Chaudhary Agro Pvt Ltd

Chaudhary Agro Pvt Ltd Fun, Entertainment and Information

01/07/2025

چوہدری ایگری فارم ونیکے تارڑ ضلع حافظ آباد پر دھان(مونجی) کی تمام اچھی اقسام
PB-1885
PB-07
PB-1718
PB-1847
کی پنیری دستیاب ہے۔ پرانے بیجوں سے جان چھڑائیں اور نئے بیجوں کی طرف آئیں جن کا جھاڑ بھی زیادہ ہے اور ان پر بیماریوں کا حملہ بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ دھان کی پنیری خریدنے کے لیے آپ اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
چوہدری قیصر اقبال ایڈوکیٹ
0342-2021000

29/06/2025

کبھی غور کیا ہے کہ ہماری روزمرہ زندگی میں پانی کا کتنا اہم کردار ہے؟ یہ ایک ایسی نعمت ہے جو نہ صرف ہماری پیاس بجھاتی ہے بلکہ ہمارے وجود، ہمارے ماحول اور ہماری ترقی کا بھی بنیادی ستون ہے۔ پانی کی طاقت کو سمجھنے کے لیے ہمیں اس کے مختلف پہلوؤں پر نظر ڈالنی ہوگی۔
پانی کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں۔ ہمارا جسم تقریباً 60 فیصد پانی پر مشتمل ہے، جو ہمارے خلیوں کو زندہ رکھتا ہے، خون کے بہاؤ کو آسان بناتا ہے اور جسم کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرتا ہے۔ اگر ہم مناسب مقدار میں پانی نہ پیئیں، تو ہم تھکاوٹ، چڑچڑاپن اور حتیٰ کہ سنگین بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اسی لیے روزانہ 8 سے 10 گلاس پانی پینا ہماری صحت کے لیے نہایت ضروری ہے۔
پانی نہ صرف ہمیں زندہ رکھتا ہے بلکہ ہماری ترقی کا بھی ذریعہ ہے۔ ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹس پانی کی طاقت سے بجلی پیدا کرتے ہیں، جو کروڑوں گھروں اور صنعتوں کو روشنی فراہم کرتی ہے۔ یہ ایک صاف اور قابل تجدید توانائی کا ذریعہ ہے جو ماحول کو آلودہ کیے بغیر ہمیں بجلی مہیا کرتا ہے۔
کسانوں کے لیے پانی کھیتی باڑی کی بنیاد ہے۔ بارشوں اور نہری پانی کے ذریعے ہی گندم، چاول، سبزیاں اور پھل اگائے جاتے ہیں، جو ہماری خوراک کا اہم حصہ ہیں۔ اگر پانی کی کمی ہو جائے، تو قحط اور غذائی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ اسی لیے پانی کے ذخائر کو محفوظ بنانا اور اس کا صحیح استعمال کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
پانی ہمارے سیارے کا توازن برقرار رکھتا ہے۔ سمندر اور دریا نہ صرف مختلف انواع کے جانداروں کا گھر ہیں بلکہ یہ موسمیاتی تبدیلیوں کو بھی کنٹرول کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، سمندر کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کر کے زمین کے درجہ حرارت کو مستحکم رکھتے ہیں۔ اگر ہم پانی کو آلودہ کرتے رہیں یا اس کا غیر ضروری استعمال کریں، تو یہ توازن بگڑ سکتا ہے، جس کے نتائج ہم سب کے لیے خطرناک ہو سکتے ہیں۔
آج دنیا کے کئی حصوں میں پانی کی شدید قلت ہے۔ کئی لوگوں کو صاف پانی تک رسائی میسر نہیں، جبکہ ہم میں سے بہت سے لوگ اسے ضائع کر دیتے ہیں۔ نلکوں کو کھلا چھوڑ دینا، ضرورت سے زیادہ پانی استعمال کرنا یا اسے آلودہ کرنا ایسی عادات ہیں جو ہمیں ترک کرنی چاہئیں۔ ہمیں چاہیے کہ پانی کی ہر بوند کی قدر کریں، کیونکہ یہ صرف ایک مشروب نہیں بلکہ زندگی کا سرچشمہ ہے۔
پانی ہماری زندگی کا ایک لازمی حصہ ہے، اور اس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ چاہے وہ گھر میں پانی بچانے کی کوشش ہو یا دریاؤں اور سمندروں کو صاف رکھنے کی کوشش، ہر ایک قدم اہم ہے۔ آئیے، ہم سب مل کر پانی کی قدر کریں اور اس نعمت کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ بنائیں۔

وہ 1947 میں اچھے مستقبل کے لیے پاکستان آتے ہوے مارے گئے2025 میں اچھے مستقبل کے لیے پاکستان سے جاتے ہوئے مارے گئے75 سالوں...
24/06/2025

