حافظ آباد کی آواز

حافظ آباد کی آواز حافظ آباد کے مسائل کو اجاگر کرنا

گوجرانوالہ ویسٹ منیجمنٹ کی سب کمپنی ڈائیوو نے ورکرز کی کئی ماہ کی تنخواہیں روک لیں.سینٹری ورکرز کا فوارہ چوک میں احتجاج،...
22/08/2025

گوجرانوالہ ویسٹ منیجمنٹ کی سب کمپنی ڈائیوو نے ورکرز کی کئی ماہ کی تنخواہیں روک لیں.سینٹری ورکرز کا فوارہ چوک میں احتجاج،ورکرز کا کہنا ہے گھروں میں فاقے ہیں کمپنی ہمیں ہمارے واجبات کلیر کرے.

حافظ آباد(آئی این این اے/شوکت علی وٹو) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب پروگرام حافظ آباد میں خطرے سے دو چار گوجرانوالہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی، سب کمپنی ڈائیوو نے ملازمین کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں دیں، تنخواہیں نہ ملنے پر فوارہ چوک حافظ آباد اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، سب کمپنی ڈائیوو جس کا کام ضلع میں صفائی ستھرائی کا ہے کے سینٹری ورکرز تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ستھرا پروگرام حافظ آباد میں خطرے سے دو چار، سینٹری ورکرز نے فوارہ چوک حافظ آباد بیٹھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے ان کا کہنا.

پچھلے کئی ماہ کی تنخواہیں نہیں ملیں گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی ہے ہماری رکی تنخواہیں ہمیں دی جائیں،حکومت پنجاب نے ڈویژنز میں پرائیویٹ کمپنیوں کو صفائی کے لیے خدمات حاصل کی ہیں.ڈائیوو نامی کمپنی ضلع حافظ آباد میں صفائی کا کام کرتی ہےحکومت پنجاب سے کروڑوں روپے لینے والی کمپنی کا سینٹری ورکرز کو تنخواہیں نہ دینا کمپنی کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے سینٹری ورکرز ابتک متعدد مرتبہ احتجاج ریکارڈ کروا چکے ہیں سینٹری ورکرز کا کہنا ہے انکی سننے والا کوئی نہیں ہے.وزیر اعلی پنجاب سے گزارش ہے ہماری تنخواہیں دلوائی جائیں تاکہ ستھرا پنجاب چلتا رہے،

Can mention all top fans once a day Chief Minister Punjab's Updates Maryam Nawaz Sharif Deputy Commissioner Hafizabad Chief Secretary Punjab Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala DG ACE Punjab Govt of Punjab Gujranwala Waste Management Company - GWMC


----------------------------------------------

Imperial News Network Agency.(INNA)
Voice Of Hafizabad
Shoukat Ali Watto.
📲🇵🇰03456522331
=================================

ایک آواز-ایک مشن-ایک تحریک

👈 پاکستان سمیت دنیا بھر خبروں سے اپڈیٹ رہنے کے لیے نیچےدیے،، واٹس ایپ چینل،، لنک پر کلک کریں اور فالو کریں.

https://whatsapp.com/channel/0029Vazuw007tkjI0q2bWN

سنی گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج, محکمہ انہار کی ملکیتی کروڑوں روپے کی مٹی چرانے اور مح...
21/08/2025

سنی گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج, محکمہ انہار کی ملکیتی کروڑوں روپے کی مٹی چرانے اور محکمہ کے ملوث افسران کے خلاف مقدمہ درج۔

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)معروف سماجی کارکن و سینئر صحافی چودھری ظفر ذکیر گورائیہ کی درخواست پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ حافظ آباد نے سنی گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالکان اور محکمہ انہار کے ملوث افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمے کے مطابق قومی خزانے کو 12 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بھاری نقصان پہنچایا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق سنی گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے بااثر مالکان نے محکمہ انہار کی وہ مٹی چوری کی جو نہر کے پشتوں کی حفاظت اور مضبوطی کے لیے رکھی گئی تھی۔ یہ قیمتی سرکاری مٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے اندر سڑکوں اور دیگر تعمیرات میں استعمال کر لی گئی۔ انکوائری میں یہ بھی سامنے آیا کہ محکمہ نہر کے افسران بشمول ایکسین، ایس ڈی او اور سب انجنیر اس جرم سے بخوبی آگاہ تھے مگر انہوں نے جان بوجھ کر کارروائی نہیں کی اور محض خانہ پُری کرتے ہوئے تھانہ میں معمولی درخواست دے کر معاملہ دبانے کی کوشش کی۔مزید انکشاف ہوا ہے کہ سوسائٹی مالکان نے میونسپل کمیٹی حافظ آباد سے منظور شدہ نقشے پر بھی عمل درآمد نہیں کیا۔ اوپن ایریا، سالڈ ویسٹ ڈمپنگ ایریا اور سڑکوں کے لیے مختص جگہ کو فروخت کر دیا گیا،

مگر میونسپل کمیٹی نے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے بجائے مکمل چشم پوشی اختیار کی۔ اس چشم پوشی کو بھی مبینہ طور پر ملی بھگت قرار دیا جا رہا ہے۔اینٹی کرپشن کی باضابطہ انکوائری میں تمام الزامات ثابت ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ سنی گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالکان محمد عبداللہ، خالد محمود شیخ، طارق عثمان کنڈیکٹرز، محمد افضل، غلام مصطفےٰ اور محکمہ نہر کے سب انجنیر محمد آصف کے خلاف درج ہوا ہے، جبکہ میونسپل کمیٹی اور محکمہ نہر کے دیگر افسران کے کردار کا تعین کر کے انہیں شامل تفتیش کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہےسماجی و عوامی حلقوں نے انکشافات پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کروڑوں روپے مالیت کی مٹی کی چوری اور افسران کی مبینہ ملی بھگت نے کرپشن کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ عوامی نمائندوں اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سوسائٹی مالکان سمیت تمام ملوث سرکاری افسران کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ سرکاری وسائل کو لوٹنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جا سکے۔



