03/04/2023
حب ایس ایچ او عطاء اللہ نمانی کے خلاف روڈ بند کر کے احتجاج کرنے والوں کا کرائمنل ریکارڈ چیک کیا جائے
عوامی حلقوں نے ڈی آئی جی،ایس ایس پی حب سمیت پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اعلٰی حکام سے مطالبہ کیا ھے آج حب سٹی کے بہادر و نڈر دبنگ ایس ایچ او کے خلاف روڈ بند کر کے احتجاج کرنے والوں کے کرائمنل ریکارڈ چیک کئے جائیں
حب کے عوام مطمئن اور خوش ھیں کہ حالات چاہے کیسے ھوں دبنگ گریٹ آفیسر عطاء اللہ نمانی ہر صورت حب سٹی کو امن کا گہوارہ بنا کر دم لیں گے
پولیس اسٹیشن حب سٹی تھانہ کے قابلِ فخر دلیر ایس ایچ او عطا اللہ نمانی کے متعلق علاقے کے عوامی حلقوں کے مطابق غیور عوام عطاء اللہ نمانی کے کردار سے اپنے آپ کو ہر ووت محفوظ سمجھتے ھیں کیونکہ تھانہ انچارج عوام کی جان و مال کی حفاظت کو اپنے اولین ترجیحات میں سرفہرست رکھے ھوئے ھیں
عطاء اللہ نمانی کے موجود ھوتے ھوئے کسی جرائم پیشہ افراد کو کوئی رعایت نہیں ملے گی سائلین کے شنوائی کے لیے متذکرہ تھانہ کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں
اب دوبارہ اس علاقے کو امن کا گہوارہ بنانے میں عطاء اللہ نمانی اپنے مشن اور مقصد کامیاب ھوتے دکھائی دے رھے ھیں اس لئے وہ جرائم پیشہ افراد کے آنکھوں میں کانٹا بن کر چھبتے ھیں
عوامی حلقوں نے بتایا کہ عطاء اللہ نمانی کے پاس دبنگ اور بہادر ٹیم اور بہترین ٹیم ورک موجود ہے جو ہر وقت عوام کی خدمت میں مصروف عمل رھتے ھیں مزید بہت سارے جرائم پیشہ افراد بہت جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے
عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ آخر کونسے احتجاج میں نقاب پوش لوگ آتے ہیں_
اسکے علاوہ ذرائع نے بھی بتایا ہے کہ ایس ایچ او عطاء اللہ نمانی کے خلاف احتجاج کرنے والوں میں متعدد افراد ماضی میں بھی موٹر چوری میں ملوث رہے ہیں اور اسی بہادر افسر کے ادوار میں متعدد مرتبہ سینٹرل جیل گڈانی کی بھی زیارت کرچکے ہیں_
ایسے کرائمنلز کے لیے عطاء اللہ نمانی خوف کی علامت سمجھا جاتا ہے،رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی ایس ایچ او حب سٹی تھانہ عطاء اللہ نمانی اپنی بہتر حکمت عملی سے اور دیانت داری سےاپنا. ڈیوٹی جاری رکھے ہوئے تھے جس سے ان جرائم پیشہ افراد کی نیندیں حرام ہوچکی تھی اور اسی بنا پر انہیں بدنام کرنے کے لئے یہ پورا ڈرامہ رچایا گیا_
عوامی حلقوں نے ایس ایس پی حب اس واقعے کی باریکی سے انکوائری کرنے کا مطالبہ کردیا اور عطاء اللہ نمانی پر دھاوا بولنے کے خلاف بھی ایکشن کیا جائے_
واضح رہے کہ عطاء اللہ نمانی ایک قابل،نڈر اور فرض شناس آفیسر ہیں، موصوف کا قابل فخر اور شاندار کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے_