Voice Of Hafizabad

Voice Of Hafizabad Mission. Neat & Clean Hafizabad.

حافظ آباد:یومِ آزادی کے رنگ بکھیرنے والی نمائشِ رنگِ پاکستان کا شاندار افتتاح، فن پاروں، خطاطی اور ہاتھ سے تیار کردہ شاہ...
04/08/2026

حافظ آباد:یومِ آزادی کے رنگ بکھیرنے والی نمائشِ رنگِ پاکستان کا شاندار افتتاح، فن پاروں، خطاطی اور ہاتھ سے تیار کردہ شاہکاروں نے حاضرین کو مسحور کر دیا یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے مقامی فنکار طیب ارشد (ریزن آرٹسٹ) اور طیبہ ارشد (بصری فنکار و ڈیزائنر) کے زیرِ اہتمام منعقدہ "نمائشِ رنگِ پاکستان" کی افتتاحی تقریب انتہائی شاندار ماحول میں منعقد ہوئی،

جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات، صحافیوں، وکلاء، اساتذہ، سماجی و سیاسی رہنماؤں، خواتین، بچوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب میں محمد ارشد انصاری، بابر اعجاز صدیقی چیئرمین پریس کلب، گلزار حسین چوہان صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد، منیبہ وارث مخدوم، ممتاز ماہرِ تعلیم عمران حبیب، فاروق کھوکھر، رائے غضنفر علی سابق چیئرمین پریس کلب،

محمد ارشد مہند سابق صدر بار، پی ایم صفدر کھرل سابق صدر بار، رخسانہ بھٹی، مہر فاروق احسان وائس چیئرمین پریس کلب، عبدالجبار رضا انصاری سابق چیئرمین پریس کلب، راشدہ ملک ایڈووکیٹ،میڈیم صائمہ فاروق پرنسپل بیکن ہاؤس، زاہرا جبیں، استاد شفقت علی جاوید، سینئر جرنلسٹ شوکت علی وٹو ،لیاقت علی وٹو،سیٹھ عثمان،میڈم عارفہ،قاضی شیر علی افس سیکرٹری سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔مہمانوں نے نمائش میں رکھے گئے.

دلکش فن پاروں، دیدہ زیب خطاطی، ریزن آرٹ، ہاتھ سے تیار کردہ منفرد تخلیقات اور قومی رنگوں سے مزین شاہکاروں کا تفصیلی جائزہ لیا اور فنکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فن اور ثقافت کسی بھی معاشرے کی پہچان ہوتے ہیں، جبکہ نوجوان فنکاروں کی حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ "رنگِ پاکستان" نمائش نہ صرف یومِ آزادی کی مناسبت سے حب الوطنی کے جذبات کو اجاگر کرتی ہے.

بلکہ پاکستان کے ثقافتی ورثے، قومی شناخت اور تخلیقی صلاحیتوں کو بھی خوبصورتی سے دنیا کے سامنے پیش کرتی ہے۔مقررین نے طیب ارشد اور طیبہ ارشد کی محنت، فنی مہارت اور تخلیقی وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی نمائشیں نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور فنونِ لطیفہ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسی بامقصد اور معیاری تقریبات کا انعقاد جاری رہے گا۔

اس موقع پر یوم آذادی کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے منتظمین طیب ارشد اور طیبہ ارشد کو کامیاب نمائش کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی، ان کی کاوشوں کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش یومِ آزادی کی تقریبات میں ایک خوبصورت اور یادگار اضافہ ثابت ہوگی۔

میاں مقصود احمد وٹو کو حافظ آباد سے گونج ڈیجیٹل کا حصہ بننے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار...
03/08/2026

میاں مقصود احمد وٹو کو حافظ آباد سے گونج ڈیجیٹل کا حصہ بننے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں.
وٹو جی تسی برینڈ او ماشاء اللہ.

منجانب: شوکت علی وٹو ممبر ایگزیکٹو کونسل ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد / ٹیم وائس آف حافظ آباد.

