
11/07/2025
حافظ آباد: CCD انچارج عہد حسین تارڑ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں، خراجِ تحسین
حافظ آباد میں CCD (کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ) کے انچارج انسپیکٹر عہد حسین تارڑ کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ منشیات فروشوں، چوروں اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کامیاب چھاپے اور گرفتاریوں نے عوام کا اعتماد بحال کر دیا ہے اور شہریوں میں سکون اور اعتماد پایا جا رہا ہے۔
عہد حسین تارڑ اور ان کی ٹیم کی محنت، جانفشانی اور ایمانداری پر عوامی، سماجی اور صحافتی حلقوں نے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کی کوششوں سے علاقے میں امن و امان کی فضا قائم ہوئی ہے۔
مزید کہا جا رہا ہے کہ اگر اسی طرح محنت جاری رہی تو جلد حافظ آباد جرائم سے پاک شہر بن جائے گا۔
ا HFD News ٹیم کی جانب سے CCD انچارج انسپیکٹر عہد حسین تارڑ اور ان کی ٹیم کو سلام پیش کرتے ہیں۔
*
*
*
*
*
#جلالپور