CricDhoom

CricDhoom Everything about Cricket 🏏

07/09/2026

کس کھلاڑی سے محبت ہے وہ بھی حد سے زیادہ؟ ✍️👇

07/09/2026

کیا کبھی کرکٹ میچ دیکھنے کے لئے کلاس سے بھاگے ہو؟ ✍️👇

07/09/2026

پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کم عمر میں ڈیبیو کرنے کا ریکارڈ کس کھلاڑی کے پاس ہے؟ ✍️👇

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے اپنے کیریئر میں برداشت کی جانے والی شدید جسمانی تکلیفوں، گھٹنوں کے سرجریز اور انجریز کے ب...
07/09/2026

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے اپنے کیریئر میں برداشت کی جانے والی شدید جسمانی تکلیفوں، گھٹنوں کے سرجریز اور انجریز کے باوجود پاکستان کے لیے کھیلنے کے جنون پر ایک انتہائی سنسنی خیز اور جذباتی انکشاف کیا ہے! 🗣️👇

شعیب اختر نے بتایا کہ اپنے کیریئر کے دوران گھٹنوں میں پانی بھر جانے کی وجہ سے ان کے پاس صرف ایک ہی چارہ بچتا تھا کہ گھٹنوں سے پانی نکلوا کر ڈائریکٹ انجیکشنز لگوائے جائیں۔ انہوں نے سچی بات بتاتے ہوئے کہا کہ "مجھے گھٹنوں سے پانی نکالنے اور درد کے تقریباً 100 انجیکشنز لگے ہیں اور اب تک میرے گھٹنوں کے 12 سے زائد آپریشنز ہو چکے ہیں!"

انہوں نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھ پر الزام لگایا جاتا تھا کہ میں انجری کا بہانہ بنا کر بھاگ جاتا تھا، حالانکہ اتنی شدید تکلیف اور اتنے آپریشنز کے بعد بھی اتنے ٹیسٹ میچز کھیل جانا ایک معجزہ (Miracle) سے کم نہیں تھا!

شعیب اختر نے حسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "کاش! میں پاکستان کے لیے 70 سے 80 ٹیسٹ میچز کھیل پاتا، تو میں آسانی سے 350 سے 400 وکٹیں حاصل کر لیتا۔ لیکن بدقسمتی سے مجھے مسلسل مواقع اور سلیکشن ہی نہ مل سکی۔"

انہوں نے سلیکٹرز کے معیار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھ جیسے بالر سے 400 وکٹوں کی گارنٹی لے کر ہی سلیکٹ کرنا تھا تو پھر ایسی سلیکشن پر کیا ہی کہا جائے! یہ تمام ریکارڈز اور ڈیٹا سب کے سامنے موجود ہے، لیکن پاکستان کی نمائندگی کا جو جنون تھا، اس کے لیے میں نے اپنا جسم تک داؤ پر لگا دیا!

سورس : پی ٹی وی اسپورٹس

🚨 بریکنگ نیوز 🚨پی سی بی نے امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ انتہائی وسیع کرتے ہوئے ان کے موبائل فونز کا...
07/09/2026

🚨 بریکنگ نیوز 🚨
پی سی بی نے امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ انتہائی وسیع کرتے ہوئے ان کے موبائل فونز کا ڈیٹا حاصل کر لیا ہے! 👇

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورۂ انگلینڈ کے دوران لارڈز ٹیسٹ میں 194 رنز کی عبرتناک شکست کے بعد قومی ٹیم کے دو اہم کھلاڑیوں امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ انتہائی وسیع کرتے ہوئے ان کے موبائل فونز کا ڈیٹا حاصل کر لیا ہے؛ مصدقہ ذرائع کے مطابق لارڈز میں شکست کے فورا بعد ہوٹل پہنچنے پر ٹیم کے سکیورٹی آفیسر نے دونوں کھلاڑیوں کے موبائل فون اپنے قبضے میں لے لیے اور کئی گھنٹے تک ڈیٹا حاصل کرنے اور مبینہ طور پر کسی دوسری جگہ ٹرانسفر کرنے کے بعد فون واپس کیے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی مشکوک سرگرمیوں اور باہر کے لوگوں سے روابط کی گہرائی سے جانچ کی جا رہی ہے اور ٹھوس شواہد ملنے پر دونوں کرکٹرز کو بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ طویل پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ مستقبل میں ان کا قومی ٹیم سے باہر ہونا بھی خارج از امکان نہیں۔

کہ آپ کو لگتا ہے کہ محمد رضوان کوئی غلط کام کر سکتا ہے ؟ ✍️👇

07/09/2026

مشتاق احمد 🗣️
"میں اپنے ملک کی خدمت کرنا دل سے پسند کروں گا، یقیناً خاص طور پر ایسے نازک وقت میں۔"

07/09/2026

"اگر پاکستان کو اعتماد اور آزادی سے کھیلنے دیا جائے تو وہ دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں!" میتھیو ہیڈن 🗣️

07/09/2026

سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر تنویر احمد وومنز کرکٹ ٹیم کے مینٹور وہاب ریاض کے متعلق کہتا ہے 🗣️👇

07/09/2026

ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی طرف سے فاسٹسٹ ففٹی بنانے کا ریکارڈ کس کے پاس ہے؟ ✍️👇

بھائی 55 رنز کے میچ میں یہ تیور؟ 🗣️👇اینکر 1: موٹو 🗣️فاطمہ ثناء نے جب پہلی وکٹ لی، بھارت صرف 55 رنز کا معمولی ہدف چیز کر ...
06/09/2026

بھائی 55 رنز کے میچ میں یہ تیور؟ 🗣️👇

اینکر 1: موٹو 🗣️
فاطمہ ثناء نے جب پہلی وکٹ لی، بھارت صرف 55 رنز کا معمولی ہدف چیز کر رہا تھا۔ شیفالی ورما آؤٹ ہوئیں تو فاطمہ ثناء ہاتھ کے اشارے سے درباری انداز میں جھک کر انہیں پویلین کا راستہ دکھانے لگیں! بھائی 55 رنز کے میچ میں یہ تیور؟

اینکر 2: سشانت مہتا 🗣️
ارے آپ ان کی مجبوری سمجھیں نا! ہوٹلوں کے باہر انہوں نے یہی تو کرنا ہوتا ہے: "آئیے سر! تشریف لائیے سر! آئیے میم، چلیے میم!" تو وہی پریکٹس انہوں نے بیچاری شیفالی پر بھی دہرا دی! ورنہ 55 رنز کے یکطرفہ میچ میں رکھا ہی کیا تھا، وہ تو پہلے ہی ختم ہو چکا تھا!

سورس: اسپورٹس یاری یوٹیوب

Address

Hab Chawki

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when CricDhoom posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share