حافظ آباد قومی امن کمیٹی پاکستان کے وفد کی چیف کوآرڈینیٹر پیر سید علامہ سجاد حیدر شاہ نقوی کی قیادت میں ڈی پی او حافظ آب...
03/08/2026

حافظ آباد
قومی امن کمیٹی پاکستان کے وفد کی چیف کوآرڈینیٹر پیر سید علامہ سجاد حیدر شاہ نقوی کی قیادت میں ڈی پی او حافظ آباد فواد احمد سے ملاقات،

چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چشتی، وائس چئیرمین علامہ قاسم گورائیہ جنرل سیکرٹری عرفان علی، نائب صدر ذیشان حیدر جوادی، سیکرٹری اطلاعات و نشریات محمد عقیل منہاس کیلانی کی ڈی پی او حافظ آباد سے تعزیت کے بعد گروپ فوٹو۔

وزیر اعلٰی پنجاب  مریم نواز شریف کی جانب سے خصوصی بچوں کے لیے ہمت کارڈز کا اجراء ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے گورنم...
03/08/2026

وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے خصوصی بچوں کے لیے ہمت کارڈز کا اجراء

ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سکول کے بچوں میں ہمت کارڈز تقسیم کیے.

ہمت کارڈ کے ذریعے خصوصی بچوں کو ہر تین ماہ بعد دس ہزار روپے کی مالی معاونت حاصل ہو گی

🔴 ٹریفک الرٹ - حافظ آبادضلع ٹریفک پولیس حافظ آباد کی جانب سے 20 صفر چہلم حضرت امام حسین (ع) کے سلسلے میں روٹ پلان جاری ک...
03/08/2026

🔴 ٹریفک الرٹ - حافظ آباد
ضلع ٹریفک پولیس حافظ آباد کی جانب سے 20 صفر چہلم حضرت امام حسین (ع) کے سلسلے میں روٹ پلان جاری کر دیا گیا ہے.
اہم تفصیلات:

وقت: آج بروز سوموار 03 اگست 2026 شام سے کل بروز منگل 04 اگست 2026 رات 10 بجے تک راستے بند رہیں گے۔
شہریوں سے التماس: غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متبادل راستوں کا استعمال کریں۔
بند رہنے والے راستے:

عارف سوئیٹس گوجرانوالہ روڈ
ڈی ایس پی ٹریفک آفس
جلال پور روڈ ٹو گرجا گھر موڑ
TMA آفس دونوں اطراف
مرکزی امام بارگاہ جانب ریلوے لائن
مین دروازہ مین بازار
بی بی جان شاپ شاہین مارکیٹ
مسجد کوثر والی جانب مین بازار
بالمقابل DHQ گیٹ

متبادل راستے:
ریلوے روڈ، ڈاکخانہ روڈ اور باغ پاس ایریا ٹریفک کے لیے کھلے رہیں گے۔
ٹریفک قوانین کی پاسداری، احتیاط اور آگاہی ہی محفوظ سفر کی ضمانت ہے!

03/08/2026

دی پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ، 2013 جو ہر شہری کو حق دیتا ہے کہ وہ حساس معلومات کے علاوہ ہر قسم کی معلومات محکموں سے حاصل کر سکتا ہے حافظ آباد میں اس حوالے سے تمام محکمہ جات معلومات کی فراہمی میں کوتاہی برتتے ہیں اور معلومات لینے والے شہریوں کے متعلق منفی پروپیگنڈہ کرتے ہیں تاکہ معلومات لینے والا بلیک میلر کا لقب سن کر دوبارہ محکمے کا رخ ہی نہ کرے.یہ قانون بنا ہی اس لیے تھا کہ تمام ترقیاتی کاموں کی شفافیت کو بہتر کیا جا سکے.

آئین کے آرٹیکل 19-اے کے مطابق قواعد و ضوابط اور قانون کے تحت لگائی جانے والی پابندیوں سے مشروط عوامی اہمیت کے تمام تر معاملات کے حوالے سے معلومات تک رسائی ہر پاکستانی شہری کا بنیادی حق ہے ۔ شہری سرکاری اداروں کے علاوہ حکومتی امداد سے چلنے والے نجی اداروں کی معلومات تک رسائی کا حق بھی محفوظ رکھتے ہیں.

