03/07/2026
حافظ آباد:واپڈاگیپکو کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج نے شہریوں کی راتوں کی نیندیں حرام کر دیں ہیں متعلقہ اتھارٹیز نوٹس لیتے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج سے جان چھڑائی جائے.
حافظ آباد (بیورو رپورٹ)حافظ آباد شہر اور گردونواح میں واپڈاگیپکو (GEPCO) کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا، جس نے شدید حبس اور گرمی کے ستائے شہریوں کو ذہنی و جسمانی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔
👈 **رات کے پچھلے پہر بجلی کی بندش؛ شہری بلبلا اٹھے**
شہریوں کے مطابق دن کے ساتھ ساتھ اب رات کے مختلف اوقات میں بھی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ خاص طور پر رات کے پچھلے پہر، جب لوگ گہری نیند میں ہوتے ہیں، بجلی غائب کر دی جاتی ہے۔
شدید گرمی اور حبس کے باعث بوڑھے، بچے اور مریض رات بھر جاگنے پر مجبور ہیں اور ان کی راتوں کی نیندیں حرام ہو کر رہ گئی ہیں۔
👈 *کم وولٹیج کا عذاب؛ قیمتی برقی آلات ناکارہ**
غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ شہری کم وولٹیج کے دوہرے عذاب سے بھی دوچار ہیں۔ شہر کے کئی علاقوں میں 220 وولٹ کی بجائے صرف **150 وولٹ** فراہم کیے جا رہے ہیں۔جس میں کسوکی روڑ محلہ بہاولپورہ غربی مسجد منورہ کمپلیکس فیڈر حافظ آباد 3 میں شامل ہے لگےٹرانسفارمر سے 150 وولٹیج جا رہے ہیں.
اس انتہائی کم وولٹیج کی وجہ سے گھروں میں موجود قیمتی برقی آلات (ایئر کنڈیشنرز، ریفریجریٹرز اور پنکھے، پانی کے پمپس وغیرہ) جل رہے ہیں، جس سے شہریوں کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
👈 اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ،حافظ آباد کے ستائے ہوئے شہریوں نے
👈 وزیرِ اعظم پاکستان میاں شہباز شریف
👈 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
👈 واپڈاگیپکو کے اعلیٰ حکام
سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ حافظ آباد کی اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ فوری بند کیا جائے اور وولٹیج کے مسئلے کو حل کر کے عوام کو اس شدید گرمی میں ریلیف فراہم کیا جائے۔