Shaheen News Gwadar

Shaheen News Gwadar The purpose of creating this page is to bring the latest domestic and foreign news updates to the people. It is the best news update source for the people.

09/10/2025
09/10/2025

میر کاروان کے سربراہ میر ارشد کلمتی کی گوادر میں پانی کی سنگین مسائل پر حتجاجی کال پر شہری مختلف علاقوں سے جی ڈی اے کے سامنے جمع

06/10/2025

Shaheen News Gwadar
مکران روٹ ٹرانسپورٹرز کا ھرتال ختم۔
گوادر، تربت، مند، کراچی کوچ یونین نےھرتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

30/09/2025

Shaheen News Gwadar
گوادر میں پانی کی شدید بحران۔۔۔۔ ٹینکر فی چمبر 12000 سے 15000 تک پہنچ گئی۔۔۔

29/09/2025

تربت شہر میں زوردار دھماکے اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دی ہیں
(سوشل میڈیا نیوز)

29/09/2025

مکران روٹ بس یونین کا ایک بار
پھر ہرتال کی کال دے دی۔۔۔
ہنگول چیک پوسٹ پر بسیں کھڑی کرکے روڈ آمد رفت
کیلے سڑک بند کیا جائے۔ بس یونین

29/09/2025

Shaheen News Gwadsr
ہنگول چیک پوسٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسافروں کی تذلیل کا سلسلہ جاری۔۔۔
۔ ہنگول ایف سی چیک پوسٹ پر گھنٹوں انتظار، مریض تڑپتےرہتے ہیں۔

مکران روٹ مسافروں کو کراچی، گوادر، تربت، مند جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔۔
سینکڑوں مسافر جب گوادر سے کراچی کی طرف روانہ ہوتے ہیں تو انہیں ہنگول ایف سی چیک پوسٹ پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔
سیکیورٹی چیکنگ کے نام پر گاڑیوں کو گھنٹوں تک لائن میں کھڑا کرکے چیک پوسٹ پر ایک تیل ڈپو قائم کیا گیا ہے۔جس سے گاڑیوں سے کئی لیٹر ڈیزل اتار لیے جاتے ہیں، جس کے باعث بچوں، خواتین، بوڑھوں اور مریضوں کو سخت اذیت سے گزرنا پڑتا ہے۔

ہنگول چیک پر تین سے چار گھنٹے مسافر ذلیل و خوار ہیں، چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ مسافروں کو دوپہر 2 بجے سے شام 6 بجے تک انتظار میں رکھا جاتا ہے، اور اس دوران گاڑیوں میں موجود کئی مریض بے حال ہوجاتے ہیں۔
عوامی مطالبہ ہے کہ:

ہنگول ایف سی چیک پوسٹ پر چیکنگ کا نظام بہتر بنایا جائے۔

یا اس چیک پوسٹ کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے تاکہ لوگوں کی زندگی اجیرن نہ بنے۔

📢 اس مسئلے پر فوری توجہ نہ دی گئی تو آنے والے دنوں میں
حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ اعلیٰ حکام نوٹس لیں!
fans

27/09/2025

پنجگور زمہ زمہ ہوٹل کے قریب حادثے میں اب تک 8 افراد جان بحق ...

25/09/2025

Shaheen News Gwadar
مزاکرات کامیاب، ہڑتال ختم
کوچز ٹرانسپورٹ کھل گئے،
کل 26 ستمبر صبح سے کوچز مکران ٹو کراچی کیلئے روانہ ہونگی، صدر اقبال شاہ زئی کا ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس

25/09/2025

ہرتال ختم۔۔۔
مکران روٹ ٹراسپورٹ کھل
گئے۔گوادر، تربت، مند، تمپ، پسنی کل صبع بسیں روانہ ہونگے۔

Shaheen News Gwadarضلعی انتظامیہ کا مؤقف — ٹرانسپورٹ یونین کے الزامات من گھڑت، مطالبات غیر قانونی قرارگوادر: ضلعی انتظام...
23/09/2025

Shaheen News Gwadar

ضلعی انتظامیہ کا مؤقف —
ٹرانسپورٹ یونین کے الزامات من گھڑت، مطالبات غیر قانونی قرار