معلومات تک رسائی کا حق شہریوں کو بطور ٹیکس دہندگان عوامی نوعیت کی معلومات تک رسائی کے اُصول پر مبنی ہے ۔ معلومات تک رسائی کا حق شفافیت، احتساب و بدعنوانی کے خاتمے اورعوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری کا ضامن ہے۔

معلومات تک رسائی کا حق کیسے مددگار ہے؟

معلومات تک رسائی کے حق سے حاصل ہونے والی معلومات شہریوں کو اس قابل بناتی ہیں کہ وہ سرکاری ملازمین کو اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے جوابدہ بنائیں، شہری اُن کی کارکردگی پر رائے دے سکیں، معلومات تک رسائی کے حق سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر سروے کا انعقاد کر سکیں اور سرکاری ادارے کی کمزوریوں کی نشاندہی اور خلا کو پُر کرسکیں-

معلومات تک رسائی کا حق حکومت کو سرکاری محکمہ کی کمزوریوں اور خلاء کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے میں بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔ معلومات تک رسائی کے حق سے سرکاری ملازمین اپنی پیشہ ورانہ فرائض مؤثر طریقے سے ادا کرتے ہیں۔

03/08/2026

ہاؤسنگ کالونی حافظ آباد کی بچوں کے کھیلنے کی گراؤنڈ کی حالت زار دیکھی جا سکتی ہے اہل علاقہ کے مطابق گراؤنڈ کا ستیاناس کر دیا گیا ہے اہل علاقہ کا الزام ہے واسا حافظ آباد کے دفتر آنے سے پہلے یہ بچوں کے کھیلنے کی بہترین گراؤنڈ تھی جو واسا حافظ آباد کی نجی ٹھیکیدار کمپنی نے اس کا ستیاناس کر دیا ہے.

دوسری جانب متعلقہ اتھارٹیز کا موقف ہے کہ مون سون کا سیزن چل رہا ہے مون سون ختم ہوتے ہی اسے بہتر کر دیا جائے گا جب کوئی بھی کام ہو رہا ہو اس دوران کچھ مسائل جنم لیتے ہیں لیکن پراجیکٹ مکمل ہوتے ہی بہتری ہونا شروع ہو جاتی ہے. اب یہ وقت ہی بتائے گا کہ مون سون سے کے بعد اس گراؤنڈ کو بہتر حالت میں واپس بچوں کو کھیلنے کے لیے گراؤنڈ میسر ہو گی یا صرف طفل تسلی ہی ہے

یاد رہے یہ گراؤنڈ واسا حافظ آباد کے دفتر کے بالکل قریب ہے اہل علاقہ کا موقف ہے متعدد مرتبہ شکایات کر چکے ہیں پہلے،، ستھرا پنجاب ایجنسی،، کو کہہ کر گراؤنڈ کی صفائی ہو جاتی تھی لیکن اب وہ بھی ہاتھ کھڑا کر گے ہیں شہر میں پہلے ہی بچوں کے کھیلنے کے لیے گراؤنڈز نہیں ہیں حافظ آباد میں بچوں کے کھیلنے کے لیے گراؤنڈز دینے کی ضرورت ہے اور بنے ہوئے گراؤنڈ کی حفاظت کرنا اور سہولیات دینا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے.

🚨 حافظ آباد | اہم تریناپنی آواز کو دوسروں تک پہنچائے اور یک زباں ہو کر حکام بالا تک پہنچائیں. اس ظلم پر نہیں بولیں گے تو...
02/08/2026

🚨 حافظ آباد | اہم ترین

اپنی آواز کو دوسروں تک پہنچائے اور یک زباں ہو کر حکام بالا تک پہنچائیں. اس ظلم پر نہیں بولیں گے تو کوئی بھی آپ احساس نہیں کرے گا اپنا احساس خود کریں اپنے مسائل کو حکام بالا تک پہنچائیں.

واپڈا/گیپکو کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا۔ شہریوں کے مطابق کمپلیکس فیڈر (حافظ آباد نمبر 3) پر روزانہ رات 2 بجے کے بعد بجلی کی فراہمی اچانک معطل کر دی جاتی ہے، جس سے شدید گرمی میں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ آخر ہر رات کس بنیاد پر بجلی بند کی جاتی ہے؟ متعلقہ حکام فوری نوٹس لیتے ہوئے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کریں اور عوام کو اس مسلسل اذیت سے نجات دلائیں۔

انصاری بار بی کیو.بمقام کولو روڑ نزد فیضان مدینہ حافظ آباد
02/08/2026

انصاری بار بی کیو.
بمقام کولو روڑ نزد فیضان مدینہ حافظ آباد

Address

Hafizabad
52110

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Hafizabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice Of Hafizabad:

Shortcuts

Share