Imperial News Network Agency.(INNA)
Voice Of Hafizabad
Shoukat Ali Watto.
📲🇵🇰03456522331
=================================

ایک آواز-ایک مشن-ایک تحریک

👈 پاکستان سمیت دنیا بھر خبروں سے اپڈیٹ رہنے کے لیے نیچےدیے،، واٹس ایپ چینل،، لنک پر کلک کریں اور فالو کریں.

https://whatsapp.com/channel/0029Vazuw007tkjI0q2bWN

علی پور روڈ بنتے ہی اپنے نقائص ظاہر کرنے، ناقص اور انتہائی کم تار کول کا استعمال. روڈ کی کراسنگ ناممکن، شولڈر بنانے کی ض...
21/08/2025

علی پور روڈ بنتے ہی اپنے نقائص ظاہر کرنے، ناقص اور انتہائی کم تار کول کا استعمال. روڈ کی کراسنگ ناممکن، شولڈر بنانے کی ضرورت، کرپشن کی بدولت روڈ معیاری بن نہیں سکا،تحقیقات کی ضرورت.

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)علی پور چھٹہ روڈ کی ناقص تعمیر، روڈ بنتے ہی اپنے نقائص ظاہر کرنے لگا روڈ کا بیڈ نظر آرہا ہے TST سے کم میعار روڈ بنا ہے اس میں مبینہ بھاری کرپشن، افسران کمیشن اور ٹھیکیدار کی آنکھوں میں دھول جھونک کر بنائے روڈ نے چند دنوں میں اصلیت دیکھا دی،جدید دور میں بھی حافظ آباد میں TST سے بھی کم میعار کے روڈ بنائے جا رہے ہیں حافظ آباد سے سوئیانوالہ، شیخوپورہ روڈ اور علی پور روڈ تارکول اور چھابڑی سے بجری ڈال کر شاہراہیں بنائی گئیں ہیں جو کسی بھی طرح کارپٹ روڈ کا متبادل نہیں ہو سکتا تین دہائیوں کے طویل انتظار کے بعد علی پور روڈ تعمیر کیا گیا، اس کی تعمیر نہایت ناقص اور غیر معیاری انداز میں کی گئی ہے

،روڈ بنتے ہی گڑھے بن چکے ہیں جو روڈ کی تباہی کا سبب بنے گے،سڑک سنگل لین ہے اور اس کے اطراف میں مٹی، شولڈر سپورٹ نہ ہونے کے باعث آئے روز حادثات رونما ہو رہے ہیں۔ ٹریکٹر ٹرالی، چھوٹی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ایک ساتھ نہیں گزر سکتیں، جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ معصوم بچے، بزرگ اور نوجوان ہر وقت خطرے کی زد میں ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ روڈ اب "موت بانٹنے والا" راستہ بن چکا ہے۔

Can mention all top fans once a day Chief Minister Punjab's Updates Maryam Nawaz Sharif Deputy Commissioner Hafizabad Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala DG ACE Punjab Govt of Punjab National Highways & Motorway Police-NHMP

----------------------------------------
Imperial News Network Agency.(INNA)
Voice Of Hafizabad
Shoukat Ali Watto.
📲🇵🇰03456522331
=================================

ایک آواز-ایک مشن-ایک تحریک

👈 پاکستان سمیت دنیا بھر خبروں سے اپڈیٹ رہنے کے لیے نیچےدیے،، واٹس ایپ چینل،، لنک پر کلک کریں اور فالو کریں.

https://whatsapp.com/channel/0029Vazuw007tkjI0q2bWN

بھٹہ مزدور کو والدہ کے آپریشن کے لیے اپنی موٹرسائیکل بیچنی پڑ گئی. سوشل سیکورٹی ہسپتال کو مفت علاج و معالجہ کرنا چاہیے ج...
19/08/2025

بھٹہ مزدور کو والدہ کے آپریشن کے لیے اپنی موٹرسائیکل بیچنی پڑ گئی. سوشل سیکورٹی ہسپتال کو مفت علاج و معالجہ کرنا چاہیے جہاں ڈاکٹرز نے 4 ماہ کا وقت دے دیا مجبوراً پرائیویٹ جانا پڑا، سلمان

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)حافظ آباد کے بھٹہ مزدور کی والدہ کا سوشل سکیورٹی ہسپتال کے ڈاکٹروں نےآپریشن کرنے سے انکار کر دیا. مجبوراً پرائیویٹ ہسپتال سے آپریشن کروانے کے لیے موٹرسائیکل بیچ کر والدہ کا علاج کروایا.حافظ آباد کا بھٹہ مزدور سلمان عباس جو بھٹہ خشت پر مزدوری کرتا ہے اور اس کا کنٹری بیوش 24 سو روپے ماہانہ پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن میں جمع ہوتا ہے جس میں انہی علاج و معالجہ کی سہولیات مفت ملنی چاہیے جو نہیں مل رہی، بد قسمتی سے سلمان کی والدہ سخت بیمار ہوئیں جس کے علاج آپریشن کے لیے سوشل سکیورٹی ہسپتال گوجرانولہ گیا.

جہاں ڈاکٹروں نے علاج کی بجائے 4 ماہ وقت دے دیا۔منت سماجت کرنے کے باوجود آپریشن کرنے سے انکار کر دیا جس پر سلمان عباس مجبور ہو اپنی والدہ کی زندگی بچانے کے لیے اپنی موٹر سائیکل فروخت کر کے اپنی والدہ کا پرائیویٹ ہسپتال سے آپریشن کروانا پڑا.سلمان عباس نے کمشنر پنجاب ایمپائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے والدہ کا علاج نہ کرنے پر سوشل سکیورٹی ہسپتال گوجرانولہ کے ڈاکٹرز اور MS کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے.

