Gwadar Today

Gwadar Today Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Gwadar Today, Media/News Company, Gwadar.

طاہر خان ہزارہ مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے بلوچستان کے مظلوم طبقے کے لئے وہ ایک بلند آواز تھے اللہ مغفرت فرمائے آمین...
24/07/2022

طاہر خان ہزارہ مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے بلوچستان کے مظلوم طبقے کے لئے وہ ایک بلند آواز تھے اللہ مغفرت فرمائے آمین.

ہوت بخش اللہ ویلفیئر ٹرسٹ میں منشیات کے عادی افراد کے علاج کا سلسہ الحمدللہ جاری ہے۔ اپنے پیاروں اور رشتہ داورں کی زندگی...
17/07/2022

ہوت بخش اللہ ویلفیئر ٹرسٹ میں منشیات کے عادی افراد کے علاج کا سلسہ الحمدللہ جاری ہے۔ اپنے پیاروں اور رشتہ داورں کی زندگی سنوارنے کے لیئے ضرور اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
علاج فی سبیل اللہ کیا جارہا ہے۔
ایڈریس: میرین ڈرائیو نزد ڈی ایچ او آفس گوادر
Hoth Bakshullah Welfare Trust Gwadar

17/07/2022
کیسکو ٹکرز کوئٹہ 2جولائی 2022ءوقت:رات10:35منٹکوئٹہ: ایران کی جانب سے فنی خرابی کے باعث132kv جیکی گور-مند ٹرانسمیشن لائن ...
02/07/2022

کیسکو ٹکرز
کوئٹہ 2جولائی 2022ء
وقت:رات10:35منٹ

کوئٹہ: ایران کی جانب سے فنی خرابی کے باعث132kv جیکی گور-مند ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی معطل (کیسکو ترجمان)

کوئٹہ: مکران کے تینوں اضلاع کے مند،تُمپ ،تُربت،گوادر، گوادر انڈسٹریل، ڈیپ سی پورٹ، پسنی ،اورماڑہ ،پنجگور اورہوشاب گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی متاثر (کیسکو ترجمان)

کوئٹہ:ایران سے بجلی کی دوبارہ فراہمی کے بعد مکران کے تمام علاقوں کی بجلی بحال کر دی جائے گی (کیسکو ترجمان)

کوئٹہ: ایران کی جانب سے بجلی کی بندش پر مکران کے صارفین سے معذرت اور تعاون کی اپیل (کیسکو ترجمان)

حق دو تحریک کیچ کے رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف میرین ڈرائیو پر ٹائر نزر آتش سڑک ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا واضح رہے کہ حق...
30/06/2022

حق دو تحریک کیچ کے رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف میرین ڈرائیو پر ٹائر نزر آتش سڑک ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا
واضح رہے کہ حق دو تحریک بلوچستان کے ڈپٹی آرگنائزر ماجد جوہر نے اپنے جاری کردہ بیان میں آج تربت میں حق دو تحریک کیچ کے ذمہ داران و کارکنان پر تشدد و گرفتاری کے خلاف حق دو تحریک کے تمام کارکنان کو فوری طور پر گوادر کے تمام شاہراہیں اور گلیاں بند کرنے کی تاکید کی ہے ۔

گوادر کوسٹل ہائی وے بند گوادر  کوسٹل ہائی وے حادثے میں زخمی ہونے والوں کے لواحقین نے آج الممتاز ٹرانسپورٹ کی جانب سے ان ...
30/06/2022

گوادر کوسٹل ہائی وے بند
گوادر کوسٹل ہائی وے حادثے میں زخمی ہونے والوں کے لواحقین نے آج الممتاز ٹرانسپورٹ کی جانب سے ان کے زخمیوں کے علاج معالجے میں تعاون نہ کرنے کی وجہ سے گوادر زیرو پوائنٹ کو احتجاجاً بند کر دیا ہے۔

گوادر پولیس کی جانب سے اے ایس پی احمد طلحہ ولی اور ایس ایچ او گوادر طلال جان گچکی زیرو پوائنٹ پہنچ گئے اور مذاکرات جاری ہے۔

گوادر پولیس کا ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاون ‘ متعدد منچلے دھر لیے گئے
30/06/2022

گوادر پولیس کا ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاون ‘ متعدد منچلے دھر لیے گئے

کلاچ میں پانی کی قلت نے سنگین صورتحال اختیار کرلیا ہےتحصیل پسنی کے علاقے کلاچ کےبیشتر علاقوں میں پانی نایاب ہوگیا ہے فی ...
30/06/2022