وہ 1947 میں اچھے مستقبل کے لیے پاکستان آتے ہوے مارے گئے2025 میں اچھے مستقبل کے لیے پاکستان سے جاتے ہوئے مارے گئے
75 سالوں میں کتنی ترقی کر لی ہم نے

24/06/2025

Iran Israel War

24/06/2025
23/06/2025

شوارما کھائیں لیکن دیکھ لیں شوارما کس فرقے کا ہے۔ نہیں تو ایمان کے ساتھ ساتھ جان بھی جا سکتی ہے۔ ہمیشہ سنی شوارما ہی آرڈر کریں۔
واہ مولویو تمہارے مسئلے۔ کفر گردن پر ہاتھ رکھ کر کھڑا ہے تم شوارمے کے مسائل بتا رہے ہو

18/06/2025

جب درد پرانے ہو بیٹھے
جب یاد کا جگنو راکھ ہوا
جب آنکھ میں آنسو برف ہوئے
جب زخم سے دل مانوس ہوا
تب مجھ پہ کھلا میں زندہ ہوں
پھر دل کو دھڑکنا یاد آیا !
جب کرب کی لمبی راہوں میں
احساس کے بال سفید ہوئے
جب آنکھیں بے سیلاب ہوئیں
جب چاند چڑھا بے دردی کا
جب ریت پہ لکھی یادوں کو
بے مہر ہوا نے چھین لیا
جب 'یاد رتیں' بے داد ہوئیں
تب مجھ پہ کھلا میں زندہ ہوں
پھر دل کو دھڑکنا یاد آیا
جب آنکھیں کچھ آباد ہوئیں
جب مجھ پہ کھلا میں زندہ ہوں
احساس کا بچپن جاگ پڑا
پھر جذبے بے تقویم ہوئے!
پھر وقت نے کچھ انگڑائی لی
پھر سوچ کی قبر سےدھول اڑی
پھر پیاس کا برزخ بھول گیا
ایک ہجر سےکیا آزاد ہوئے؟
سو ہجر نئے ایجاد ہوئے!
پھر اشک میں دریا قید ہوا
پھر دھڑکن میں بھونچال پڑے
پھر عشق کاجوگی گلیوں میں
تقدیر کے سانپ اٹھا لایا
پھر ہوش کا جنگل سبز ہوا
پھر شوق درینہ جاگ اٹھا
پھر زلف کے تیور شام بنے
اس شام میں پھرمہتاب چڑھا
پھر ہونٹ کی لرزش گیت بنی
پھر شعر، شعور کا ورد ہوا
پھر خون سے لکھے جذبے بھی نیلام ہوئے
پھر درد "زلیخا "بن بیٹھا
پھر قرب کا کرب جوان ہوا
پھر مجھ پہ کھلا میں زندہ ہوں
کچھ ہجر کی نبضیں تیز ہوئیں
جب قید کو تازہ عمر ملی
اس قیدی عمر کے بختوں نے
اک شامِ سہور سے پوچھ لیا
قید ہی رہنا تھا تو ہمیں
وہ پچھلا ہجر ہی کافی تھا
کیوں پچھلے جال کو چھوڑا تھا
کس عهد پہ پنجرہ توڑا تھا؟
جب جال تیری کمزوری تھے
صیّاد کو کیوں بدنام کیا
اب سوچ رہا ہوں مدّت سے
کیوں مجھ پہ کھلا میں زندہ ہوں؟
کیوں دل کو دھڑکنا یاد آیا

13/06/2025

کراچی کے شہری کی ڈاکو بھائیوں سے درد مندانہ اپیل

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے بھارت طیارے کے حادثے میں ایک مسافر زندہ بچ گیا جو ابھی ایمرجنسی وارڈ میں ہے 241 افراد ہلاک ہو...
12/06/2025

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے
بھارت طیارے کے حادثے میں ایک مسافر زندہ بچ گیا جو ابھی ایمرجنسی وارڈ میں ہے 241 افراد ہلاک ہوگئے۔
طیارہ ڈاکٹروں کے ہوسٹل پر گرا جس سے کچھ ڈاکٹرز بھی ہلاک ہوئے کئی زخمی ہیں۔ زندہ بچ جانے والا مسافر سیٹ 11A پر تھا، جسے عام طور پر خراب سیٹ کے لیے جانا جاتا ہے کیونکہ اس میں اکثر کوئی مناسب کھڑکی نہیں ہوتی اور وہ جہاز کے بازو اور بیچ کے درمیان پھنس جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حادثہ پرندوں کے ٹکرانے سے پیش ایا

Address

Hafizabad

Opening Hours

Monday 07:00 - 19:00
Tuesday 07:00 - 19:00
Wednesday 07:00 - 19:00
Thursday 07:00 - 19:00
Friday 07:00 - 19:00
Saturday 07:00 - 19:00
Sunday 07:00 - 19:00

Telephone

+923456977000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chaudhary Agro Pvt Ltd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Chaudhary Agro Pvt Ltd:

Share