Imperial News Network Agency.(INNA)
Voice Of Hafizabad
Shoukat Ali Watto.
📲🇵🇰03456522331
=================================

ایک آواز-ایک مشن-ایک تحریک

👈 پاکستان سمیت دنیا بھر خبروں سے اپڈیٹ رہنے کے لیے نیچےدیے،، واٹس ایپ چینل،، لنک پر کلک کریں اور فالو کریں.

https://whatsapp.com/channel/0029Vazuw007tkjI0q2bWN

جشنِ آزادی کے موقع پر بن ثنا نے اپنے کسٹمرز کو ڈھیروں انعامات تقسیم کئے، تھوڑے عرصہ اپنے علاقے میں میعار اور مناسب دام ک...
17/08/2025

جشنِ آزادی کے موقع پر بن ثنا نے اپنے کسٹمرز کو ڈھیروں انعامات تقسیم کئے، تھوڑے عرصہ اپنے علاقے میں میعار اور مناسب دام کے حوالے سے شہرت کی بلندیوں پر، ضلع حافظ آباد ایسا شاپنگ مال جس پر کسٹمرز کو ایک چھت تلے ہر چیز انتہائی مناسب ریٹ پر دستیاب ہے کسٹمرز کا کہنا ہے اس کے مقابلے کوئی شاپنگ مال نہیں،بن ثناء شاپنگ مال کے لکی ڈرا میں خوش قسمت شہری موٹر سائیکل کا مالک بن گیا، شیخ گلزار احمد مہمان خصوصی تھے۔

حافظ آباد(آئی این این اے/شوکت علی وٹو)جشنِ آزادی کے پر مسرت موقع پر بن ثناء شاپنگ مال لایا ڈھیروں انعامات،بن ثناء شاپنگ مال سرگودھا روڈ بالمقابل ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں شاندار لکی ڈرا کا انعقاد کیا گیا، جہاں شہریوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ مال کو سبز ہلالی پرچموں، رنگین قمقموں اور دلکش سجاوٹ سے مزین کیا گیا،لکی ڈرا تقریب میں پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج سنائی دیتی رہی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر شیخ گلزار احمد تھے، جن کے ہمراہ سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ منتظمین کی جانب سے موٹر سائیکل سمیت ڈھیروں قیمتی انعامات رکھے گئے جنہیں جیتنے کے لیے شرکاء بےتاب نظر آئے۔موٹر سائیکل کے انعام کے لیے 7 بار قرعہ اندازی ہوئی۔ پہلے 6 کسٹمرز موقع پر موجود نہ ہونے کے باعث انعام حاصل نہ کر سکے، مگر ساتویں قرعہ میں قسمت نے ایک شہری پر مسکرا کر اسے موٹر سائیکل کا مالک بنا دیا۔

حاضرین نے تالیاں اور نعرے لگا کر خوش قسمت کسٹمر کا استقبال کیا، جبکہ شیخ گلزار احمد نے بھرپور تالیوں کی گونج میں اس کے ہاتھوں میں موٹرسائیکل چابی تھمائی۔اس موقع پر شیخ گلزار احمد نے کہا کہ بن ثناء شاپنگ مال کے منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے حافظ آباد کے شہریوں کو ایک جدید اور معیاری شاپنگ سینٹر فراہم کیا، ورنہ ماضی میں لوگ خریداری کے لیے گوجرانوالہ یا لاہور جانے پر مجبور تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں نہ صرف شہریوں کو تفریح فراہم کرتی ہیں بلکہ ملکی یکجہتی اور خوشی کا ماحول پیدا کرتی ہیں۔

بن ثناء شاپنگ مال کے منتظمین نے اعلان کیا کہ وہ مستقبل میں بھی ایسی انعامی اسکیمیں جاری رکھیں گے، معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور شہریوں کو اعلیٰ کوالٹی کی اشیاء مناسب قیمت پر فراہم کرتے رہیں گے .



Imperial News Network Agency.(INNA)
Voice Of Hafizabad
Shoukat Ali Watto.
📲🇵🇰03456522331
=================================

ایک آواز-ایک مشن-ایک تحریک

👈 پاکستان سمیت دنیا بھر خبروں سے اپڈیٹ رہنے کے لیے نیچےدیے،، واٹس ایپ چینل،، لنک پر کلک کریں اور فالو کریں.

https://whatsapp.com/channel/0029Vazuw007tkjI0q2bWN

شمالی بائپاس نئی آبادی کے قریب روڈ تباہ بڑے بڑے  گڑھے پڑے ہیں.سرگودھا روڑ سے گوجرانوالہ روڈ اور گجرات روڈ کو لنک کرنے وا...
01/08/2025

شمالی بائپاس نئی آبادی کے قریب روڈ تباہ بڑے بڑے گڑھے پڑے ہیں.سرگودھا روڑ سے گوجرانوالہ روڈ اور گجرات روڈ کو لنک کرنے والا شمالی بائپاس ہائی وے کی غفلت کی وجہ تباہ ہے.

حافظ آباد(آئی این این اے/شوکت علی وٹو)کسی بھی شہر کی ترقی کے لیے شاہراہیں اہم ہوتیں ہیں حافظ آباد میں مکمل شاہراہ بنا کر ڈیڑھ کلومیٹر شاہراہ بنائے بنا ہی کو چھوڑ دیا گیا ہے محکمہ ہائے وے جان بوجھ کر آنکھیں بند کیے ہوئے ہے اس مرکزی شاہراہ جو شمالی بائپاس کہلاتا ہے کیرج وے اور گجرات روڈ جیسے اہم منصوبے سے لنک ہے.

شمالی بائپاس جو سولنگی اعوان سے سیم نالہ جیل روڈ سے ہوتا ہوا ونیکی روڑ کو لنک کرتا جگانوالہ اور علی پور روڈ سے لنک کرتا دھنوئے ڈوگراں اور پھر گوجرانوالہ روڈ پر جا کر مل جاتا ہے شمالی بائپاس کہلاتا ہے بوجہ ٹھٹھہ کھوکھراں ریلوئے پھاٹک کا پل بننے سے بھاری ٹریفک کا گزر ادھر سے ہوتا ہے.نئی آبادی سے لیکر جگانوالہ تک ڈیڑھ کلومیٹر کا روڈ مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے.

