Hafizabad City news

Hafizabad City news Professional Media Channel
(PM Media)

آپ کی ایک کال پر 15 منٹ میں کھانا آپ کی دہلیز پر۔Contact number: 0331-0074034
10/07/2025

آپ کی ایک کال پر 15 منٹ میں کھانا آپ کی دہلیز پر۔
Contact number: 0331-0074034

Contact number: 0331-0074034حافظ آبارکی تاریخ میں پہلی دفعہ مکمل طور پر گھر کے کچن اور صاف ستھرے برتنوں میں تیار کردہ. ....
09/07/2025

Contact number: 0331-0074034
حافظ آبارکی تاریخ میں پہلی دفعہ مکمل طور پر گھر کے کچن اور صاف ستھرے برتنوں میں تیار کردہ.
.کم بجٹ میں معیاری کھانا
.کھانا انگریزی ذائقہ دیسی

26/06/2025
پاکستان میں عجیب و غریب واقعات رونماء ہو رہے ہیں موٹر وےز آج صبح پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موٹر وے پر میاں سے بچ...
23/06/2025

پاکستان میں عجیب و غریب واقعات رونماء ہو رہے ہیں موٹر وےز آج صبح پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موٹر وے پر میاں سے بچھڑنے والی بیوی کو ملا دیا۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق گوجرانوالہ سے کراچی جانے والا خاندان نماز کے لیے جڑانوالہ سروس ایریا پر رکا ، بیوی ابھی نماز پڑھ رہی تھی کہ شوہر نے اپنا سفر دوبارہ شروع کر دیا۔تھوڑا آگے بیس کلو میٹر جا کر شوہر کو احساس ہوا کہ کچھ تو گڑ بڑ ہے جب پیچھلی سیٹ دیکھی تو بیوی غائب تھی شوہر نے 130پر کال کر دی موٹر وے پولیس نے بیوی کو شوہر سے ملوا دیا

موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شوہر کو 20 کلومیٹر آگے جانے کے بعد احساس ہوا کہ اس کی بیوی ساتھ نہیں ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس نے ہیلپ لائن پر پیغام ملنے کے بعد میاں بیوی کو آپس میں ملوا دیا۔

28/05/2025

ایسا تو نہیں تھا میرا پیارا حافظ آباد
آج حافظ آباد کے ڈاکخانہ روڑ پر ایک افسوسناک منظر دیکھنے میں آیا۔ ٹریفک پولیس کے اہلکار ایک شہری کی موٹر سائیکل زبردستی لفٹر پر چڑھا رہے تھے۔ جب شہری نے احتجاج کیا، تو بجائے اس کی بات سنے جانے کے، اُسے دھکے دیے گئے، مکے مارے گئے، اور سڑک پر بے عزت کیا گیا۔
یہ کون سا انصاف ہے؟ کیا قانون کی رکھوالی کرنے والے خود قانون توڑنے لگیں گے؟ عوام کی خدمت کیلئے موجود ادارے اگر ظلم پر اُتر آئیں تو عوام کہاں جائیں گے؟
یہ حافظ آباد — جو کبھی اخوت، محبت اور امن کا گہوارہ تھا — کیا اب ظلم اور جبر کی علامت بنتا جا رہا ہے؟
ہمیں سوچنا ہوگا، بولنا ہوگا، اور ایسے رویوں کے خلاف آواز اٹھانی ہوگی۔
پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی حفاظت کرے، نہ کہ ان پر تشدد۔
اگر کسی شہری نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے، تو اس کے خلاف کارروائی قانون کے دائرے میں رہ کر کی جائے، نہ کہ زبردستی اور مارپیٹ سے۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعہ کی مکمل انکوائری ہو، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے، اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے واضح پالیسی اپنائی جائے۔
حافظ آباد کو پھر سے وہی پرامن، پیارا شہر بنانا ہوگا — جہاں قانون کی عزت ہو اور انسانیت کی حرمت

پاکستانی شاہین آذانِ فجر کے وقت اُڑےنمازِ فجر کے وقت اپنے شُہدا کے لہُو کا خراج لیااور نمازِ اشراق واپس اپنے بیس پر شکرا...
10/05/2025

پاکستانی شاہین آذانِ فجر کے وقت اُڑے
نمازِ فجر کے وقت اپنے شُہدا کے لہُو کا خراج لیا
اور نمازِ اشراق واپس اپنے بیس پر شکرانے کے نوافل ادا کیۓ

10/05/2025

نَصْرٌ مِّن اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ
پاکستان کی فتح قوم کومبارک ہو۔۔۔پاکستان زندہ باد

10/05/2025

🔴 انتہائی اہم خبر 🔴
پاکستان اور بھارت سیز فائر معاہدے کیلئے تیار ہوگئے،امریکی صدر
دونوں ممالک کے شکر گزار ہیں،امریکی صدر

تمام اہلیانِ حلقہ ضلع حافظ آباد کو اطلاع دی جاتی ہے کہ آج 26 اپریل بروز ہفتہ اور کل 27 اپریل 2025 بروز اتوار کو پاک فوج ...
26/04/2025

تمام اہلیانِ حلقہ ضلع حافظ آباد کو اطلاع دی جاتی ہے کہ آج 26 اپریل بروز ہفتہ اور کل 27 اپریل 2025 بروز اتوار کو پاک فوج کی ٹیم آرمی بھرتی کے لیے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 فار بوائز حافظ آباد سٹی میں موجود ہوگی۔
بھرتی کے لیے تعلیمی معیار:
میٹرک سائنس میں 50 فیصد نمبر اور ایف ایس سی (پری میڈیکل) میں 50 فیصد نمبر والے مینڈیٹ کو پاک فوج میں نرسنگ کی سیٹ پر ترجیح دی جائے گی۔
میٹرک سائنس اے اور بی گریڈ والوں کو پاک فوج کے شعبہ ای ایم آئی میں بطور وہيكل میکینک ، الیکٹریشن کی سیٹ پر ترجیح دی جائے گی۔
میٹرک سائنس اور آرٹس کمپیوٹر سائنس کے اے، بی، سی اور ڈی گریڈ کے حامل اور ایل ٹی وی یا موٹر کار ڈرائیونگ لائسنس یافتہ امیدواروں کو بطور ڈرائیور بھرتی میں ترجیح دی جائے گی۔
قد کا معیار ان تمام شعبہ جات کے لیے 167.5 سینٹی میٹر مقرر ہے۔

18/04/2025

محکمہ بلدیہ کی عدم توجہ اور نہ اہلی کا منہ بولتا ثبوت۔
حافظ آباد کی صحافت بھی بلدیہ کی جھوٹی تعریف کرنے میں مصروف۔
جس سے شہری اپنی مدد آپ ویڈیو بنا کا انتظامیہ کو شرم دلوانے پر مجبور۔
محلّہ تاج پورا گلی مسجد نورانی والی کا حال۔

15/04/2025

الرٹ
ذرائع کے مطابق بچوں کو کسی نامعلوم گاڑی سواروں نے زہریلی مٹھائی نہیں کھلائی بلکہ آوارہ کتوں کو مارنے والی زہریلی دوائی جو کہ بلدیہ کے کرسچن اہلکاروں کے پاس ہوتی ہے وہ دوائی کسی طرح بچوں کو مل گئی جس کی بظاہری حالت برفی شیپ کی تھی بچوں نے برفی سمجھ کے کھا لی جن سے انکی حالت غیر ہوگی۔

Address

Hafizabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hafizabad City news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hafizabad City news:

Share