات کے مطابق ایک ایکسیویٹر مشین سڑک پر کھڑے خراب ٹرک کو سائیڈ پر کرنے کے بعد ریورس کرتے ہوئے سڑک کے ساتھ موجود گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں ایکسیویٹر ڈرائیور مشین کے نیچے آ گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
متوفی شہزاد عمر 25 سال، میانوالی کا رہائشی ہے۔
ریسکیو عملہ نے ڈیڈ باڈی کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات منتقل کر دیا۔ریسکیو 1122 گجرات*

گجرات: تھانہ صدر جلالپور جٹاں کے علاقے گجرچوک کے قریب پولیس مقابلہ، اقدام قتل کے ملزم خلیل الرحمن عرف خیلو کو برآمدگی ک...
12/08/2026

گجرات: تھانہ صدر جلالپور جٹاں کے علاقے گجرچوک کے قریب پولیس مقابلہ، اقدام قتل کے ملزم خلیل الرحمن عرف خیلو کو برآمدگی کے لیے لیجایا جا رہا تھا۔ ملزم کو چھڑوانے کے لیے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کر دیا دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی حملہ آور ملزمان اپنے ساتھی کو پولیس حراست سے چھڑوا کر فرار ہو گئے۔فائرنگ رکنے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا سرچ آپریشن کے دوران ملزم خلیل عرف خلیو کو زخمی حالت میں دوبارہ گرفتار کرلیا گیاابتدائی تحقیقات کے مطابق زخمی ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بنا زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا فرار ہونے والے ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ترجمان گجرات پولیس*

گجرات پولیس کی بڑی کارروائی ، صرافہ بازار دوکان سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات لے کر فرار ہونے والی2 خواتین گرفتار...
10/08/2026

گجرات پولیس کی بڑی کارروائی ،
صرافہ بازار دوکان سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات لے کر فرار ہونے والی2 خواتین گرفتار،
20 لاکھ 66 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات برآمد
گجرات صرافہ بازار کے تاجر نے تھانہ بی ڈویژن پولیس کو اطلاع دی کہ دو خواتین میری دوکان سے طلائی زیورات لے کر فرار ہو گئی ہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن SIشیروز احمد نے فوری طور پر واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا اور اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے 2 خواتین کو گرفتار کر لیا۔ جن کی شناخت 1۔ عابدہ بی بی 2۔ فاطمہ بی بی سکنائے چنگر کالونی گجرات کے نام سے ہوئی۔جن کے قبضہ سے 22 لاکھ 66 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات برآمد کر لیے گے۔مزید تفتیش جاری ہے۔ترجمان گجرات پولیس.

08/08/2026

پاکستان زندہ باد پاک فوج پائندہ آباد

*پنجاب ایمرجنسی سروس گجرات*​بلا معاوضہ میت کی منتقلی: ضلع گجرات کے سرکاری ہسپتالوں میں "ڈیسیزڈ کیئر سروس" کا باقاعدہ آغا...
07/08/2026

*پنجاب ایمرجنسی سروس گجرات*
​بلا معاوضہ میت کی منتقلی: ضلع گجرات کے سرکاری ہسپتالوں میں "ڈیسیزڈ کیئر سروس" کا باقاعدہ آغاز.. وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور سیکرٹری و بانی پنجاب ایمرجنسی سروسز (ریسکیو 1122) ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایت پر ضلع گجرات کے عوام کے لیے ایک اور اہم سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمر اکبر علی گھمن کی سرپرستی میں ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں "ڈیسیزڈ کیئر سروس" (Deceased Care Service) کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔​اس سروس کے تحت تمام سرکاری ہسپتالوں میں انتقال کر جانے والے افراد کی میتوں کو باوقار اور محفوظ طریقے سے ان کے گھروں تک منتقل کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت اور ریسکیو 1122 کا یہ اقدام غمزدہ خاندانوں کی مشکلات کو کم کرنے اور انہیں بروقت مفت ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔​عوام الناس کے لیے اطلاع:
ضلع گجرات کا کوئی بھی شہری سرکاری ہسپتال سے میت کی منتقلی کے لیے کسی بھی وقت ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر رابطہ کر کے یہ سروس حاصل کر سکتا ہے۔
ریسکیو 1122 گجرات*

07/08/2026

https://www.facebook.com/share/v/1CYdRAU8GA/?mibextid=wwXIfr

https://www.facebook.com/share/v/1CYdRAU8GA/?mibextid=wwXIfr

گجرات:مدینہ سیداں کے بیٹے نے پورے پاکستان کا دل جیت لیا؟
علی رضا پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم میں منتخب
علی رضا نے نا صرف گجرات بلکہ علاقہ بھر کا نام روشن کر دیا
کھیلوں سے وابستہ شخصیات اور نوجوانوں کی جانب سے مبارکباد (رپورٹ : سید اظر شاہ )‎ Part 13

Address

Gujrat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azhar Shah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share