اور بڑے گہرے گڑھے بن چکے ہیں آئے روذ ڈمپرز، ٹرک، بسیں، گاڑیاں یہاں الٹ جاتیں ہیں ٹرانسپورٹرز سمیت عوام کو لاکھوں روپے نقصان اور گاڑیاں تباہ ہو جاتیں ہیں محکمہ ہائی وے، ضلعی انتظامیہ نے بھاری ٹریفک کو اس طرف موڑ تو دیا لیکن یہاں پر پڑے کھڈے کو پر نہیں کیا جس کی بدولت ادھر روزانہ کوئی نہ کوئی گاڑی الٹ جاتی ہے.دھول مٹی سے نئی آبادی کے مکین الگ سے پریشان ہیں.متعدد مرتبہ اخبارات و چینلز پر اس روڈ کو بنانے کی خبریں لگ چکیں ہیں نئی آبادی کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کو درخواستیں بھی دیں ہیں.

تاحال اس کو بنایا یا نہ ہی مرمت کیا گیا ہے، اور اس جانب توجہ بھی نہیں دی جا رہی ہے سیاسی و سماجی حلقوں کو اس ڈیڑھ کلو میٹر روڈ کے لیے کاؤش کرنے کی ضرورت ہے. بھاری ٹریفک کے لیے کوئی متبادل راستہ بھی نہیں ہے اور یہاں پر بڑے بڑے گڑھے بن چکے ہیں جو آئے روز ایکسیڈنٹ کا موجب بنتے ہیں. بھاری ٹریفک کو شہر سے گزرنے پر جرمانے کیے جاتے ہیں متعلقہ اتھارٹیز نوٹس لیتے روڑ بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے.

Imperial News Network Agency.
Voice Of Hafizabad.
Shoukat Ali Watto.
📲🇵🇰03456522331
=============================

ایک آواز-ایک مشن-ایک تحریک

👈 پاکستان سمیت دنیا بھر خبروں سے اپڈیٹ رہنے کے لیے نیچےدیے،، واٹس ایپ چینل،، لنک پر کلک کریں اور فالو کریں.

https://whatsapp.com/channel/0029Vazuw007tkjI0q2bWN2g

واپڈاگیپکو حافظ آباد کا بڑا سکینڈل بے نقاب، کئی بااثر صارفین فیضاب ہوتے رہے. واپڈا گیپکو ریونیو برانچ حافظ آباد میں کروڑ...
22/07/2025

واپڈاگیپکو حافظ آباد کا بڑا سکینڈل بے نقاب، کئی بااثر صارفین فیضاب ہوتے رہے. واپڈا گیپکو ریونیو برانچ حافظ آباد میں کروڑوں روپے سے کی کرپشن کی گی ہے،معاملہ ایف آئی اے تک پہنچ گیا ہے.

حافظ آباد(شوکت علی وٹو/آئی این این اے)کمرشل اسٹنٹ سیٹھ اقبال، ریونیو آفیسر، ایکسین واپڈا، اکاؤنٹس، آڈٹ افسران و گوجرانوالہ سکرول منظوری برانچ کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے بڑا مالیاتی سکینڈل منظرعام پر آگیا ایک بل نےبھانڈا پھوڑ دیا.گیپکو ریونیو برانچ حافظ آباد میں کروڑوں روپے کی کرپشن ثابت ہو چکی ہے۔ اب تک سامنے آنے والی محکمانہ رپورٹوں، دستاویزات اور اندرونی انکوائریوں سے یہ حقیقت واضح ہو چکی ہے.

اسسٹنٹ کمرشل سیٹھ اقبال نے ریونیو آفیسر، ایکسین واپڈا، اکاؤنٹس آفیسر، آڈٹ آفیسر حافظ آباد اور سکرول منظوری برانچ گوجرانوالہ کے افسران کے ساتھ ملی بھگت سے صنعتی و کمرشل صارفین کو بلوں میں غیر قانونی ریلیف دیا، اور اس کے عوض نقد رقوم وصول کی گئیں اور سرکاری محکموں کے سکرول میں بلز لگا کر کروڑوں روپے کا بڑے کاروباری، فیکٹری، کمرشل، صارفین کو فائدہ پہنچایا گیا تھا۔واپڈاگیپکو کو ابتدائی طور پر 3 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے،مزید سکرول اور ایڈجسٹمنٹ ریکارڈ کی چھان بین جاری ہے جس سےمزید اضافہ متوقع ہے۔تحقیقات کے دوران یہ بھی سامنے آئی ہے کہ کمرشل اسٹنٹ نے مبینہ طور پر ہر ریلیف سکرول کے بدلے لاکھوں روپے نقد بطور رشوت وصول کیے،

اور یہ رقم نہ وہ وصول کرنے کا مجاز تھا اور نہ صارفین اسے دینے کے قانونی طور پر مجاز تھے۔ بل 8 لاکھ روپے کا ہو تو صارفین 5 سے 6 لاکھ روپے نقد ادا کر کے بقیہ کو ایڈجسٹ کروا لیتے تھے۔مالی فائدہ لینے والے صارفین میں سے کئی کے کنکشن منقطع کر دیے گئے ہیں اور بھاری بقایاجات شامل کر کے انہیں واپس بل بھیجے جا رہے ہیں، جب کہ اصل ذمہ داران میں شامل افسران تاحال آزاد گھوم رہے ہیں۔ ملوث افسران سارا ملبہ ریٹائرڈ کمرشل اسٹنٹ پر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اپنے بچاؤ کے سرگرم عمل ہیں تمام ملوث افسران و صارفین کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، اور لوٹی گئی رقم قومی خزانے میں واپس لائی جائے ۔

Imperial News Network Agency.
Voice Of Hafizabad.
Shoukat Ali Watto
📲🇵🇰03456522331
==============================

ایک آواز-ایک مشن-ایک تحریک

Can mention all top fans once a day Prime Minister's Office of Pakistan Chief Minister Punjab's Updates Maryam Nawaz Sharif GEPCO Gujranwala Federal Investigation Agency - FIA