گوادر: ضلعی انتظامیہ گوادر نے ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے گوادر تا کراچی بسوں کے احتجاج اور ریاستی اداروں پر عائد الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں جبکہ یونین کے مطالبات ناجائز اور غیر قانونی ہیں۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق، بسوں کو جب چیک پوسٹوں پر روکا جاتا ہے تو ان کے خفیہ خانوں سے 15 ہزار سے 18 ہزار لیٹر تک ڈیزل برآمد ہوتا ہے، جس کی جانچ پڑتال میں وقت لگتا ہے۔ مسافروں کو پیش آنے والی تکالیف کے ذمہ دار ٹرانسپورٹرز خود ہیں، ریاستی ادارے نہیں، کیونکہ شہریوں کی حفاظت اور قانون کے مطابق کارروائی ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔
انتظامیہ نے انکشاف کیا کہ گوادر سے کوئٹہ اور گوادر سے کراچی جانے والی کسی ایک بس کے پاس بھی روٹ پرمٹ موجود نہیں ہے۔ تین بار کاغذات جمع کرانے اور روٹ پرمٹ حاصل کرنے کی مہلت دی گئی لیکن کسی نے عمل نہیں کیا۔ ڈپٹی کمشنر آفس نے واضح کیا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور آئندہ جس کے پاس پرمٹ نہیں ہوگا وہ سڑک پر نہیں چلے گا۔
ترجمان کے مطابق، بسوں کے خفیہ خانوں میں 8 ہزار سے 18ہزار لیٹر ڈیزل غیر قانونی طور پر منتقل کیا جاتا ہے، جو مسافروں کے لیے چلتے پھرتے بم کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ماضی میں ایسے ہی خفیہ خانوں میں ڈیزل لادنے کے باعث متعدد خونی حادثات رونما ہوئے ہیں جن میں خواتین، بچے اور بزرگ مسافر شدید مشکلات کا شکار ہوئے اور ہو رہے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ حکومت بلوچستان کی ہدایات پر اب تک 11 بسوں کے خفیہ خانے ختم کیے جا چکے ہیں۔ اسی اقدام کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ بس مالکان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ خود یہ خفیہ خانے ختم کریں بصورت دیگر ضلعی انتظامیہ کارروائی کرے گی۔
مزید کہا گیا کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے درج ایف آئی آر پر شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں گی، اور اگر کسی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تو ضلعی انتظامیہ مکمل تعاون کرے گی۔
بس ٹرمینل پر میونسپل کمیٹی کی جانب سے وصول کیا جانے والا 500 روپے فی بس ٹیکس، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے مطابق ہے اور یہ براہ راست شہر کی میونسپل خدمات پر خرچ کیا جاتا ہے۔ اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
ضلعی انتظامیہ نے یہ بھی واضح کیا کہ ٹرانسپورٹرز نے ٹرمینل کے لیے الاٹ کردہ 10 ایکڑ سے 6 ایکڑ زمین پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔ انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ اضافی زمین فوری طور پر خالی کریں، بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ٹرانسپورٹروں کے تمام جائز مطالبات کے حل کے لیے وہ ہر وقت تعاون کے لیے تیار ہے، تاہم کسی بھی ناجائز یا غیر قانونی مطالبے، ہڑتال کی کال یا بلیک میلنگ کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
(سوشل-میڈیا-ضلعی انتظامیہ)

Shaheen News Gwadar*لسندھ و مکران روٹ بس ہرتال اپڈیٹ*سندھ و بلوچستان بس ایسوسی ایشن یونین صدر اقبال شاہ زئی سے ڈپٹی کمشن...
22/09/2025

Shaheen News Gwadar
*لسندھ و مکران روٹ بس ہرتال اپڈیٹ

*سندھ و بلوچستان بس ایسوسی ایشن یونین صدر اقبال شاہ زئی سے ڈپٹی کمشنر گوادر کا ملاقات کرنے سے انکار*

بس یونین صدر اقبال شاہ زئی کا کہنا ہے کہ پولیس انتظامیہ اور متعلقہ ادارے چیک پوسٹوں پر مسافر بسوں کو بلاوجہ تنگ کرتے ہیں اور بھتہ طلب کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا ٹراسپورٹ پر کھڑی گاڑیوں کو اسٹاپ سے تھانے لے جاکر اُن سے پیسہ طلب کرتے ہیں۔ انکار کرنے کی صورت میں مبینہ طور پر جھوٹی ایف آئی آر درج کی جاتی ہیں۔
جس سے بس یونین صدر نے مکران روٹ کےبسوں کو 21 ستمبر سے غیر معینہ مدت کیلے ہرتال کی کال دے دی۔

سندھ و بلوچستان بس ایسوسی ایشن یونین صدر نے مکران بھر سے بسیں گوادر ٹرمینل میں لا کر کھڑی کر دیں۔
ٹرانسپورٹ ذرائع کا کہنا ہے بس یونین صدر اقبال شاہ زئی سے ڈی سی گوادر نے ملاقات کرنے سے انکار کردی۔

جس سے بس یونیں صدر نے
مسائل کے حل تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
اور ضلعی ہیڈکوارٹر میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے احتجاج بھی کیا جا سکتا ہے۔

Address

Gwadar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shaheen News Gwadar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shaheen News Gwadar:

Share