کلاچ میں پانی کی قلت نے سنگین صورتحال اختیار کرلیا ہے

تحصیل پسنی کے علاقے کلاچ کےبیشتر علاقوں میں پانی نایاب ہوگیا ہے فی چمبر پانی آٹھ ہزار تک پہنچ گیا جو کہ لینا غریب کے بس سے باہر ہے۔
اطلاعات کے مطابق نلینٹ ،کوہ دیم، شم ،کونڈور ،پالاڈو، کوہ دیم ،فقیرآباد ،ہاری بیلار، تلار ، چبواری ، بل ھڈوکی اور کوچو سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے جس سے وہاں کے مکین بوند بوند پانی کےلیے ترس رہے ہیں۔
پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے علاقہ مکین اور جانور انتہائی تکلیف دے زندگی گزار رہے ہے کچھ علاقوں کے لوگ کیے کلو میٹر دور گدھوں اور اونٹوں میں پانی لاد کر لانے پر مجبور ہوگٸے ہیں۔
اہلیان کلاچ نے پبلک ہیلتھ گوادر اور ایم پی گوادر کو ہنگامی بنیادوں پر ٹینکروں سے پانی مہیا کرنے کی درخواست کی ہے ۔

گوادر:  حق دو تحریک کے کونسلروں کا ڈی سی آفس گوادر کے سامنے پانی بحران غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی دھرنا۔
28/06/2022

گوادر: حق دو تحریک کے کونسلروں کا ڈی سی آفس گوادر کے سامنے پانی بحران غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی دھرنا۔

ایس ایچ او گوادر پولیس طلال گچکی  نے پولیس کے ننے دوست کی خواہش پوری کردی۔گوادر: ذرائع کے مطابق گوادر سے تعلق رکھنے والے...
28/06/2022

ایس ایچ او گوادر پولیس طلال گچکی نے پولیس کے ننے دوست کی خواہش پوری کردی۔

گوادر: ذرائع کے مطابق گوادر سے تعلق رکھنے والے ننے بچے نے پولیس اسٹیشن جانے کی زد کر رکھا تھا۔جس پر فیملی ممبر نے ایس ایچ او گوادر طلال صاحب کو بچے کی زد کے متعلق آگاہی دی اور بتایا کہ بچہ پولیس سے محبت کرتا ہے اور پولیس والوں کو اپنا دوست بتلاتا ہے۔
ایس ایج او گوادر نے ننے بچے پولیس اسٹیشن بلاکر اس کی خواہش پوری کردی۔

گوادر پولیس کا کالے شیشوں والی گاڑیوں اور کمسن موٹرسائیکل چلانے والے بچوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروعگوادر (گوادر ٹوڈے ) ایس...
27/06/2022

گوادر پولیس کا کالے شیشوں والی گاڑیوں اور کمسن موٹرسائیکل چلانے والے بچوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

گوادر (گوادر ٹوڈے ) ایس ایچ او گوادر طلال گچکی نے اپنے ٹیم اور ٹریفک پولیس کے ہمراہ شہرمیں ٹینڈڈ کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیاہے ۔اچانک چیکنگ کے دوران متعدد گاڑیوں سے کالے شیشے موقع پر اتروائے گئے۔
کالے شیشے والے گاڈی مالکان کو پولیس نے تنبیہ کیا ہے کہ وہ خود سے کالے پیپر اتار دے وگرنہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
گوادر پولیس نے عوام الناس کو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثات اور جرمانے سے بچنے کے لیے والدین اپنے کمسن بچوں کو گاڈی اور موٹرسائیکل چلانے کی اجازت نہ دے بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔


گنز کراس پوائنٹ میں کار گاڈی اور موٹرسائیکل میں تصادم، ذرائع کے مطابق پانی کی تلاش میں نکلا حاجی عثمان گورگیج زخمی۔واضح ...
27/06/2022

گنز کراس پوائنٹ میں کار گاڈی اور موٹرسائیکل میں تصادم، ذرائع کے مطابق پانی کی تلاش میں نکلا حاجی عثمان گورگیج زخمی۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں تحصیل جیونی میں پانی بحران سنگینی اختیار کرچکا ہے، جس کے لیے گذشتہ روز گبد کراس پر بھی احتجاجی دھرنا دیا گیا تھا

27/06/2022

Address

Gwadar
91200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gwadar Today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share