👈 پاکستان سمیت دنیا بھر خبروں سے اپڈیٹ رہنے کے لیے نیچےدیے،، واٹس ایپ چینل،، لنک پر کلک کریں اور فالو کریں.
https://whatsapp.com/channel/0029Vazuw007tkjI0q2bWN2g

خاوند کو باندھ کر اسکے سامنے بااثرملزمان کی اجتماعی زیادتی گینگ ریپ واقعہ انسانیت کی تذلیل کی انتہا، یادتی کے بعد ملزمان...
05/06/2025

خاوند کو باندھ کر اسکے سامنے بااثرملزمان کی اجتماعی زیادتی گینگ ریپ واقعہ انسانیت کی تذلیل کی انتہا، یادتی کے بعد ملزمان تشدد کر کے میاں بیوی کومباشرت پر مجبور کرتے رہے، تھانہ کسوکی میں ایف آئی آر درج

انسانیت سوز واقع انسانیت بھی شرمندہ ہو جائے، حافظ آباد کے علاقہ مانگٹ اونچا میں ہونے والا واقع شرمناک، خاتون کے ساتھ خاوند کے سامنے گینگ ریپ کیا گیا ہے ایسا واقعہ معاشرے کے چہرے پر بدنما داغ ہے تھانہ کسوکی کا علاقہ مانگٹ اونچا میں درندگی کی تمام حدیں پار کر دی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق چار اوباش افراد نے ایک میاں بیوی کو مبینہ طور پر اغوا کیا اور خاتون کے ساتھ گینگ ریپ کیا۔ درندہ صفت ملزمان نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے میاں بیوی کو برہنہ کر کے سرعام غیر اخلاقی عمل کرواتے رہے.اور اس کی ویڈیوز بھی بناتے رہے۔

تھانہ کسوکی میں خاوند کی مدعیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا شرمناک واقعہ میں جو نام سامنے آئے ہیں ایف آئی آر کے مطابق اکرام مانگٹ ولد ریاست مانگٹ، خاور ولد فیاض انصاری، لیق ولد مقصود درزی، چاند ولد غلام غوث سکنہ مانگٹ اونچا اور 4 افراد نامعلوم ملزمان ہیں متاثرین اپنی عزت اور بااثرملزمان کے خوف کی وجہ سے خاموش تھے۔ویڈیو لیک ہونے پر سامنے آگئے متاثرہ میاں بیوی نوشہرہ ورکاں سے واپس آرہے تھے.کہ مانگٹ اونچاکے قریب رفع حاجت کے لئے رکے تو بااثر ملزمان گن پوائنٹ پر اغواکرکے ویرانے میں لے گئے اور گھنائونا کھیل کھیلتے رہے،

پولیس تھانہ کسوکے نے 8افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے بااثرملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردئے ہیں ڈی پی او عاطف نذیر نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی ہے اور علاقہ بھر میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔متاثرہ خاندان نے ڈی پی او سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی گھناونی حرکت کرنے کی جرأت نہ کرے۔

شمالی بائپاس پر دوکلو میٹر ٹوٹا اور کچا روڈ نئی آبادی کے علاقہ مکینوں کے لیے سردرد بن گیا, دھول مٹی سے علاقہ مکینوں کو س...
03/06/2025

شمالی بائپاس پر دوکلو میٹر ٹوٹا اور کچا روڈ نئی آبادی کے علاقہ مکینوں کے لیے سردرد بن گیا, دھول مٹی سے علاقہ مکینوں کو سانس اور گلے کی بیماریوں میں مبتلا، گڑھوں کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز کا لاکھوں کا نقصان ہوتا ہے.

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)شمالی بائپاس جو گوجرانوالہ روڈ دوآبہ نہروں سے شروع ہو کر دھنوئے ڈوگراں اور علی پور روڈ رامکے چھٹہ روڑ جگانوالہ، نئی آبادی ونیکے روڑ جیل روڈ ٹیولیپ سٹی سے گزرتا ہوا سولنگی اعوان پر سرگودھا روڈ سکھیکی کیرج وے روڈ کو لنک کرتا ہے تمام بھاری ٹرانسپورٹ ادھر سے گزر رہی ہے دو کلو کا روڈ کچا ہونے سے بے شمار مسائل پیدا ہو رہے ہیں.

ضلعی انتظامیہ کو توجہ دینے کی ضرورت ہے ٹھٹھہ کھوکھراں ریلوئے پھاٹک کا پل پچھلے کئی ماہ سے بن رہا ہے جس کی بدولت ہیوی ٹریفک کا لوڈ مکمل طور پر شمالی بائپاس پر منتقل ہو چکا ہے شمالی بائپاس جگانوالہ والے آگے سے لیکر ونیکے روڑ نئی آبادی تک 2 کلو میٹر کا روڈ چھوڑ دیا گیا جب پل بننا ضروری تھا تو یہ روڈ مکمل نہ کرنا اور بھاری ٹریفک ادھر دھیکل دینا ٹرانسپورٹرز کے ساتھ نئی آبادی کے علاقہ مکینوں کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے جب یہاں سے بھاری ٹریفک ڈمپرز، لوڈڈ ٹرک، گاڑیاں بسیں تو دھول مٹی تو اڑتی ہے ساتھ یہاں گڑھے بن چکے ہیں جن کی بدولت روزانہ دو تین گاڑیاں ڈمپرز ٹرک خراب ہوتے ہیں

کئی گاڑیوں کے ایکسل ٹوٹ جاتے ہیں.شمالی بائپاس نزد نئی آبادی روڈ پر گڑھے پڑنے کی بدولت ٹرانسپورٹرز کو روزانہ نقصان ہوتا ہے اور نئی آبادی جو اس وقت دھول مٹی میں اٹے ہوئے گھر ہیں علاقہ مکین پریشان ہیں جہاں گھروں کے کمروں تک روزانہ دھول مٹی کی دبیز تہہ جم جاتی ہے علاقہ مکین سانس اور گلے کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کو متعدد درخواستوں کے زریعے اس چھوڑے روڈ کو بنانے کا مطالبہ کیا ہے.

Can mention all top fans once a day Chief Minister Punjab's Updates Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Chief Secretary Punjab Deputy Commissioner Hafizabad Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala DG ACE Punjab

پاکستان سمیت دنیا بھر کی خبروں سے اپڈیٹ رہنے کے لیے لنک پر کلک کریں اور فالو کریں.

https://whatsapp.com/channel/0029Vazuw007tkjI0q2bWN2g

  تحصیل احاطہ اور دفتر پٹواریاں میں غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ قائم.پرائیویٹ و سرکاری لوگ کی پست پناہی کے بغیر پارکنگ اسٹی...
03/06/2025



تحصیل احاطہ اور دفتر پٹواریاں میں غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ قائم.پرائیویٹ و سرکاری لوگ کی پست پناہی کے بغیر پارکنگ اسٹینڈ قائم کرنا ناممکن ہے پارکنگ اسٹینڈز کی آمدنی بندر بانٹ کی جاتی ہے.

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)شہر کے مرکز میں غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ، متعلقہ اتھارٹیز خاموش، محکمہ مال کی زمین پر غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ قائم، مبینہ سرکاری و پرائیویٹ اشخاص کی بدولت روزانہ ہزاروں روپے اکھٹے کیے جا رہے ہیں متعدد مرتبہ توجہ دلانے کے باوجود متعلقہ اتھارٹیز کی پراسرار خاموشی ہے شہر میں ٹریفک پولیس نے عوامی سواری موٹرسائیکل کے سواروں کو تختہ مشق بنایا ہوا ہے وہی تھانہ سٹی و خدمت مرکز کے دونوں اطراف غیر قانونی قائم پارکنگ اسٹینڈز کسی اتھارٹیز کو نظر نہیں آتے، متعدد مرتبہ توجہ دلائی گئی ہے .

اس کے باوجود یہ غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز قائم ہیں اور پرائیوٹ لوگ اس سے روزانہ ہزاروں روپے اکھٹے کر سرکاری ملازمین کے ساتھ بندر بانٹ کرتے ہیں.تحصیل احاطہ میں قائم غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ ٹریفک پولیس کا لفٹر چلوانے والے پہلوان نے قائم کیا ہے ڈی ایس پی ٹریفک پولیس رائے ملازم حسین کھرل کو بتایا گیا جنہوں نے ایک دم کہا ایف آئی آر دیتے ہیں لیکن جب ٹریفک انچارج نے بتایا اسے انجمن تاجران کے بندے بٹھایا ہے تو پھر کہنے لگے ہم کچھ نہیں کر سکتے جب تحقیق کی تو پتہ چلا اس کے پیچھے ٹریفک پولیس کے ہی لوگ ہیں بقول پہلوان کے اس کے پاس لیٹر ہے.

دوسرا پارکنگ اسٹینڈ دفتر پٹواریاں کے ساتھ قائم ہے جہاں روزانہ ہزاروں روپے اکھٹے کیے جاتے ہیں اس میں مختلف پٹواریوں کے نام آتے رہتے ہیں دونوں غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز محکمہ مال کی زمین پر قائم ہیں جبکہ شہر میں فری پارکنگ کی سخت ضرورت ہے دوسری صورت میں یہ دونوں اسٹینڈز بولی کے بعد دیے جائیں تو حکومت پنجاب کو فائدہ بھی ہو اور لوگوں کو سستی پارکنگ بھی دستیاب ہو ورنہ یہ بندر بانٹ جاری رہے گی اور سرکاری زمین پر غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز متعلقہ اتھارٹیز کا منہ چڑھاتے رہیں گے .
Can mention all top fans once a day Chief Minister Punjab's Updates Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Chief Secretary Punjab Deputy Commissioner Hafizabad Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala DG ACE Punjab Punjab Police Pakistan Hafizabad Police Official-Page

پاکستان سمیت دنیا بھر کی خبروں سے اپڈیٹ رہنے کے لیے لنک پر کلک کریں اور فالو کریں.

https://whatsapp.com/channel/0029Vazuw007tkjI0q2bWN2g

کسوکی شیخوپورہ روڈ، رامکے چھٹہ جگانوالہ روڑ، علی پور روڑ کی کہانی. تحریر. شوکت علی وٹودنیا میں جہاں جدت کی طرف جایا جا ر...
25/05/2025

کسوکی شیخوپورہ روڈ، رامکے چھٹہ جگانوالہ روڑ، علی پور روڑ کی کہانی.

تحریر. شوکت علی وٹو

دنیا میں جہاں جدت کی طرف جایا جا رہا ہے وہی اس جدت سے دور ضلع حافظ آباد 90 کی دہائی میں ہی ہے اب بھی تیس سال پیچھے ہے محکمہ ہائی وے پنجاب کے افسران نے اپنی بلے بلے کے چکروں میں حافظ آباد کے روڈز کو علاقے مکینوں کے لیے وبال جان بنانے کی ٹھانی ہوئی ہے چاہتے ہیں، حافظ آباد کے باسی 1990 کی دہائی کا مزہ لیں، ضلع حافظ آباد کو پیچھے دھکیلنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا گیا ہے پاکستان مسلم لیگ ن کے اپنے بیانہ مطابق روڈز بننے سے ترقی کا عمل تیز ہو جاتا ہے افسوس حافظ آباد میں اس عمل کو روکنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اس سے قبل حافظ آباد کو گجرات ڈویژن میں شامل ہونے کی بھی مخالفت کی گی تھی اس ترقی یافتہ دور میں ضلع حافظ آباد میں TST اور DST بنانے کا فارمولا اپنایا کیوں اپنایا گیا بڑا سوال ہے جس کا جواب پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب حکومت ہی دے سکتی ہے ،محکمہ ہائے وے پنجاب کے افسران نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو یہ باور کروانے کے لیے ترقیاتی کاموں میں بچت کی جا سکتی ہے فنڈز بچت کے چکروں میں TST روڈز بنانے کا فارمولا بنا کر دیا گیا جو حیرت انگیز طور منظور بھی ہو گیا.

اس فارمولے کا اطلاق ضلع حافظ آباد کے روڈز پر ہی کیوں؟ ضلع حافظ آباد کی بدقسمتی دیکھیے 15 سالوں کے بعد علی پور روڑ،کسوکی شیخوپورہ روڈ،رامکے چھٹہ جگانوالہ روڑ بننے لگے ہیں تو وہ بھی TST جن کی مدت میعاد صرف تین سال ہے اور ان پر تارکول بجری میں کتنی کرپشن ہو گی وہ الگ کہانی ہے واقفان حال کہتے ہیں کیمشن دے دلا کر صرف افتتاح تک ہی روڈ نظر آتا پھر وہی کھڈے وہی روڈ بدقسمتی سے دوسرے شہروں کی حدود میں کارپٹ روڈز ہیں وہی آگے آ کر TST روڈز بنیں گے حافظ آباد شہر کو ملانے والے تین بڑے روڈز TST اور DST جو بہت پرانے طریقے کار تحت بنائے جا رہے ہیں، شیخوپورہ سے حافظ آباد تک آنے والا روڈ جو شیخوپورہ کی حدود تک ہے وہ کارپٹ روڈ بنایا گیا ہے آگے حافظ آباد کی حدود میں پرانے طریقہ کار بجری پھینک کر بعد میں تارکول کا چڑکاؤ کیا جاتا ہے کے مطابق روڈ بنایا جا رہا ہے جس کی مدت زیادہ سے زیادہ تین سال ہے اور یہ بنتے ہوئے ہی ایسا لگتا ہے یہ روڈ خراب بن رہا ہے یا محکمہ ہائی وے درست نہیں بنا رہا،یہ کسوکی شیخوپورہ روڈ کے باسیوں کا کہنا تھا کہ روڈ پر کرپشن کی جا رہی ہے بھائی جب کمیشن مبینہ سیاسی، محکمہ افسران کو دے دلا کر جو رقم بچے گی اس میں سے بچت کر کے روڈز کو بنانا ہے.

یہ روڈز کیسے بنیں گے اندازہ کیا جا سکتا،دوسرا بڑا روڈ علی پور روڈ ہے جو TST کے طریقے کار کے مطابق بنایا جائے گا یہ روڈ بھی کوٹ پناہ تک کارپٹ بنایا گیا ہے جو حافظ آباد شروع ہوتے ہی TST طریقے سے بنایا جائے گا جس کی مدت میعاد صرف تین سال ہے بدقسمتی سے یہ روڈ سیاست کی نظر ہو گیا 2022 میں یہ 12 فٹ 2 انچ کارپٹ کے لیے فزبیلیٹی رپوٹ تیار ہو گی لیکن اسے 24 فٹ کے مطالبہ اور احتجاج نے اس منصوبے کو رکوا دیا اور اب پھر یہ صرف TST طریقے سے بنایا جائے گا وہ بھی 12 فٹ، جبکہ علی پور چھٹہ سے کوٹ پناہ تک کارپٹ روڈ بنایا گیا ہے آگے TST بنایا جائے گا تارکول بجری کیا رنگ دیکھاتی ہے یہ دیکھنا ہے شہر میں آر سی سی بن ہے شولڈر ٹف ٹائل لگنی ہے اور اس روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن بھی شروع ہے اگر تو تجاوزات کیخلاف آپریشن لیٹ ہوتا ہے پھر روڈ ایک چند 7 فٹ ہو گا تو دوسری جانب 15 فٹ تک شولڈر ہوں گے روڈ کا درمیان ہونا پھر ممکن نہیں ہو گا.تسرا بڑا روڑ رامکے چھٹہ جگانوالہ روڈ ہے جو DST ہے اور حافظ آباد سے سوئیانوالہ تک بنایا جائے گا شہر میں یہ آر سی سی ہو گا جبکہ آگے DST ہو گا، یہ بھی پرانے طریقہ کار کے طرز پر بنایا جائے گا یہ تینوں روڈز محکمہ ہائی وے حافظ آباد کے زیر نگرانی بن رہے ہیں گزشتہ کچھ عرصے سے کسوکی شیخوپورہ روڈ سے مسلسل شکایات آ رہی تھیں.

کہ روڈ پر بڑی کرپشن ہو رہی ہے اور روڈ کارپٹ بننے کی بجائے پرانے طریقے سے بیڈ بنا کر بجری اور تارکول سے سڑک تیار کی جا رہی ہے جب ہم حقائق کو چھاننا تو یہ تلخ حقائق سامنے آئے کسوکی شیخوپورہ روڈ،رامکے چھٹہ جگانوالہ روڈ، علی پور روڈ یہ تینوں TST اور DST بنائے جانے ہیں.اندرونی کہانی کچھ یوں ہے محکمہ ہائے وے کے اعلی افسران نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو یہ باور کرایا کہ انہوں نے اربوں روپے بچت کی ہے اور روڈ بھی بن جانے ہیں عام آدمی کے سمجھنے کے لیے یہ ہے یہ TST اورDST کی مدت میعاد صرف تین سال ہے اور کارپٹ کی میعاد مدت 10 سال ہے TST اور DST سے برعکس کارپٹ ڈبل سے زائد رقم لگتی ہے اب بچت کے چکروں میں حافظ آباد کو روڈز تو بنا کر دیے جا رہے ہیں لیکن پرانے طریقہ کار بجری ڈال کر تارکول اوپر سے ڈالی جائے گی، اب شاید سندھ میں بھی نہ بنائے جاتے ہوں یہ وسطی پنجاب میں اب بنایا جا رہا ہے.افسران کے علاوہ یہ کس کا قصور ہے کون ذمہ دار ہے اس کا تعین کرنا اس لیے بھی مشکل ہے کہ ہم لوکل صحافت کرنے والے محکمہ ہائے وے پنجاب کے افسران اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان ہونے والی میٹنگز کے بارے میں لا علم ہیں کسو کی شیخوپورہ روڈ کی عوامی شکایات پر جب کھوج کے لیے نکلے.

تو یہ حیرت انگیز انکشافات ہوئے کس طرح ہمارے ضلع کو نظرانداز کیا گیا یا اسے جنوبی پنجاب کچہ کا ایریا سمجھا گیا جہاں باامر مجبوری روڈ دیا جانا ہے شاید کچے کے علاقے کے روڈز بھی بننے والے روڈز سے اچھے ہوں.ضلع کے یہ تینوں روڈز 15 سالوں سے زائد عرصہ کے بعد بنائے جا رہے ہیں علاقوں کے لوگوں نے اچھی امیدیں لگائی تھیں کہ اچھے روڈز بنیں گے اور ان کو آمدورفت میں آسانی پیدا ہو گی، کسوکی شیخوپورہ روڈ کیونکہ بن رہا ہے علاقے کے لوگوں مسلسل توجہ دلا رہے تھے تو کھوج ملنے پرانے طریقہ کار سے روڈز بننے کی اطلاع پاکر شدید مایوسی ہوئی ہے ضلع حافظ آباد کے باسیوں کا قصور کیا ہے ان کے لیے TST روڈز کیوں، کیا پاکستان مسلم لیگ ن ان روڈز کو کارپٹ روڈ تبدیل نہیں کروا سکتی تھی اگر یہ اب بن گے تو شاید سالوں بعد بھی یہ بن نہیں پائیں گے جو پاکستان مسلم لیگ ن کے بدنامی کا سبب بنیں گے اسی طرح شمالی بائپاس ڈیڑھ کلومیٹر کا راستہ چھوڑ دیا گیا اور ساتھ ہی ساری ہیوی ٹریفک اس روڈ پر منتقل کر دی گی جس سے نئی آبادی کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے دھول مٹی سے گھر اٹے رہتے ہیں وہی ٹرانسپورٹرز کی کروڑوں کی گاڑیاں آئے روڈ ادھر خراب ہو کر کھڑی رہتی ہیں اس سارے معاملے دیکھنا تھا ضلعی انتظامیہ جو روزانہ کی پریس ریلیز کارکردگی شو کرتے ہیں.

لیکن اس جیسے سینکڑوں مسائل سر اٹھائے ہیں شہریوں سمیت کسوکی شیخوپورہ روڈ، رامکے چھٹہ جگانوالہ روڑ، علی پور روڈ کے علاقہ مکینوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، سائرہ افضل تارڑ کوآرڈینیٹر ٹو وزیراعلیٰ سے مطالبہ ہے یہ روڈز کارپٹ روڈ بنائے جائیں.

ضلع حافظ آباد کی خبروں سے اپڈیٹ رہنے کے لیے لنک پر کلک کریں اور فالو کریں.

https://whatsapp.com/channel/0029VaBE20M5Ejy6e9spk70S

ضلع بھر کے صوبائی و وفاقی محکموں میں کرپشن کا دور دورہ, عوام الناس کو جائز کاموں کے لیے بھی رشوت دینے پر مجبور کیا جاتا ...
20/04/2025

ضلع بھر کے صوبائی و وفاقی محکموں میں کرپشن کا دور دورہ, عوام الناس کو جائز کاموں کے لیے بھی رشوت دینے پر مجبور کیا جاتا ہےرائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں.

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)ضلع حافظ آباد میں صوبائی و وفاقی محکموں میں کرپشن کا دور دورہ ہے حکومت پنجاب حکومت پاکستان کے وہ اقدامات جن سے عوام الناس کو فوائد پہنچنے چاہیے وہ نہیں پہنچ رہے شہریوں کو آرٹیکل 19 کے تحت سرکاری دستاویزات جن کی معلومات لینا ہر شہری کا حق ہے جو افسران معلومات تک رسائی نہیں دیتے، ضلع بھر میں پنجاب ٹرانسپرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013 کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں سینکڑوں درخواستوں کو دبایا گیا تاکہ شہریوں کو درست معلومات نہ مل جائیں اور محکموں کی کرپشن آشکار نہ ہو جائے،عوام الناس کو جائز کاموں کے لیے بھی کرپشن دینے پر مجبور کیا جاتا ہے کرپشن کا ناسور محکموں کی کارکردگی پر اثر انداز ہو رہا ہے جہاں ایمانداری کا قحط پڑھ چکا ہے لالچ طمع نفسانی خواہشات کے تابع سرکاری ملازمین بغیر رشوت کے کام کرنا گوارہ نہیں کرتے، میونسپل کمیٹی، پبلک ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، پولیس، واپڈا، محکمہ تحفظ ماحول، مارکیٹ کمیٹی، محکمہ محنت و انفرادی قوت (لیبر ڈپارٹمنٹ)سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن، ہائی وے ڈپارٹمنٹ، بلڈنگ ڈپارٹمنٹ، اکاؤنٹ آفس،محکمہ انہار وغیرہ شاید ہی کوئی محکمہ بچا ہو جہاں کرپشن نہ ہو رہی ہو،

عوام الناس چیخ رہی ہے عوام الناس کی سننے والا کوئی نہیں کرپشن مانئٹیرنگ کرنے والے سرکاری محکموں کے افسران خود مبینہ کرپشن کر کے کرپشن کرنے والے ملازمین کو قانون سے بچاؤ کے طریقوں سے روشناس کروا رہے ہیں کرپشن کرنے والے سرکاری ملازمین کی انکوائریاں اور ایف آئی آرز جو خارج کی گی ہیں، یا انکوائریاں کی فائلیں دبا دی گیں ہیں ان کی تحقیقات کی جائے،60 سے ڈیڑھ لاکھ روپے تنخواہیں لینے والے افسران ملازمین شاہی طریقہ سے زندگی گزار رہے ہیں تنخواہوں سے زائد گاڑی کوٹھیاں، و دیگر اثاثہ جات افسران و ملازمین کی کرپشن کا پول کھول رہی ہیں.

Chief Minister Punjab's Updates Govt of Punjab Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Chief Secretary Punjab Deputy Commissioner Hafizabad Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala DG ACE Punjab Punjab Police Pakistan

Address

Hafizabad
52110

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when حافظ آباد کی آواز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category